07:03 pm
حلیم عادل شیخ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، فواد چوہدری 

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ پر حملہ بزدلانہ فعل ہے، سندھ حکومت کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، حلیم عادل شیخ سندھ کے عوام کی آواز بنتے رہیں گے۔ اتوار کو
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پہلے انہیں جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا گیا، اب ان پر حملے کئے جا رہے ہیں جو ایک بزدلانہ فعل ہے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ جمہوریت اور اظہار رائے کا راگ الاپنے والے سندھ میں اپوزیشن رہنما کی آواز کو خاموش کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پوری سندھ حکومت اور حکومتی مشینری پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے۔ اس طرح کی تمام بزدلانہ کارروائیاں صوبائی حکومت کی ایماءپر کی جا رہی ہیں جن کا مقصد پیپلز پارٹی کی کرپشن پر پردہ ڈالنا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج سندھ کا انفراسٹرکچر تباہ حال جبکہ تعلیمی ادارے مویشیوں کے باڑے بن چکے ہیں۔ حلیم عادل شیخ سندھ کے عوام کی آواز بنتے رہیں گے۔
 
تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔