05:38 pm
 بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم  کے بلوچستان پیکیج سے صوبے کی ستر سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہوگا، فواد چوہد

بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم کے بلوچستان پیکیج سے صوبے کی ستر سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہوگا، فواد چوہد

05:38 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے ظہور احمد آغا کو گورنر بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے، بدقسمتی سے ماضی میں کسی نے بلوچستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی، پی ٹی آئی کی حکومت نے بلوچستان کو سب سے بڑا ترقیاتی پیکیج دیا۔
 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے اعلان کردہ بلوچستان پیکیج سے خطے کی ستر سالہ محرومیوں کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کو ہوگا، بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے حقیقی گیم چینجر ثابت ہوں گے، ان منصوبوں کو بروقت مکمل کرلیا جائے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بلوچستان کو ملک کے دیگر صوبوں کے برابر لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ترقی کے لئے امن ضروری ہے، امید ہے کہ  گورنر بلوچستان امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کی محرومیوں کو دور کرنے کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ وفاق اور صوبائی حکومت کے مابین بہتر روابط کے لئے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔ دونوں حکومتوں کے درمیان بہتر روابط کا فائدہ بلوچستان کے عوام کو ہوگا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد بھی موجود تھیں۔

تازہ ترین خبریں

فن لینڈ کی کم عمر وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی، ویڈیو لنک میں ، عوام شدید غصے میں 

فن لینڈ کی کم عمر وزیراعظم سنا مارین کی پارٹی کرتے ہوئے ویڈیو لیک ہوگئی، ویڈیو لنک میں ، عوام شدید غصے میں 

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

 آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔