01:39 pm
خاتون ایس ایچ او شرافت خان کو عہدے سے ہٹانے کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی

خاتون ایس ایچ او شرافت خان کو عہدے سے ہٹانے کی دلچسپ وجہ سامنے آگئی

01:39 pm

کراچی (ویب ڈیسک )خاتون ایس ایچ او ٹیپو سلطان شرافت خان کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی۔کرونا کے باعث خاتون ایس ایچ او شرافت خان 15 دن کی چھٹی پر چلی گئی تھیں جس کے باعث سب انسپکٹر نے قائم مقام ایس ایچ او نے چارج سنبھال لیا تھا۔قائم مقام ایس ایچ او نے چارج سنبھالنے کے 2 دن بعد کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہوٹل مینیجر کو
حراست میں لیا تو شرافت خان نے قائم مقام ایس ایچ او کو فون کرکے برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ اسے فوری طور پر رہا کرو لیکن قائم مقام ایس ایچ او نے ایساکرنے سے انکار کردیا۔خاتون ایس ایچ او شرافت خان نے یہ دیکھ کر خود بھی کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں اور کرونا مثبت ہونے کے باوجود قرنطینہ سے نکل کر تھانے پہنچ گئی اور تھانے میں آتے ہی دوبارہ ایس ایچ او کا چارج سنبھال لیا۔چارج سنبھالتے ہی خاتون ایس ایچ او نے ہوٹل کے مینیجر کو رہا کردیا ۔جب اس واقعے کی اطلاع ڈی آئی جی ایسٹ کو ملی تو انہوں نے فورا ایس ایاچ او شرافت خان کو عہدے سے معطل کردیا۔دوسری جانب ایس ایچ او شرافت خان پر جرائم پیشہ عناصر کی پشت پناہی کا بھی الزام لگایا جارہا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ اس کے دور میں ٹیپو سلطان میں گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔جمعرات کو بھی اسکے علاقے میں ایک شہری کے بنگلے میں ڈکیتی کی واردات ہوئی تھی جس میں ڈاکو ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر رفوچکر ہوگئے تھے۔خیال رہے کہ ایس ایچ او ٹیپوسلطان کی کچھ ماہ قبل ایک آڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے ماتحت پولیس کانسٹیبل کو دھمکیاں دے رہی اور کھری کھری سنارہی تھیں۔ آڈیو میں خاتون ایس ایچ او کو نازیبا الفاظ استعمال کرتے بھی سناجاسکتا ہے۔ایس ایچ او کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ رات والی نفری کیا کررہی تھی، سارے بھنگی نشئی نفری ہے، رات کو سندھی مسلم سوسائٹی میں کون کون تھا آج میں تم کو خود لاک اپ کروں گی۔لعنت ہے تم سب پردوسری جانب ایس ایچ او شرافت خان کے بارے میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اسکا ٹریک ریکارڈ بہت اچھا ہے ۔ کچھ عرصہ قبل شرافت خان سے متعلق ایک خبر بھی سامنے آئی تھی جس میں اس نے مختلف ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزم سے فون پر دوستی کی اور ملاقات کے لیے جگہ مقرر کی، پولیس کے مطابق ملزم ملنے آیا تو ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ اسے گرفتار کرکے چوری کا سامان بر آمد کرلیا گیا،ملزم یاسین کے قبضے سے دولاکھ سے زائدمالیت کے زیورات، نقدرقم اورموبائل فون برآمد ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبریں

 انڈس یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین کی دوشنبے جانے والے  وفد میں شمولیت کی تحقیقات کا مطالبہ

انڈس یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین کی دوشنبے جانے والے وفد میں شمولیت کی تحقیقات کا مطالبہ

کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ،بارشیں ختم ہونےوالی نہیں۔۔ مون سون کاسلسلہ کب تک چلے گا، ماہر موسمیات نے خبردار کردیا

کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ،بارشیں ختم ہونےوالی نہیں۔۔ مون سون کاسلسلہ کب تک چلے گا، ماہر موسمیات نے خبردار کردیا

8 ماہ قبل چوری ہونےوالی لگژری گاڑی رکن اسمبلی کے گھر سے برآمد

8 ماہ قبل چوری ہونےوالی لگژری گاڑی رکن اسمبلی کے گھر سے برآمد

سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کو نیا دھچکا؛ پریشان کن خبر

سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کو نیا دھچکا؛ پریشان کن خبر

 اسد عمر نے سی پیک پر کام رکنے کے دعووں کی تردید کردی

اسد عمر نے سی پیک پر کام رکنے کے دعووں کی تردید کردی

یہ پاکستانی عوام کو ہو کیا گیا ہے بھائی جی ، سیالکوٹ میں 5افراد کی خاتون ساتھ ز ی ا د ت ی کا ڈراپ سین،اصل واقعہ سامنے آیا

یہ پاکستانی عوام کو ہو کیا گیا ہے بھائی جی ، سیالکوٹ میں 5افراد کی خاتون ساتھ ز ی ا د ت ی کا ڈراپ سین،اصل واقعہ سامنے آیا

پاکستان نیوزی لینڈ ٹیموں کا قافلہ راستے میں تھا کہ اچانک ایک گاڑی تیزی سے آئی اور پھر کھلبلی مچ گئی

پاکستان نیوزی لینڈ ٹیموں کا قافلہ راستے میں تھا کہ اچانک ایک گاڑی تیزی سے آئی اور پھر کھلبلی مچ گئی

شو کے دوران اچانک حجاب پہن لیا۔۔۔ کیا حجاب کرنے والی نارمل  نہیں ہوتی؟ کرن ناز کا حجاب پر تنقید کرنے والوں کو دیا منہ توڑ جواب

شو کے دوران اچانک حجاب پہن لیا۔۔۔ کیا حجاب کرنے والی نارمل نہیں ہوتی؟ کرن ناز کا حجاب پر تنقید کرنے والوں کو دیا منہ توڑ جواب

جاوید لطیف نے اپنے انٹرویو میں کن کن لوگوں کے نام لے کر کیا کچھ کہا تھا

جاوید لطیف نے اپنے انٹرویو میں کن کن لوگوں کے نام لے کر کیا کچھ کہا تھا

 پیپلز پارٹی کا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

پیپلز پارٹی کا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

سیریز منسوخ ہونے پر افسوس ہوا، برطانوی ہائی کمشنر

سیریز منسوخ ہونے پر افسوس ہوا، برطانوی ہائی کمشنر

 خاتون سے پانچ افراد کی ز ی ا د ت ی کی حقیقت سامنے آگئی

خاتون سے پانچ افراد کی ز ی ا د ت ی کی حقیقت سامنے آگئی

وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کی افواہیں، جام کمال کی وضاحت

وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کی افواہیں، جام کمال کی وضاحت

سکول بند کر دیے جائیں ، اطلاعات درست ثابت ہوئیں ، اساتذہ، بچوں اور والدین کیلئے بڑی خبر آگئی

سکول بند کر دیے جائیں ، اطلاعات درست ثابت ہوئیں ، اساتذہ، بچوں اور والدین کیلئے بڑی خبر آگئی