10:25 pm
 قانون کی خلاف ورزی ،14سے زائد کمرشل عمارتیں سیل

قانون کی خلاف ورزی ،14سے زائد کمرشل عمارتیں سیل

10:25 pm

اسلام آباد( خصوصی نیوز رپورٹر) کپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلعی انتظامیہ اور اسلام آ باد پولیس کی معاونت سےاسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیتے ہوئے چودہ سے زائد کمرشل بلڈنگز کو بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر سیل اور مالکان کو
نوٹسز بھی جاری کئےعلاوہ ازیں اسلام آباد میں ماسٹر پلان پر سختی سے عملدرآمد کروانے کے احکامات سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے شعبہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو دے دئیے گئے ہیں اور تاکید کی گئی ہے کہ اسلام آباد میں رہائشی و کمرشل بلڈنگ کی تعمیرات کو ہر حال میں سی ڈی اے کے قواعد وضوابط 2005 کے مطابق عملدرآمد کرایا جائےاس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد کو تجاوزات سے پاک شہر بنانے کے لئے انسداد تجاوزات مہم تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے ناجائز تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات اور بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر آ پریشن کرنے میں مصروف، اور اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے۔

تازہ ترین خبریں