10:04 pm
پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

10:04 pm


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی،طوفانی بارش کا سسٹم ملک میں داخل ، سیلاب کا الرٹ جاری ۔۔۔ لاہور کے شہری احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی، طوفانی بارش کا سسٹم لاہور میں داخل ہونے کیلئے تیار، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری۔ تفصیلات
کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش کے بعد مزید بارش ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کا آغاز ہو گیا، شہر میں طوفانی بارشوں کا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے۔ مزید بارش کے باعث لاہور شہر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، اسی باعث تمام متعلقہ حکام الرٹ پر ہیں۔ اس حوالے سے واسا حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی بارش ہونے کی صورت میں سیلانی پانی کو لاہور شہر سے نکال کر راوی دریا تک پہنچانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ہفتے کے روز لاہور میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش ہوئی جس سے جل تھل ایک ہو گیا ۔ شدید بارش سے جیل روڈ، شادمان ،جوہر ٹائون، مال روڈ، سمن آباد، گلشن روای،گلبرگ ، گڑھی شاہو، محمد نگر، شاد باغ ، ٹھنڈی کھوئی سمیت مختلف علاقوں میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ۔ کئی مقامات پر شاہراہوں بھی پانی میں ڈوب گئیں جس سے شہریوں کی گاڑیاں او رموٹر سائیکلیں بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں جبکہ ٹریفک بھی سست روی کا شکار رہی ۔ بتایا گیا ہے کہ کچھ دیر کی بارش نے سروسز ہسپتال کو بھی پانی سے بھر دیا، سروس ہسپتال کے تہہ خانے میں پانی داخل ہوگیا جبکہ ہسپتال کی پارکنگ بھی تالاب کا منظر پیش کرتی رہی۔ بارش سے لیسکو کا ترسیلی نظام بھی بری طرح متاثرہوا ،درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے متعدد علاقوںمیں گھنٹوں بجلی بند رہی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا اگلا سپیل اگست میں پنجاب کا رخ کرے گا، اس سپیل میں اچھی بارشیں ہوں گی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور ، فیصل آباد اور دیگر شہروں میں بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کے کام کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس ضمن میں متعلقہ ڈویژن کے کمشنرز اور واسا حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے تما م ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں اور ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ واسا حکام اور انتظامی افسران نکاسی آب کے کام کو اپنی نگرانی میں مکمل کرائیں۔ پانی نکالنے کے لئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور موثر ٹریفک مینجمنٹ کے ذریعے ٹریفک کو رواں دواں رکھا جائے۔شہریوں کو ٹریفک کی مشکلات کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ نکاسی آب کو ٹائم لائن کے اندر مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

تازہ ترین خبریں

 انڈس یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین کی دوشنبے جانے والے  وفد میں شمولیت کی تحقیقات کا مطالبہ

انڈس یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین کی دوشنبے جانے والے وفد میں شمولیت کی تحقیقات کا مطالبہ

کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ،بارشیں ختم ہونےوالی نہیں۔۔ مون سون کاسلسلہ کب تک چلے گا، ماہر موسمیات نے خبردار کردیا

کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ،بارشیں ختم ہونےوالی نہیں۔۔ مون سون کاسلسلہ کب تک چلے گا، ماہر موسمیات نے خبردار کردیا

8 ماہ قبل چوری ہونےوالی لگژری گاڑی رکن اسمبلی کے گھر سے برآمد

8 ماہ قبل چوری ہونےوالی لگژری گاڑی رکن اسمبلی کے گھر سے برآمد

سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کو نیا دھچکا؛ پریشان کن خبر

سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کو نیا دھچکا؛ پریشان کن خبر

 اسد عمر نے سی پیک پر کام رکنے کے دعووں کی تردید کردی

اسد عمر نے سی پیک پر کام رکنے کے دعووں کی تردید کردی

یہ پاکستانی عوام کو ہو کیا گیا ہے بھائی جی ، سیالکوٹ میں 5افراد کی خاتون ساتھ ز ی ا د ت ی کا ڈراپ سین،اصل واقعہ سامنے آیا

یہ پاکستانی عوام کو ہو کیا گیا ہے بھائی جی ، سیالکوٹ میں 5افراد کی خاتون ساتھ ز ی ا د ت ی کا ڈراپ سین،اصل واقعہ سامنے آیا

پاکستان نیوزی لینڈ ٹیموں کا قافلہ راستے میں تھا کہ اچانک ایک گاڑی تیزی سے آئی اور پھر کھلبلی مچ گئی

پاکستان نیوزی لینڈ ٹیموں کا قافلہ راستے میں تھا کہ اچانک ایک گاڑی تیزی سے آئی اور پھر کھلبلی مچ گئی

شو کے دوران اچانک حجاب پہن لیا۔۔۔ کیا حجاب کرنے والی نارمل  نہیں ہوتی؟ کرن ناز کا حجاب پر تنقید کرنے والوں کو دیا منہ توڑ جواب

شو کے دوران اچانک حجاب پہن لیا۔۔۔ کیا حجاب کرنے والی نارمل نہیں ہوتی؟ کرن ناز کا حجاب پر تنقید کرنے والوں کو دیا منہ توڑ جواب

جاوید لطیف نے اپنے انٹرویو میں کن کن لوگوں کے نام لے کر کیا کچھ کہا تھا

جاوید لطیف نے اپنے انٹرویو میں کن کن لوگوں کے نام لے کر کیا کچھ کہا تھا

 پیپلز پارٹی کا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

پیپلز پارٹی کا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

سیریز منسوخ ہونے پر افسوس ہوا، برطانوی ہائی کمشنر

سیریز منسوخ ہونے پر افسوس ہوا، برطانوی ہائی کمشنر

 خاتون سے پانچ افراد کی ز ی ا د ت ی کی حقیقت سامنے آگئی

خاتون سے پانچ افراد کی ز ی ا د ت ی کی حقیقت سامنے آگئی

وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کی افواہیں، جام کمال کی وضاحت

وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کی افواہیں، جام کمال کی وضاحت

سکول بند کر دیے جائیں ، اطلاعات درست ثابت ہوئیں ، اساتذہ، بچوں اور والدین کیلئے بڑی خبر آگئی

سکول بند کر دیے جائیں ، اطلاعات درست ثابت ہوئیں ، اساتذہ، بچوں اور والدین کیلئے بڑی خبر آگئی