11:54 am
پانامہ لیکس کیس کی تحقیقات کے دنوںمیں مریم نوازاورچودھری نثار کے اختلافات نمایاں دکھائی دیے

پانامہ لیکس کیس کی تحقیقات کے دنوںمیں مریم نوازاورچودھری نثار کے اختلافات نمایاں دکھائی دیے

11:54 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ چودھری نثار1985سے نوازشریف کے ہمراہ سیاسی سفر کا آغاز کرنے والے پاکستانی سیاستدان تھے۔ان کا شمار ملک کے زیرک سیاستدانوں میں ہوتا تھا اور انھوںنے کسی بھی مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا تھا۔ نہ ہی وہ پارٹی بدل سیاستدان ثابت ہوئے تھے۔لیکن پانامہ لیکس کیس وہ ٹرننگ ثابت ہوا جس نے جہاں مسلم لیگ (ن)، شریف خاندان اورسابق حکومت کےلئے مشکلات کھڑی کیں وہیں پر چودھری نثا ر اور نوازشریف کے مابین خلیج حائل ہوتی چلی گئی۔ پانامہ لیکس کیس مریم نواز کےلئے جارح مزاج سیاست کے ہمراہ قومی سیاست میں انٹری
کا موقع ثابت ہوا۔ مریم نوازاس وقت صرف 45سال کی تھیں۔ اس عمر کو سیاست کے نکتہ نظر سے کچھ زیادہ نہیں سمجھا جاتا ۔ مریم نواز کو پارٹی میں نمایاں مقام حاصل ہونا شروع ہوگیا۔ اور ان کے سخت لب و لہجے کو نوازشریف کی بھی مکمل تائید حاصل تھی۔ نوازشریف مریم نواز کو ایک پولیٹیکل پاور کے طور پر لانچ کرنا چاہتے تھےاور پارٹی کے دیگر سیاسی رہنما اس بات کو بخوبی سمجھ چکے تھےیہی وجہ تھی کہ انھوںنے مریم نواز کے الفاظ کو نوازشریف کے الفاظ مان کر ان کی تائید شروع کردی۔تاہم چودھری نثار اس معاملے میں یکسر مختلف نکل آئے۔ کئی بار پریس کانفرنسوں میں انھوںنے خود کو ایک سینئر سیاستدان قراردیا اور واضح کیا کہ وہ کسی بھی جونئیر کو سر یا میڈم نہیں کہیں گے۔ ان کا واضح طور پر اشارہ مریم نواز ہی کی طرف تھا۔ دوسری جانب مریم نواز کی تقریروں میں بھی نوازشریف کے بیانیے سے اختلاف رکھنے والوں (بشمول چودھری نثار) کےلئے ناپسندیدگی نمایاں تھی۔ذرائع نے بتایا کہ پانامہ جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے دوران ایک بار چودھری نثار نوازشریف کی گاڑی ڈرائیو کرکے لے کر گئے تاہم مریم نواز نے اس گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کر دیاتھا۔ چودھری نثاربھی نوازشریف کی اپنی بیٹی کو دی گئی سرپرستی اورمریم نواز کی بڑھتی ہوئی پذیرائی کو دیکھ کر بددل ہوتے چلے گئے۔

تازہ ترین خبریں

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021  عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021 عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

نئے پاکستان میں نئے طرز کا قومی ترانہ ہوگا

نئے پاکستان میں نئے طرز کا قومی ترانہ ہوگا

گوادر میں قائداعظم کا مجسمہ بم حملہ کرکے تباہ کردیا گیا

گوادر میں قائداعظم کا مجسمہ بم حملہ کرکے تباہ کردیا گیا

آسٹریلیا کے سابق کپتان ایئن چیپل پاکستان کی حمایت میں بول پڑے

آسٹریلیا کے سابق کپتان ایئن چیپل پاکستان کی حمایت میں بول پڑے

ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد،پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد،پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

 آئندہ 3 ، 2 ہفتے ‏میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔نورالحق قادری 

 آئندہ 3 ، 2 ہفتے ‏میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔نورالحق قادری