09:39 pm
حبیب میٹرو پولیٹن بینک کی جانب سے کروڑوں کے گھپلے کی کہانی منظر عام پر 

حبیب میٹرو پولیٹن بینک کی جانب سے کروڑوں کے گھپلے کی کہانی منظر عام پر 

09:39 pm

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حبیب میٹرو پولیٹن بینک سمیت نجی بینکوں سے غیر قانونی طور پر 52 کروڑ روپے سے زائد کی رقم منتقل اور نکالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ باپ کےمرتےہی بڑے بھائیوں اور والدہ نےنجی بینکوں کے افسران کی ملی بھگت  سے غیرقانونی طورپرکروڑوں روپے غائب کردیے۔غیرقانونی ٹرانزیکشن کےخلاف اورحصےکیلئے  چھوٹابیٹاسندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا۔ عدالت نےنجی بینکوں سے52کروڑروپےسےزائدرقم کی ٹرانزیکشن کےخلاف دعویٰ کی سماعت پانچ اگست تک ملتوی کردی ہے۔عدالت نے  حبیب میٹرو بینک کے صدر ، مختلف برانچز کے منیجرز ، نجی بینکوں مدعاعلیہان آصف رحمن ،خرم رحمن ،سمیرارحمن اور شازیہ نویدکودوبارہ نوٹس جاری کردیےہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں شہری خالد انعام کی جانب سے اپنے وکیل کے توسط سے درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ درخواستگذار خالد انعام نےدرخواست میں موقف اختیارکیاہے کہ وہ مرحوم شیخ انعام الرحمن کے قانونی ورثا میں سے ایک ہیں ، فریقین میں شامل بینکوں کی پورے پاکستان میں مختلف برانچز ہیں ،
میرے والد بزنس مین تھے اور ان کے حبیب میٹرو پولیٹن بینک سمیت مختلف بینکوں میں اکاؤنٹس ہیں،  انکےوالدشیخ انعام الرحمن کا 11دسمبر2020کونجی اسپتال میں انتقال ہواتھا۔وفات سےچھ ماہ پہلےہی شیخ انعام الرحمن اپنےہوش وحواس میں نہیں تھے۔شیخ انعام الرحمن کی اس حالت اور موت کی اطلاع تمام بینکس اور دوست احباب کودے دی گئی تھی۔ میرے والد کے قانونی ورثا میں والدہ سمیرا رحمن ، بھائی آصف انعام ، خرم انعام ، میں خالد انعام اور بہن شازیہ نوید شامل ہیں ، والد نے سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن 2020 میں مختلف بینک اکاؤنٹس رج کروائے تھے جن میں مجموعی طور پر رقم 58 کروڑ 72 لاکھ 48 ہزار 722 روپے اور 5380 یو ایس ڈالر بتائی تھی جن کی تفصیلات میں حبیب میٹرو پولیٹن بینک کی مین برانچ میں اکاؤنٹ نمبر 20610714875 میں ایک کروڑ 99 لاکھ 4 ہزار 766 روپے ، حبیب میٹرو پولیٹن بینک کی میں برانچ میں اکاؤنٹ نمبر 20610724230736 میں 7 لاکھ 33 ہزار 530 روپے ، حبیب میٹرو پولیٹن کی الفلاح کورٹ(اسلامک) برانچ میں اکاؤنٹ نمبر 29313714123441 میں 97 لاکھ 77 ہزار 777 روپے ، حبیب میٹرو پولیٹن بینک کی الفلاح کورٹ برانچ میں اکاؤنٹ نمبر 29313714123441 میں ایک کروڑ 2 لاکھ 64 ہزار 368 روپے ، حبیب میٹرو پولیٹن بینک کی الفلاح کورٹ برانچ میں اکاؤنٹ نمبر 29506714123441 میں 18 کروڑ 20 لاکھ روپے ،، حبیب میٹرو پولیٹن بینک کی مین برانچ میں اکاؤنٹ نمبر 20616333277985 میں 8 لاکھ 61 ہزار 151 روپے ، میٹرو پولیٹن بینک کی مین برانچ میں اکاؤنٹ نمبر 20610-714- 230736 میں 79 لاکھ 53 ہزار 261 روپے ، حبیب میٹرو پولیٹن بینک کے مزید 3 اکاؤنٹس میں مجموعی طور پر 32 کروڑ 7 لاکھ 95 ہزار 585 روپے بتائے گئے ان کے علاوہ اکاؤنٹ نمبر 201616333277985 میں 5380 یو ایس ڈالر بھی بتائے گئے تھے ۔ درخواست گزار مرحوم کا قانونی وارث ہے اور قوانین کے مطابق اس کو اپنے والد کی جائیداد سمیت تمام چیزوں پر برابر کا حق ہے ، والد کے ان اکاؤنٹس کے علاوہ بھی دیگر بینک اکاؤنٹس ہیں جن میں مجموعی طور پر 5 کروڑ 63 لاکھ 64 ہزار 552 روپے ہیں ان میں حبیب میٹرو پولیٹن بینک کی الفلاح کورٹ برانچ میں اکاؤنٹ نمبر 29301-724-337334 میں 19 لاکھ 37 ہزار 218 روپے ، حبیب میٹرو پولیٹن عالمگیر روڈ برانچ میں اکاؤنٹ نمبر 20610-714-115441 میں 9 لاکھ 38 ہزار268 روپے ، حبیب میٹرو پولیٹن بینک کی فیلکن کمپلیکس برانچ میں اکاؤنٹ نمبر 20311-714-121511 میں 5 کروڑ 30 لاکھ 12 ہزار 617 روپےموجود ہیں۔ قوانین کے مطابق کسی شخص کے انتقال کے بعد اس کی جائیداد اور کھاتے خود بخود اس کے ورثا کو دے دیئے جاتے ہیں جو قانونی کارروائی کے بعد ملتے ہیں ، والد کے انتقال کی اطلاع بینکوں کو دے دی گئی تھی اس کے بعد بینکوں کی زمہ داری بنتی تھی کہ وہ ان اکاؤنٹس سے پیسے نکالنے نہ دیں لیکن چندماہ بعد ہی درخواستگذارکواطلاع ملی کہ اس کےبڑے بھائی آصف رحمن اورخرم رحمن ، والدہ اوربہن نے بینکوں کےساتھ ملکردونجی بینکوں سے52کروڑ28لاکھ 37ہزارروپےسےزائدرقم غیرقانونی طورپرنکلوالی ہے، میری والدہ بہن بھائیوں نے بینکوں کے حکام کے ساتھ مل کر مذکورہ روم اپنے کھاتوں میں منتقل کرالی ہے اور مرحوم والدکےکئی اکاؤنٹس بھی بندکرادیےہیں۔درخواستگذارنےجب بینکوں سے رابطہ کیاتوکوئی مناسب جواب نہ ملاجبکہ بڑےبھائی آصف کاکہناتھاکہ وہ کسی کے باپ کانوکرنہیں ہےجوحساب کتاب دیتاپھرے۔عدالت عالیہ سے استدعاہے کہ بینکوں سے ملی بھگت سے والد کے کھاتوں سے نکالی جانے والی رقم کو غیر قانونی ، فراڈ اور کرمنل بریچ آف ٹرسٹ قرار دیا جائے ، بینکوں سے نکالی جانے والی رقم کو ناظر سندھ ہائی کورٹ کے پاس جمع کرانے کی ہدایت دی جائے ، فریقین سے 95 ملین روپے کئے جانے والی نقصان کی مد میں ادا کرنے کا حکم دیا جائے ، درخواستگذارکواسکاحق دلایاجائے۔غیرقانونی ٹرانزیکشن میں ملوث بینک افسران اور دیگرکےخلاف کارروائی کی جائے۔ قبل ازیں فاضل بینچ نےدعویٰ کومتعلقہ عدالت میں ہی لگانےکی ہدایت کی تھی تاہم درخواستگذارخالدانعام رحمن کےوکلاکاکہناتھا کہ اگرسماعت نہ ہوئی تومرحوم شیخ انعام الرحمن کےاکاؤنٹس سے باقی رقم بھی نکالی جائے گی ۔ عدالت نےنجی بینکوں سے52کروڑروپےسےزائدرقم کی ٹرانزیکشن کےخلاف دعویٰ کی سماعت پانچ اگست تک ملتوی کردی ہے۔عدالت نے  حبیب میٹرو بینک کے صدر ، مختلف برانچز کے منیجرز ، نجی بینکوں مدعاعلیہان آصف رحمن ،خرم رحمن ،سمیرارحمن اور شازیہ نویدکودوبارہ نوٹس جاری کردیےہیں۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان اور پرویز الہیٰ کی جدائی کا وقت ۔۔۔بہت بڑی پیشگوئی کر دی گئی 

عمران خان اور پرویز الہیٰ کی جدائی کا وقت ۔۔۔بہت بڑی پیشگوئی کر دی گئی 

کسی کےدُکھ کو اپنا دُکھ سمجھ لینا انسانیت ہے۔ دوسروں کی مدد دراصل اپنی مدد ہو تی ہے۔۔۔پاکستانی اداکارہ ریشم کا مداحوں کو پیغام 

کسی کےدُکھ کو اپنا دُکھ سمجھ لینا انسانیت ہے۔ دوسروں کی مدد دراصل اپنی مدد ہو تی ہے۔۔۔پاکستانی اداکارہ ریشم کا مداحوں کو پیغام 

نئے آرمی چیف پر تنقید روکیں۔۔۔!!!صدر علوی نے عمران خان کو تنبیہہ کیساتھ ساتھ آنیوالے حالات سے خبردار بھی کر دیا 

نئے آرمی چیف پر تنقید روکیں۔۔۔!!!صدر علوی نے عمران خان کو تنبیہہ کیساتھ ساتھ آنیوالے حالات سے خبردار بھی کر دیا 

عدالت نے اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج نہ کرنےکا حکم دے دیا۔۔۔اہم خبر

عدالت نے اعظم سواتی کیخلاف مزید مقدمات درج نہ کرنےکا حکم دے دیا۔۔۔اہم خبر

سپریم کورٹ۔۔۔ ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار، عدالت نےبڑا حکم دے دیا 

سپریم کورٹ۔۔۔ ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار، عدالت نےبڑا حکم دے دیا 

کھلاڑی تھوڑی جان مارتے تو  انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ جیتا جا سکتا تھا ۔۔۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا 

کھلاڑی تھوڑی جان مارتے تو  انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ جیتا جا سکتا تھا ۔۔۔ پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کا بیان بھی سامنے آ گیا 

پاکستان کے بڑے شہر میں کوڑے سے بجلی پیدا کرنے پر کام شروع کردیا گیا ۔۔۔نئی ملازمتیں بھی پیدا ہو گئیں

پاکستان کے بڑے شہر میں کوڑے سے بجلی پیدا کرنے پر کام شروع کردیا گیا ۔۔۔نئی ملازمتیں بھی پیدا ہو گئیں

ر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا شو کب نشر کیا جائیگا؟ با قاعدہ اعلان کر دیا گیا 

ر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اوربھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا شو کب نشر کیا جائیگا؟ با قاعدہ اعلان کر دیا گیا 

خارجہ تعلقات نااہل عمران خان کی وجہ سےتبا ہ ہوئے ۔۔۔  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان پر الزام 

خارجہ تعلقات نااہل عمران خان کی وجہ سےتبا ہ ہوئے ۔۔۔  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان پر الزام 

معروف اداکارہ کینسر کے باعث چل بسیں ۔۔۔بچوں نے والدہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 

معروف اداکارہ کینسر کے باعث چل بسیں ۔۔۔بچوں نے والدہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی 

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے انتخابات  کےحوالے سے اپنی رائے دے دی ۔۔۔بیان پر سب چونک گئے 

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمرنے انتخابات  کےحوالے سے اپنی رائے دے دی ۔۔۔بیان پر سب چونک گئے 

پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔۔۔ورلڈ بینک کی رپورٹ سامنے آ گئی 

پاکستان کو ترسیلات میں 7.3 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔۔۔ورلڈ بینک کی رپورٹ سامنے آ گئی 

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان ،اسد عمر اور فوادچودھری کیخلاف بڑی کارروائی کی اجازت دیدی

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان ،اسد عمر اور فوادچودھری کیخلاف بڑی کارروائی کی اجازت دیدی

قوم کی جیبوں پر دن دیہاڑےڈاکا ۔۔۔ 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے ۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان برس پڑے

قوم کی جیبوں پر دن دیہاڑےڈاکا ۔۔۔ 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے ۔۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان برس پڑے