03:18 pm
پنجاب حکومت  نے سرکاری ،نجی سکولوں و مدارس میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کی ٹھان لی

پنجاب حکومت نے سرکاری ،نجی سکولوں و مدارس میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کی ٹھان لی

03:18 pm

لاہور(روزنامہ اوصاف)پنجاب حکومت نے سرکاری ،نجی سکولوں و مدارس میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کی ٹھان لی اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ’’ایک قوم ایک کتاب‘‘ کے ویژن کوعملی جامہ پہنانے جارہے ہیں ، نئے تعلیمی سال کے آغاز سے یکساں نصاب تعلیم کا اطلاق کیا جائے گا۔وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں نئے تعلیمی سال کے آغاز سے یکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔
 
صوبائی وزیرتعلیم کا کہناتھا کہ ابتدائی طور پر یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ صوبے بھر میں پرائمری سطح پر کیا جا رہا ہے۔ یکساں نصاب تعلیم کا اطلاق صوبے بھر کے تمام سرکاری، نجی سکول و دینی مدارس پر کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ یکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد کے ساتھ وزیر اعظم پاکستان کے ایک قوم ایک کتاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے جا رہے ہیں۔ سرکاری و نجی سکولوں کے اساتذہ کی یکساں نصاب تعلیم کے حوالے تربیت کیلئے مائکروسافٹ کے تعاون سے حال ہی میں لرننگ مینیجمینٹ سسٹم کا آغاز کیا گیا ہے۔لرننگ مینیجمینٹ سسٹم کی بدولت اساتذہ کو یکساں نصاب تعلیم کے حوالے با آسانی آن لائن تربیت دی جا رہی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار اساتذہ کی آن لائن تربیت کے لئے کسی سسٹم کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ لرننگ مینیجمینٹ سسٹم کی بدولت سرکاری و نجی سکولوں کے اساتذہ یکساں نصاب تعلیم کے حوالے با آسانی مفت آن لائن تربیت حاصل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ماضی کی حکومتوں کی جانب سے اس طرز کے کسی بھی منصوبے پر کوئی کام نہیں کیا گیا۔ گزشتہ ادوار میں دانستہ طور پر سرکاری سکولوں کے تعلیمی نظام کو تباہ کیا گیا ۔

تازہ ترین خبریں

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر لیا گیا

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں،  مریم اورنگزیب

سیاسی ومعاشی استحکام کیلئےنوازشریف جلد واپس آرہے ہیں، مریم اورنگزیب

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

پارلیمنٹ لاجز میں رہائش پذیر رکن اسمبلی کو گیس کا بھاری بھرکم بل بھیجنے کا انکشاف

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

سینیٹ قائمہ کمیٹی توانائی میں مارشل لاکی بازگشت،سینیٹر سیف اللہ ابڑو افسران پربرہم

وزیر اعظم شہباز شریف کا  دورہ ترکیہ،  قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ ترکیہ، قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

پاکستان میں سالانہ دو کے ٹو  پہاڑ کے مساوی پلاسٹک کا کچرا پیدا ہو رہا ہے، شیریں رحمان  

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

سعودی عرب میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن  ناسا کے ماڈلز کی نمائش

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

پاک آرمی کے ویٹرنز کا جناح ہاؤس لاہور کا دورہ

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

چوہدری پرویز الہیٰ کو گرفتار کر لیا گیا

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

ملک میں مہنگائی کا نیا رکارڈ قائم ہوگیا 

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

تمام لگائے گئے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں، حماد اظہر

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 37 روپے کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجم ثاقب کی طلبی کا سمن معطل کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا