03:24 pm
 سندھ حکومت مکمل لاک ڈائون کے فیصلے پر نظر ثانی کرے،ورنہ دیہاڑی دار طبقہ بھوک سے مرجائے گا،وزیراعظم

سندھ حکومت مکمل لاک ڈائون کے فیصلے پر نظر ثانی کرے،ورنہ دیہاڑی دار طبقہ بھوک سے مرجائے گا،وزیراعظم

03:24 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت مکمل لاک ڈائون کے فیصلے پر نظر ثانی کرے، مکمل لاک ڈائون سے غریب او ردیہاڑی دار طبقہ بھوک سے مرجائے گا ،سمارٹ لاک ڈائون،ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسینیشن ہی کورونا سے نمٹنے کا واحد حل ہے۔عوام سے براہ راست ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں چوتھی لہر آئی ہے جو ہندوستان سے آیا ہے ،ڈیلٹا وائر س سب سے زیادہ خطرناک ہے جو زیادہ تیزی کیساتھ پھیل رہا ہے ۔ اللہ نے ہمارے پر بہت کرم کیا ہے ہم نے مشکل اور روقت فیصلے کیے جس کے باعث ہم نے اپنے لوگوں ، معیشت اور کورونا سے بھی بچا لیا ہماری مثال دنیا میں دی جاتی ہے ، ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق پاکستان تیسرے نمبر پر وہ ملک ہے جس نے دو راستوں کے بیچ میں بچا کر نکل گیا ،
 
پاکستان نیوزی لینڈ اور ہانگ کانگ ملکوں کے بعد مشکل وقت میں اپنی قوم کو کورونا وائرس سے نکالنے میں کامیاب ہوا ہے۔پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں کہ آپ نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ۔مساجد پوری دنیا میں بند رہی سوا پاکستان کے ۔علما کرام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنے عوام کو شعور دیا کہ مساجد میں جاتے وقت احتیاط کریں ۔ایس او پیز میں سب سے زیادہ آسان کام ماسک پہننا ہے جس سے ساٹھ سے ستر فیصد بیماری پھیلنے سے رک جاتی ہے ۔کمروں کے اندر جہاں بھی زیادہ لوگ ہیں وہاں ہمیشہ ماسک پہنیں ، ہماری وفاقی اورسندھ حکومت کے درمیان مسئلہ پیدا ہوا ہے جو لاک ڈائون پر ہوا ہے ،سندھ حکومت کا لاک ڈاون کرنے کا بالکل صحیح فیصلہ ہے تاہم اگر آپ مکمل لاک ڈائون کریں گے تو وائرس کا پھیلائو تو ضرور کم ہوگا

لیکن مسئلہ یہ ہے کہ لاک ڈائون سے معیشت کمزور ہوجائے گی ،اس کے بعد بھوک و افلاس پیدا ہو گی اور دیہاڑی دار طبقہ کیسے لاک ڈائون کو برداشت کرپائے گا ۔ ان دیہاڑی داروں کا کیا بنے گا ؟ جب تک اس کا جواب آپ کے پاس نہیں ہو تب تک مکمل لاک ڈائون نہ کریں ۔بھارت کی معیشت کی تباہی اسی وجہ سے ہوئی کہ انہوں نے ایک دم لاک ڈائون کردیا ۔بھارت نے صرف ایلیٹ کلاس کا سوچا مگر غریب اور محنت کش لوگوں کا نہیں سوچا ۔سندھ حکومت سے گزارش ہے کہ جب آپ لاک ڈائون کرتے ہیں تو اس سے لوگ بھوک سے مرجائیں گے جب میرے بچے گھر میں بھوکے ہوں گے تو میں لاک ڈائون یا کرونا کی پرواہ نہیں کروں گا۔سمارٹ لاک ڈائون بہترین حل ہے اورجن علاقوں میں زیادہ وائرس پھیل رہا ہے وہاں سمارٹ لاک ڈائون کریں اور ساتھ میں ویکسی نیشن کریں کیونکہ وائرس کا بہترین علاج ویکسی نیشن ہے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کوشش کررہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ویکسی نیشن کرے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ کورونا کی صورتحال سے نکلنے کیلئے ہمیں ایک بار پھر مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے اور ویکسین نیشن کا عمل تیز کرنا پڑے گا ۔اللہ کا کرم ہے کہ ہماری معیشت اوپر جارہی ہے اور ہم نے کسی بھی طرح مکمل لاک ڈائون نہیں کرنا،ویکسین لگوائے بغیر سکول بھی نہ کھولے جائیں ۔

تازہ ترین خبریں

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟  وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟ وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان  سےاستعفے کا مطالبہ

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سےاستعفے کا مطالبہ

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا