11:13 am
پاک فوج کے زیر اہتمام کانگو میں’’ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ‘‘ کا انعقاد

راولپنڈی(روزنامہ اوصاف) پاک فوج کے زیر اہتمام کانگو میں "ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ" کا انعقاد کیاگیا۔ پریڈ پاکستان آرمی کانٹینجنٹ ہیڈکوارٹرز جمہوریہ کانگو میں منعقد کی گئی جس میں اقوام متحدہ فورس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مارکوس افونسو نے جوائنٹ میڈل پریڈ میں شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یو این مشن کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل مارکوس افونسو ڈا کوسٹا نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ پاک فوج یو این امن مشنز کے لئے سب سے زیادہ دستے فراہم کرنیوالوں میں شامل ہے۔
 
اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلی بار یو این میڈلز تفویض کرنے کے لئے پاک فوج کی جانب سے ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔یو این میڈل کا مقصد امن دستوں کی خدمات بالخصوص انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی سرگرمیوں کو سراہنا ہے۔ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ میں پاک فوج کے ساتھ چین،انڈونیشیا اور یورا گوئے کے دستوں نے شرکت کی۔ غیر مسلح حربی مشقوں کے ساتھ کلچرل شو اور عسکری بینڈ بھی پریڈ کا حصہ بنے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تنازعات کا شکار علاقوں میں امن برقرار رکھنے کے حوالے سے پاک فوج کے دستوں نے ہمیشہ کی طرح اپنا منفرد مقام برقرار رکھا۔رنگا رنگ تقریب میں عسکری و سویلین حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پاک فوج کی ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ کو مشن ہیڈ کوارٹرز، فورس کمانڈر اور یو این اعلی حکام نے سراہا۔

تازہ ترین خبریں

لوئر دیر میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ۔۔۔ 6 افراد جاں بحق 17 زخمی 

کہیں سورج قہر ڈھائے گا۔۔کہیں بادلوں کی گرجیں  برسیں گے۔۔جمعہ کو کون سے شہرکا موسم کیسا ہوگا؟

 20 سال سے شریف خاندان کے خلاف دشمن کا پراپیگنڈا ہو رہا ہے شہباز شریف اور نواز شریف ایک ہیں۔مریم نواز

کراچی سے ملتان جانے والی ریل گاڑی کو حادثہ پیش آگیا

چین سی پیک کر کام سے مطمئن نہیں ہے، حکومت نے اعتراف کر لیا

 مریم نواز کی شریف خاندان میں اختلافات کی تردید

لاہور میں مارکیٹیں اب ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گی ، نوٹیفکیشن جاری

یا اللہ عوام پر اپنا خصوصی رحم و کرم فرمانا ، وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کا بھی نوٹس لے لیا  

کمرتوڑ مہنگائی،پٹرول، آٹا ،بجلی چینی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ۔۔ جے یو ائی نے احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار؛ تاریخ کی تیسری گرم ترین رات

عمران خان جس چیز میں بھی ہاتھ ڈالے وہ سونا بن جاتی ہے، گھی، چینی، پٹرول کھاد کو ہی دیکھ لیں۔  نواز شریف

اسے کہتے ہیں اصل خوشخبری ، حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں میں ایکساتھ کتنے فیصد اضافہ کر دیا ؟ سب جھوم اٹھے

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

پاکستان میں پٹرول 94روپے فی لیٹر ہو گیا

آرمی چیف سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال