01:57 pm
بلدیاتی انتخابات۔۔۔!!! انتظار کی گھڑیاں ختم! حکومت نے بڑا اعلان کردیا

بلدیاتی انتخابات۔۔۔!!! انتظار کی گھڑیاں ختم! حکومت نے بڑا اعلان کردیا

01:57 pm

پشاور(نیو زڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال اور کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث رواں برس منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو ایک سال کے لیے ملتوی کرنے پر غور شروع کردیاہے جس کی تصدیق سرکاری ذرائع سے بھی کی گئی ہے تاہم
اس بارے میں حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔خیبرپختونخوا میں آخری مرتبہ بلدیاتی انتخابات 2015ءمیں منعقد ہوئے تھے جس میں ضلع ،تحصیل اور نیبرہڈ وویلیج کونسلوں پرمشتمل سہ درجاتی نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرایا گیا تھا تاہم اگست 2019 میں مذکورہ سیٹ اپ کے خاتمے کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں ہوپایا، صوبائی حکومت نے بلدیاتی نظام کو سہ درجاتی سے تبدیل کرتے ہوئے دو درجاتی کرنے سے متعلق قانون بھی اسمبلی سے منظور کرارکھا ہے جس کے تحت اضلاع کی سطح کا سیٹ اپ ختم کردیا گیا ہے اور اب تحصیلوں اور ویلیج ونیبرہڈ کونسلوں پر مشتمل دو درجاتی نظام کے تحت بلدیاتی انتخابات ہونے ہیں۔صوبائی کابینہ نے پہلے فیصلہ کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات رواں سال ستمبر اور اکتوبر میں دو سے تین مراحل میں ہوں گے، تاہم بعدازاں ایک ہی مرحلہ میں کرانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ اب افغانستان کی مسلسل بدلتی ہوئی غیریقینی صورت حال اور ملک بھر میں جاری کورونا کی چوتھی لہر کے باعث صوبائی حکومت کو بیوروکریسی اور انتظامیہ کی جانب سے تجویز دی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ایک سال کے لیے ملتوی کیاجائے کیونکہ موجودہ حالات میں ہر گلی ،محلہ کی سطح پر انتخابی مہم اور پولنگ کا انعقاد خطرات سے خالی نہیں ہوگا، جس میں امن وامان کی صورت حال کے علاوہ کورونا کا مرض بھی پھیلنے کا امکان موجود رہے گا۔مذکورہ تجویز سے صوبائی حکومت نے بھی اتفاق کیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی خواہش ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا انعقاد اسی سال ہونا چاہیے جس کے باعث صوبائی حکومت کی جانب سے جلد ہی وزیراعظم کو اس بارے میں بریفنگ دی جائے گی جس میں بلدیاتی انتخابات کو ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کے حوالے سے وجوہات بتائی جائیں گی اور اس کی روشنی ہی میں وزیراعظم ہی حتمی فیصلہ کریں گے ۔سرکاری ذرائع نے رابطہ کرنے پرنجی ٹی وی چینل کو اس بات کی تصدیق کی کہ بلدیاتی انتخابات ایک سال کے لیے ملتوی کرنے کی تجویز زیر غور تو ضرور ہے تاہم حتمی طور پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا اور یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان ہی کریں گے ۔واضح رہے کہ جنرل پرویز مشرف کے دور میں دو مرتبہ 2001 اور2005 میں ضلعی حکومتوں پرمشتمل بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہواتھا تاہم پیپلز پارٹی و اے این پی کی مخلوط حکومت بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہیں کرپائی تھی۔

تازہ ترین خبریں

طلبہ کی توموجیں ہوگئیں۔۔بچوں پر اسکول  ہوم ورک کا دباؤ کم کرنے کا قانون پاس

طلبہ کی توموجیں ہوگئیں۔۔بچوں پر اسکول ہوم ورک کا دباؤ کم کرنے کا قانون پاس

راولپنڈی اسلام آبادکے شہریوں کی مشکلات۔۔۔جڑواں شہروں کے باسیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

راولپنڈی اسلام آبادکے شہریوں کی مشکلات۔۔۔جڑواں شہروں کے باسیوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

بلاول بھٹو زرداری ’گو عمران گو‘ کے نعرے کیوں لگا رہے ہیں ؟

بلاول بھٹو زرداری ’گو عمران گو‘ کے نعرے کیوں لگا رہے ہیں ؟

حکومت غریب اور متوسط طبقے کیلئےکیا کرنے جا رہی ہے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

حکومت غریب اور متوسط طبقے کیلئےکیا کرنے جا رہی ہے؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

تین ماہ سے بندداسوڈیم کی تعمیرکاکام کب شروع  ہوگا؟تاریخ کااعلان کردیاگیا

تین ماہ سے بندداسوڈیم کی تعمیرکاکام کب شروع ہوگا؟تاریخ کااعلان کردیاگیا

حکمرانوں کاہردن قومی سلامتی کے لیے خدشات بڑھارہاہے ۔۔حکومت سےنجات  حاصل نہ ہوئی تو۔۔۔

حکمرانوں کاہردن قومی سلامتی کے لیے خدشات بڑھارہاہے ۔۔حکومت سےنجات حاصل نہ ہوئی تو۔۔۔

ماسکو: مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول گئے، شیریں مزاری اور بیٹی کے بارے میں کیا کہتے رہے؟ ریکارڈنگ سامنے آ گئی

ماسکو: مذاکرات کے دوران پاکستانی سفارتکار مائیک بند کرنا بھول گئے، شیریں مزاری اور بیٹی کے بارے میں کیا کہتے رہے؟ ریکارڈنگ سامنے آ گئی

لندن میں سیاسی جوڑ توڑ! جہانگیر ترین  بول پڑے، حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

لندن میں سیاسی جوڑ توڑ! جہانگیر ترین بول پڑے، حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

تبدیلی آ گئی،سرکاری افسر ہسپتال کی خوبصورت نرس کو اٹھا کرلے گیا اور پھر۔۔ایسا کام کہ پوری قوم غصے میں آگئی

تبدیلی آ گئی،سرکاری افسر ہسپتال کی خوبصورت نرس کو اٹھا کرلے گیا اور پھر۔۔ایسا کام کہ پوری قوم غصے میں آگئی

31دسمبر تک ہر شہری کے پاس یہ چیز ہو گی، حکومت کا ایسا اعلان کہ ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھا

31دسمبر تک ہر شہری کے پاس یہ چیز ہو گی، حکومت کا ایسا اعلان کہ ہر کوئی خوشی سے جھوم اٹھا

کورونا وائرس کا ایک نیا حملہ ! پروازیں کینسل اور سکول بند کرنے کا فیصلہ

کورونا وائرس کا ایک نیا حملہ ! پروازیں کینسل اور سکول بند کرنے کا فیصلہ

ملک میں ہنگامی صورتحال، بین الاقومی اور مقامی پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں

ملک میں ہنگامی صورتحال، بین الاقومی اور مقامی پروازیں منسوخ کرنا پڑ گئیں

اس وقت آئی ایس آئی کا سربراہ کون ہے؟  وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا

اس وقت آئی ایس آئی کا سربراہ کون ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قیاس آرائیوں کا خاتمہ کر دیا

وہ شہر جہاںاب آئندہ دو ماہ کیلئے سورج نہیں نکلے گا،جان کر آپکو بھی شدید حیرت ہو گی

وہ شہر جہاںاب آئندہ دو ماہ کیلئے سورج نہیں نکلے گا،جان کر آپکو بھی شدید حیرت ہو گی