03:31 pm
اساتذہ وطلباء کی ویکسین نیشن مکمل ہونے تک سکول نہ کھولے جائیں،وزیراعظم

اساتذہ وطلباء کی ویکسین نیشن مکمل ہونے تک سکول نہ کھولے جائیں،وزیراعظم

03:31 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اساتذہ ، عملےاور طلباء کی ویکسی نیشنل مکمل ہونے تک سکول بھی نہ کھولے جائیں،سمارٹ لاک ڈائون،ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسینیشن ہی کورونا سے نمٹنے کا واحد حل ہے۔عوام سے براہ راست ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں چوتھی لہر آئی ہے جو ہندوستان سے آیا ہے ،ڈیلٹا وائر س سب سے زیادہ خطرناک ہے جو زیادہ تیزی کیساتھ پھیل رہا ہے ۔ اللہ نے ہمارے پر بہت کرم کیا ہے ہم نے مشکل اور روقت فیصلے کیے جس کے باعث ہم نے اپنے لوگوں ، معیشت اور کورونا سے بھی بچا لیا ہماری مثال دنیا میں دی جاتی ہے ، ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق پاکستان تیسرے نمبر پر وہ ملک ہے جس نے دو راستوں کے بیچ میں بچا کر نکل گیا
 
،پاکستان نیوزی لینڈ اور ہانگ کانگ ملکوں کے بعد مشکل وقت میں اپنی قوم کو کورونا وائرس سے نکالنے میں کامیاب ہوا ہے۔پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں کہ آپ نے ہمارے ساتھ تعاون کیا ۔مساجد پوری دنیا میں بند رہی سوا پاکستان کے ۔علما کرام کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اپنے عوام کو شعور دیا کہ مساجد میں جاتے وقت احتیاط کریں ۔ایس او پیز میں سب سے زیادہ آسان کام ماسک پہننا ہے جس سے ساٹھ سے ستر فیصد بیماری پھیلنے سے رک جاتی ہے ۔کمروں کے اندر جہاں بھی زیادہ لوگ ہیں وہاں ہمیشہ ماسک پہنیں ، ہماری وفاقی اورسندھ حکومت کے درمیان مسئلہ پیدا ہوا ہے جو لاک ڈائون پر ہوا ہے ،سندھ حکومت کا لاک ڈاون کرنے کا بالکل صحیح فیصلہ ہے تاہم اگر آپ مکمل لاک ڈائون کریں گے تو وائرس کا پھیلائو تو ضرور کم ہوگا لیکن مسئلہ یہ ہے کہ لاک ڈائون سے معیشت کمزور ہوجائے گی ،اس کے بعد بھوک و افلاس پیدا ہو گی اور دیہاڑی دار طبقہ کیسے لاک ڈائون کو برداشت کرپائے گا ۔ ان دیہاڑی داروں کا کیا بنے گا ؟ جب تک اس کا جواب آپ کے پاس نہیں ہو تب تک مکمل لاک ڈائون نہ کریں ۔

بھارت کی معیشت کی تباہی اسی وجہ سے ہوئی کہ انہوں نے ایک دم لاک ڈائون کردیا ۔بھارت نے صرف ایلیٹ کلاس کا سوچا مگر غریب اور محنت کش لوگوں کا نہیں سوچا ۔سندھ حکومت سے گزارش ہے کہ جب آپ لاک ڈائون کرتے ہیں تو اس سے لوگ بھوک سے مرجائیں گے جب میرے بچے گھر میں بھوکے ہوں گے تو میں لاک ڈائون یا کرونا کی پرواہ نہیں کروں گا۔سمارٹ لاک ڈائون بہترین حل ہے اورجن علاقوں میں زیادہ وائرس پھیل رہا ہے وہاں سمارٹ لاک ڈائون کریں اور ساتھ میں ویکسی نیشن کریں کیونکہ وائرس کا بہترین علاج ویکسی نیشن ہے ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کوشش کررہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی ویکسی نیشن کرے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ کورونا کی صورتحال سے نکلنے کیلئے ہمیں ایک بار پھر مشکل فیصلے کرنا پڑیں گے اور ویکسین نیشن کا عمل تیز کرنا پڑے گا ۔اللہ کا کرم ہے کہ ہماری معیشت اوپر جارہی ہے اور ہم نے کسی بھی طرح مکمل لاک ڈائون نہیں کرنا،اساتذہ اور عملے کی ویکسی نیشنل مکمل ہونے تک سکول بھی نہ کھولے جائیں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آزاد میڈیا ایک ملک کیلئے بہت بڑی نعمت ہے ،میڈیا پر صرف اعتراض صرف اس وقت اٹھاتا ہوں جب حکومت کیخلاف فیک پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے ، بھارت نے میڈیا کے فیک اکائونٹ بنائے گئے ہیں جو پاکستان کیخلاف استعمال ہورہے ہیں اور وہ پاکستان کیخلاف زہریلا پروپیگنڈہ کررہا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود  محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

 پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

 شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

مسلم لیگ (ن)نےانتخابی اصلاحات کی حکومتی پیشکش کو مسترد کردیا

مسلم لیگ (ن)نےانتخابی اصلاحات کی حکومتی پیشکش کو مسترد کردیا

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا کو مہنگا کر دیا گیا

یوٹیلیٹی سٹورز پر مختلف برانڈز کی اشیا کو مہنگا کر دیا گیا