08:55 pm
ووٹنگ کیلئے نئے نظام کی تیاری کیلئے ایک سال درکار ہے، چیئرمین نادرا کی بریفنگ

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی زیر صدارت الیکٹرانک ووٹنگ مشینز متعارف کرانے اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے قائم کابینہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منگل کو وزارت پارلیمانی امور کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے شرکت کی جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین خصوصی دعوت پر اجلاس میں شریک ہوئے۔ چیئرمین
نادرا، وزرت پارلیمانی امور اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین نادرا نے بتایا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے حکومت کے جاری کردہ آرڈیننس اور آئین کے مطابق نئے نظام کی تیاری کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو ایک سال کے اندر مکمل ہوگا۔ اس نئے نظام میں انتظامی اور الیکشن کمیشن کے اختیارات کو مکمل علیحدہ رکھا جائے گا اور ووٹ کی رازداری کو قائم رکھا جائے گا۔ چیئرمین نادرا نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز انہوں نے الیکشن کمیشن کو بھی اپنے موجودہ نظام کے بارے میں بریفنگ دی جسے انہوں نے سراہا اور اصولی طور پر یہ کام نادرا کو دینے کا عندیہ دیا۔ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ نادرا اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کا اجلاس (آج) 4 اگست ہوگا جس میں مشاورت کے ساتھ رپورٹ تیار کی جائے گی جسے کابینہ کی ذیلی کمیٹی 9 اگست 2021ء کو اپنے آئندہ اجلاس میں زیر غور لائے گی۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے چیئرمین نادرا کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کاوشوں سے الیکشن کمیشن اور نادرا ایک پیج پر آ رہے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وہ پریزنٹیشن مختلف پارلیمانی کمیٹیوں میں بھی پیش کرنے کے لئے تیار رکھیں۔

تازہ ترین خبریں

اناللہ واناالیہ راجعون ملک کے پہلے وزیراعظم کے بیٹے انتقال کرگئے

خاندان کے ہمراہ اٹلی کی سیر کوگئے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف بارے بڑی خبرآگئی

معیشت دیوالیہ ہونے کے قریب تھی، ڈارجیسے ہی آئے ڈالرگھبرا کر ۔۔۔مولانافضل الرحمٰن نے حیران کن بات کہہ دی

خواتین کے خلاف نازیباالفاظ کااستعمال ،تحریک انصاف مولانافضل الرحمٰن کے خلاف کیاکرنے جارہی ہے ؟جانیں

اسمبلیاں تحلیل کرنے کا معاملہ،ن لیگ نے پی ٹی آئی اراکین سےرابطے شروع کردیے

کوئلے کی کان میں دھماکا،کتنے افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد تحریک انصاف نے کتنی سیٹیں جیتیں؟ پی ڈی ایم اور دیگر اتحادی کتنی سیٹیں جیت پائے؟ تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پیٹ درد کے شکار شخص کے معدے سے درجنوں سکے برآمد

عوام کی موجیں، ایک ساتھ 4 چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

کرسٹیانو رونالڈو اب یورپ کی بجائے ایشیا کے کلب کا حصہ بننے کیلئے تیار،کس ملک سے اورکتنے ارب روپے کامعاہدہ ہوا،تفصیلات آپ کے ہوش اڑ ادیں گی

بیوی اور 3 بیٹیوں کو کیوں قتل کیا؟قتل کے بعد  خودکشی کی کوشش کرنیوالے والدکےچونکا دینے والے انکشافات

پاکستان کوسود سے پاک کرنے میںکتناعرصہ لگے گا،وزیرخزانہ نے بتادیا

قائداعظم کا یہ فرمان اس وقت یاد نہیں آیا؟ مریم نواز کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

پی آئی اے اسٹیشن منیجر کی گلابی انگلش بولنے کی ویڈیو وائرل،دلچسپ تبصرے