12:16 pm
پی ٹی وی کی 35روپے فیس کو ڈاکہ قرا ردینے والے عمران خان بدل گئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) 2014کے تحریک انصاف کے کنٹینر دھرنے سے جڑی کچھ باتیں اب سن کر کچھ عجیب سا لگتا ہے۔ وہ باتیں کانوں کو اتنی بھلی لگتی تھیں۔پاکستانیوں کو اپنے حقوق کے نام پر وہ سب کچھ بتایا جاتا رہا جس سے شاید کوئی بھی آگاہ نہیں تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ اس سے پہلے گزرے 67سالوں کے جمہوری ادوار میں لوگ آزاد ملک میں رہ کر بھی غلامی اور مظلومیت کی زندگیاں جی رہے تھے۔یوں توان خوبصورت اورکانوں کو بھلی لگنے والی باتوں کی فہرست بہت طویل ہے ۔ ان میں سے ایک بات کا تذکرہ کرتے چلیں ۔وہ بات تھی بجلی کے بلوں میں پی ٹی وی فیس کے نام سےشامل کیا گیا 35روپے
کا سرچارج۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے کنٹینر پر کھڑے ہوکر اپنی تقریروں میں عوام سے وصول کیے گئے35روپے کے اس سرچارج کو ناجائز اورعوام کی جیبوں پر ڈاکہ قراردیا تھا۔ عمرا ن خان نے کہا تھا کہ کروڑوں پاکستانیوں سے ہرماہ وصول کی جانے والی یہ رقم اربوں روپے بنتی ہے جس سے قومی اداروں پر مسلط بیوروکریسی مافیاکو نواز جاتا ہے۔ اس وقت کے ایم ڈی پی ٹی وی عطاالحق قاسمی خاص طور پر اپنی بھاری بھرکم تنخواہوں اور مراعات کی بنا پر خاصی تنقید کی زد میں آگئےتھے۔ لیکن وقت گزرگیا۔ الیکشن ہوئے۔تحریک انصاف برسراقتدار آگئی اور اب بلوں میں پی ٹی وی فیس کے نام پر شامل یہ رقم 35روپے سے بڑھ کر 100روپے ہوچکی ہے۔ اب اس رقم کو عوام سے وصول کرنے کی کیا توجیہ پیش کی جارہی ہے اور یہ رقم کس مدمیں خرچ ہورہی ہے اس کا جوا ب توعمران خان ہی دے سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

 ’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ   کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

 چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

مولانا عبد الخبیر آزاد اور وزیر اعظم آمنے سامنے ، عمران خان نے ایسا کیا حکم دیا تھا  

آزاد کشمیر کے دھاندلی زدہ الیکشن اور سیالکوٹ کے متنازعہ ضمنی انتخابات نے مسلم لیگ ن کے اصولی موقف کی تائید کر دی ہے۔ احسن اقبال 

آزا دکشمیر کے حلقہ ایل اے 16باغ کےالیکشن کا نتیجہ قریب