10:05 pm
موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

10:05 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت ، پاکستانی افسردہ ۔۔۔!خیبر پختون خوا کے ضلع لوئر دیر میں افسوس ناک واقعہ ، گھر سے پیپر کیلئے نکلنے والی نویں جماعت کی طالبہ سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے ضلع لوئر دیر میں
افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، پرچہ دینے کے لیے نکلنے والی نہم کلاس کی طالبہ سیلابی ریلے کا شکار ہو گئیں۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ مریم بی بی پیپر دینے جا رہی تھیں کہ سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئیں، طالبہ کی لاش زیمدارہ کے قریب برساتی نالے سے ملی۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلابی ریلے کی شکار 16 سالہ طالبہ کا تعلق چمیاری بلوخان سے ہے، ایک ماہ میں 12 افراد دریائے پنجکوڑہ اور برساتی نالوں میں بہہ کر جاں بحق ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مردان میں جلالہ برساتی نالے میں ضعیف العمر شخص ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے، ڈوبنے والے 75 سالہ گل محمد کا تعلق مہاجر کیمپ جلالہ سے تھا، ریسکو 1122 کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے سرچ آپریشن بھی کیا۔ جمعرات کو لوئر دیر کے علاقے خونی ڈھنڈ اوچ کے برساتی نالے میں 2 بچے شایان اور زوہیب ڈوب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔واضح رہے کہ ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کی سلسلہ جاری ہے اور وقفے وقفے سے مختلف مقامات پر برشیں ہو رہی ہیں، بارشوں کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کا بھی سامنا ہے۔ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیاتھا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ، اس حوالے سے کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں سیلاب کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں ، مکانات میں پانی داخل ہو گیا ہے ، سیکٹر الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بھی بہہ گئیں۔ اسی طرح نالہ لئی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، خطرے کے پیش نظر سائرن بجنے لگے ہیں جب کہ طغیانی کے خطرے کے باعث پاک کے دستے بھی طلب کر لیے گئے ہیں ، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے، ٹیمیں نالوں اور سڑکوں کو صاف کر رہی ہیں ، امید ہے کہ ہم ایک گھنٹہ میں سب کچھ کلئیر کر دیں گے ، انہیوں نے رہائشیوں سے درخواست کی کہ وہ تعاون کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت کو اگلے دو گھنٹوں تک محدود رکھیں، انتظامیہ اور دیگر ادارے ای الیون پہنچ گئے ہیں ، صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،کچھ علاقوں میں صورتحال بہتر بھی ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبریں

 انڈس یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین کی دوشنبے جانے والے  وفد میں شمولیت کی تحقیقات کا مطالبہ

انڈس یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین کی دوشنبے جانے والے وفد میں شمولیت کی تحقیقات کا مطالبہ

کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ،بارشیں ختم ہونےوالی نہیں۔۔ مون سون کاسلسلہ کب تک چلے گا، ماہر موسمیات نے خبردار کردیا

کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ،بارشیں ختم ہونےوالی نہیں۔۔ مون سون کاسلسلہ کب تک چلے گا، ماہر موسمیات نے خبردار کردیا

8 ماہ قبل چوری ہونےوالی لگژری گاڑی رکن اسمبلی کے گھر سے برآمد

8 ماہ قبل چوری ہونےوالی لگژری گاڑی رکن اسمبلی کے گھر سے برآمد

سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کو نیا دھچکا؛ پریشان کن خبر

سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کو نیا دھچکا؛ پریشان کن خبر

 اسد عمر نے سی پیک پر کام رکنے کے دعووں کی تردید کردی

اسد عمر نے سی پیک پر کام رکنے کے دعووں کی تردید کردی

یہ پاکستانی عوام کو ہو کیا گیا ہے بھائی جی ، سیالکوٹ میں 5افراد کی خاتون ساتھ ز ی ا د ت ی کا ڈراپ سین،اصل واقعہ سامنے آیا

یہ پاکستانی عوام کو ہو کیا گیا ہے بھائی جی ، سیالکوٹ میں 5افراد کی خاتون ساتھ ز ی ا د ت ی کا ڈراپ سین،اصل واقعہ سامنے آیا

پاکستان نیوزی لینڈ ٹیموں کا قافلہ راستے میں تھا کہ اچانک ایک گاڑی تیزی سے آئی اور پھر کھلبلی مچ گئی

پاکستان نیوزی لینڈ ٹیموں کا قافلہ راستے میں تھا کہ اچانک ایک گاڑی تیزی سے آئی اور پھر کھلبلی مچ گئی

شو کے دوران اچانک حجاب پہن لیا۔۔۔ کیا حجاب کرنے والی نارمل  نہیں ہوتی؟ کرن ناز کا حجاب پر تنقید کرنے والوں کو دیا منہ توڑ جواب

شو کے دوران اچانک حجاب پہن لیا۔۔۔ کیا حجاب کرنے والی نارمل نہیں ہوتی؟ کرن ناز کا حجاب پر تنقید کرنے والوں کو دیا منہ توڑ جواب

جاوید لطیف نے اپنے انٹرویو میں کن کن لوگوں کے نام لے کر کیا کچھ کہا تھا

جاوید لطیف نے اپنے انٹرویو میں کن کن لوگوں کے نام لے کر کیا کچھ کہا تھا

 پیپلز پارٹی کا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

پیپلز پارٹی کا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

سیریز منسوخ ہونے پر افسوس ہوا، برطانوی ہائی کمشنر

سیریز منسوخ ہونے پر افسوس ہوا، برطانوی ہائی کمشنر

 خاتون سے پانچ افراد کی ز ی ا د ت ی کی حقیقت سامنے آگئی

خاتون سے پانچ افراد کی ز ی ا د ت ی کی حقیقت سامنے آگئی

وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کی افواہیں، جام کمال کی وضاحت

وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کی افواہیں، جام کمال کی وضاحت

سکول بند کر دیے جائیں ، اطلاعات درست ثابت ہوئیں ، اساتذہ، بچوں اور والدین کیلئے بڑی خبر آگئی

سکول بند کر دیے جائیں ، اطلاعات درست ثابت ہوئیں ، اساتذہ، بچوں اور والدین کیلئے بڑی خبر آگئی