10:00 pm
نواز شریف نے ملک کولوٹا،عمران خان لوگوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی  طرف سے سزا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )سینئر صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ چچا بھیتجی کا مسئلہ اقتدار ہے،مریم نواز وزیراعظم بننے کا خواب دیکھتی ہیں،نواز شریف نے ملک کو لوٹا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اکثریت یہ چاہتی ہے کہ مریم نواز کچھ عرصے کے لیے لا تعلق ہو جائیں۔پھر شہباز شریف ہی چوائس ہیں۔شہباز شریف سلیقہ مندی سے اپنے پتے لگا رہنے ہیں۔انہیں پتہ ہے میرا ہی انتخاب ہو گا۔عمران خان کرپشن نہیں کرتے لیکن ہر بے ایمانی انہیں
گوارا ہے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ عمران خان ان لوگوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک سزا ہے۔ترین اپنا فیصلہ اس وقت کرے گا جب الیکشن سر پر ہوں گے۔عمران خان اور ترین گروپ میں صلح ہونی چاہئیے۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں دوریاں ختم نہیں ہو سکتیں،تنویر الیاس پانچ پانچ کروڑ دے گا۔سنا ہے سنٹورس میں لوگوں کو فلیٹس دئیے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ اس نے ایک سرکاری افسر کو دس کروڑ دئیے جس نے اس سے وعدہ کیا تھا،تنویر الیاس اب بھی دوڑ میں ہے۔عمران خان اسے وزیراعظم بنائیں گے جو ان کے اشاروں پر چلے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا کہ خواجہ فاروق احمد کو آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ سونپ دیے جانے کا امکان ہے جبکہ بیرسٹر سلطان محمود کو صدارت کا عہدہ دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے قریبی ساتھیوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے، آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا کہ جمعرات کے روز وزیراعظم کی زیرصدارت آزاد کشمیر کے نومنتخب ارکان کا اجلاس ہوا، جس کے بعد عمران خان سے بیرسٹر سلطان محمود ، خواجہ فاروق، تنویرالیاس اوراظہر صادق نےالگ الگ ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان نے ہرامیدوارسے15منٹ کی ملاقات کی ، اس دوران چاروں امیدواروں سے مختلف سوالات کیے گئے ، انٹرویو میں سیاحت، پن بجلی، معدنیات، صحت تعلیم وترقیاتی کاموں سے متعلق ویژن کے متعلق جاننے کی کوشش کی جس پر چاروں امیدواروں نے آزاد کشمیرسےمتعلق اپنی اپنی ترجیحات سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا ، ملاقاتوں میں وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپوربھی موجود تھے تاہم آزاد کشمیرکے وزیراعظم کی نامزدگی کے لیےعمران خان مزید رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے۔

تازہ ترین خبریں

ملک میں سردی سے پہلے ہی گیس کی قلت کا خدشہ

حیدرآباد دکن میں موجود پاکستانی کرکٹ اسکواڈ کے کھانے کا مینیو بھی سامنے آگیا

گرمی سے پریشان نشئی کا انوکھا اقدام،اے ٹی ایم بوتھ لاک کرکے سو گیا

ٹیکس اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس قائم،نگران وزیر خزانہ چیئرپرسن مقرر

نئی حلقہ بندیوں سے قومی اسمبلی کی کتنی نشستیں کم ہو گئیں؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

عدالت نے ڈی سی اسلام آبادکی غیرمشروط معافی مستردکردی

عیدمیلاد النبی ﷺ پر لاہور سمیت ملک بھرمیں ابر رحمت برسنے کا امکان

’سب اتنا ڈرے ہوئے کیوں ہیں‘؟ سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

’ پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیرا پھیری کرتے تھے‘ 92 سالہ پردادی نے اسکول میں داخلہ لے لیا

توشہ خانہ  کیس  آصف علی زرداری  اور یوسف رضا گیلانی کو طلب کرلیا گیا

آشوب چشم کا پھیلاؤ، ڈرگ مافیا انسانی جانوں کا دشمن بن گیا

بیورو چیف اے بی این نیوز خالد جمیل  کی ضمانت  منظور کر لی گئی

انسانی جا نوں سے کھیلنے والے ڈرگ ما فیا کیخلا ف گھیرا تنگ کردیا گیا

خالصتان  تحریک،ایک اور سکھ لیڈر کی جان کو خطرہ ،کنیڈین پولیس نے خبردار کردیا

سندھ حکومت نے وفاق ‏سے فوری طور پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

 پی پی 38 میں تحریک انصاف نےن لیگ کو گھر میں گھس ‏کر مارا۔فردوس عاشق اعوان

آزاد کشمیر جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص پانچ نشستوں کا انتخاب مکمل۔۔۔ پی ٹی آئی نے میدان مار لیا 

 اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا ۔۔۔ کل 600 گھروں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا

حلیم عادل شیخ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فواد چوہدری 

حلیم عادل شیخ کی گاڑی پر نوابشاہ میں پتھراؤ،۔۔۔حکومتی وزرا کی مذمت

نورمقدم کیس بہت خوفناک ہے ،خود دیکھ رہا ہوں ،ملزم امریکی شہری ہو یا کوئی بڑا آدمی ۔۔کوئی نہیں بچ پائے گا،عمران خان

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہرشل گبز پر کشمیر لیگ سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے لئے دبائو ڈالنا افسوسناک ہے، فواد چوہدری 