01:40 pm
آزادکشمیر میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی پھر سے بغل گیر

اسلام آباد(ویب ڈیسک )خبررساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ آزاد کشمیر میں متحدہ اپوزیشن کیلئے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان معاہدہ ہو گیا ہے اور ابتدائی طور پر دونوں جماعتیں قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر، وزارت عظمیٰ اور چند ماہ بعد کشمیر کونسل کا الیکشن مل کر لڑنے پر متفق ہو گئی ہیں۔مسلم لیگ ن آزاد کشمیر
کی قیادت نے پی ایم ایل این کے نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور سیکرٹری جنرل احسن اقبال سے درخواست کی تھی کہ پاکستان میں پی پی کے ساتھ اپنے باہمی اختلافات کو آزاد کشمیر کے سیاسی معاملات پر اثر انداز نہ ہونے دیں تاکہ ہم متحد ہو کر تحریک انصاف کا مقابلہ کر سکیں۔دوسری جانب پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے درخواست کی تھی کہ ہمیں بھی آزاد کشمیر کے معروضی حالات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر کام کرنے کی منظوری دی جائے۔ جس کے بعد دونوں سیاسی جماعتوں کی قیادت نے منظوری دیدی ہے۔یاد رہے کہ آزاد کشمیر کی دونوں سیاسی جماعتوں کے درمیان مفاہمت سے مسلم لیگ ن کو خواتین کی مخصوص نشستوں کے انتخاب کے موقع پر فائدہ ضرور ہو گا کیونکہ کسی بھی خاتون امیدوار کو الیکشن جیتنے کیلئے کم از کم 8 ووٹ درکار ہیں۔ مگر مسلم لیگ ن کے پاس صرف 6 ووٹ ہیں۔دوسری طرف پیپلز پارٹی کے پاس 11 نشستیں ہیں مگر دو نشستوں پر الیکشن جیتنے والے چودھری یاسین کو حلف اٹھانے سے قبل ایک نشست چھوڑنی ہو گی جس کے بعد پیپلز پارٹی کے ووٹوں کی تعداد 10 رہ جائے گی۔ اس طرح پیپلز پارٹی کو 8 ووٹوں کے ساتھ خواتین کی ایک نشست تو مل ہی جائے گی اور اس کے پاس 2 اضافی ووٹ بچ جائیں گے۔پیپلز پارٹی نے اگر یہ دو اضافی ووٹ مسلم لیگ ن کو دے دئیے تو خواتین کی ایک نشست مسلم لیگ ن بھی جیت سکتی ہے۔ اس طرح چودھری یاسین کی جانب سے چھوڑی جانے والی ایک سیٹ نکال کر دونوں جماعتوں کے پاس 18 نشستیں ہو جائیں گی جس کے ساتھ حکومت کا مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کو خیبرپختونخوا میں تیسری بار حکومت ملنے کی پیشنگوئی کر دی گئی، اپوزیشن رہنما نے خود ہی اعتراف کرلیا

کورونا کا پھیلاؤ تیز، کن کن شہروں میں این سی او سی کی پابندیوں کا اطلاق ہو گا؟ فہرست آگئی

ن لیگ عبوری سیٹ اپ کا حصہ بنے گی یا نہیں؟ سینئر لیگی رہنما نے واضح اعلان کر دیا

زلفی بخاری مزید2اہم عہدو ں سے مستعفی ہو گئے

سردی کی شدت میں اضافہ ، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

ہفتے میں کتنے روز کلاسز ہوں گی؟ این سی او سی اجلاس میں تجویز پیش کر دی گئی

عوام کیلئے بڑا ریلیف ۔۔بجلی کے بلوں میں بڑی کمی کا امکان، خوشخبری سنا دی گئی

مجھے یا میرے خاندان کو کچھ بھی ہوا تو ذمہ دار وزیراعظم عمران خان ہوں گے، وقار ذکا نے سنگین الزامات کی بوچھاڑ کر دی

طاقتور حلقوں نے فیصلہ کر لیا۔۔ حکومت کتنے ہفتوں کی مہمان ہے؟ حکومتی صفوں میںکھلبلی مچ گئی

پریتی زنٹا اور عامر خان کی خفیہ شادی ، خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی ، اداکارہ نے پہلی بار خاموشی توڑ دی

فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کیلئے بڑا جھٹکا، الیکشن کمیشن نےاہم فیصلہ سنا دیا ، صورتحال پریشان کن ہو گئی

خام تیل کی قیمتیں سات سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، پیٹرول بھی مزید مہنگا ہونے کا امکان

ریلوے ٹریک پر دھماکہ، مسافر ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی،انجن اور بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، زخمیوں اور ہلاکتوں سے متعلق تفصیلات آگئیں

چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی سے متعلق دھماکے دار خبر۔۔ سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی