12:36 pm
 کرپٹ لوگوں پر مکمل جھاڑوپھیر دینگے،آئندہ عام انتخابا ت سے  پہلے کرپشن کیسوں کے فیصلے ہوجائینگے،شیخ رشید

کرپٹ لوگوں پر مکمل جھاڑوپھیر دینگے،آئندہ عام انتخابا ت سے پہلے کرپشن کیسوں کے فیصلے ہوجائینگے،شیخ رشید

12:36 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرپٹ لوگوں پر مکمل جھاڑوپھیر دینگے ،آئندہ عام انتخابا ت سے پہلے پہلے نیب میں کرپشن کیسوں کے فیصلے ہوجائینگے،(ن)لیگ اور پیپلزپارٹی میں مفاہمت و مزاحمت کی لڑائیاں جاری ہیں ،عمران خان اگلے پانچ سال بھی حکومت بنا جائیگا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے اور افغانستان کے فیصلے افغان قوم ہی کرے گی جو ہمارے لئے قابل قبول ہے ۔انہوں نے کہاکہ ویکسین نیشن سرٹیفیکیٹ جاری کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں اور مزید بھی اٹھارہے ہیں ،
 
کل ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹس کے حصول کیلئے نادرا میں دو لاکھ افراد آئے ،آٹھ دن کے بعد ہم سرٹیفیکیٹس جاری کرنے کی استعداد کار بڑھا رہے ہیں ۔شیخ رشید احمد نے کہاکہ وزارت داخلہ کے ماتحت جتنے بھی ادارے ہیں ان سے گند صاف کردینگے اور کرپٹ لوگوں پر مکمل جھاڑو پھیر دیں گے ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ن اور ش کے درمیان کام بڑھ گیا ہے اور شہبازشریف نے مفاہمت کی طرف بڑھنا ہے پیپلزپارٹی اور ن لیگ جو بڑے چیختے اور چلاتے تھے وہ دونوں اپنی اصل جگہ پر آگئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو مفت مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان میں ایک نئی سیاست آنے لگی ہے اور ہماری سوچ سے بڑی سیاست پاکستان میں ہونے جارہی ہے جو کہ عمران خان کھیلے گا ، آپ لوگ چوں چوں کا مربہ ہیں ۔ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی سیاست صرف میڈیا تک محدود ہوگئی ہے اور وہ کیمروں کے سامنے آکر کھیل رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کہیں نہیں جارہا ،

نالائق اپوزیشن کے ہوتے ہوئے عمران خان اگلے پانچ سال بھی لگا جائے گا ۔دونوں اپوزیشن پارٹیوں میں مفاہمت اور مزاحمت کی لڑائیاں جاری ہیں پہلے دونوں کو اپنا گھر ٹھیک کرنا ہوگا اور کرپشن کے کیسز کے فیصلے بھی ان دو سالوں میں ہوجائیں گے ، الیکشن سے پہلے پہلے نیب میں کرپشن کیسز کے فیصلے ہوجائینگے ۔

تازہ ترین خبریں

 انڈس یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین کی دوشنبے جانے والے  وفد میں شمولیت کی تحقیقات کا مطالبہ

انڈس یونیورسٹی کے چانسلر خالد امین کی دوشنبے جانے والے وفد میں شمولیت کی تحقیقات کا مطالبہ

کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ،بارشیں ختم ہونےوالی نہیں۔۔ مون سون کاسلسلہ کب تک چلے گا، ماہر موسمیات نے خبردار کردیا

کوئی خوش فہمی میں نہ رہے ،بارشیں ختم ہونےوالی نہیں۔۔ مون سون کاسلسلہ کب تک چلے گا، ماہر موسمیات نے خبردار کردیا

8 ماہ قبل چوری ہونےوالی لگژری گاڑی رکن اسمبلی کے گھر سے برآمد

8 ماہ قبل چوری ہونےوالی لگژری گاڑی رکن اسمبلی کے گھر سے برآمد

سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کو نیا دھچکا؛ پریشان کن خبر

سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کو نیا دھچکا؛ پریشان کن خبر

 اسد عمر نے سی پیک پر کام رکنے کے دعووں کی تردید کردی

اسد عمر نے سی پیک پر کام رکنے کے دعووں کی تردید کردی

یہ پاکستانی عوام کو ہو کیا گیا ہے بھائی جی ، سیالکوٹ میں 5افراد کی خاتون ساتھ ز ی ا د ت ی کا ڈراپ سین،اصل واقعہ سامنے آیا

یہ پاکستانی عوام کو ہو کیا گیا ہے بھائی جی ، سیالکوٹ میں 5افراد کی خاتون ساتھ ز ی ا د ت ی کا ڈراپ سین،اصل واقعہ سامنے آیا

پاکستان نیوزی لینڈ ٹیموں کا قافلہ راستے میں تھا کہ اچانک ایک گاڑی تیزی سے آئی اور پھر کھلبلی مچ گئی

پاکستان نیوزی لینڈ ٹیموں کا قافلہ راستے میں تھا کہ اچانک ایک گاڑی تیزی سے آئی اور پھر کھلبلی مچ گئی

شو کے دوران اچانک حجاب پہن لیا۔۔۔ کیا حجاب کرنے والی نارمل  نہیں ہوتی؟ کرن ناز کا حجاب پر تنقید کرنے والوں کو دیا منہ توڑ جواب

شو کے دوران اچانک حجاب پہن لیا۔۔۔ کیا حجاب کرنے والی نارمل نہیں ہوتی؟ کرن ناز کا حجاب پر تنقید کرنے والوں کو دیا منہ توڑ جواب

جاوید لطیف نے اپنے انٹرویو میں کن کن لوگوں کے نام لے کر کیا کچھ کہا تھا

جاوید لطیف نے اپنے انٹرویو میں کن کن لوگوں کے نام لے کر کیا کچھ کہا تھا

 پیپلز پارٹی کا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

پیپلز پارٹی کا مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا اعلان

سیریز منسوخ ہونے پر افسوس ہوا، برطانوی ہائی کمشنر

سیریز منسوخ ہونے پر افسوس ہوا، برطانوی ہائی کمشنر

 خاتون سے پانچ افراد کی ز ی ا د ت ی کی حقیقت سامنے آگئی

خاتون سے پانچ افراد کی ز ی ا د ت ی کی حقیقت سامنے آگئی

وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کی افواہیں، جام کمال کی وضاحت

وزیراعلیٰ بلوچستان کے استعفیٰ کی افواہیں، جام کمال کی وضاحت

سکول بند کر دیے جائیں ، اطلاعات درست ثابت ہوئیں ، اساتذہ، بچوں اور والدین کیلئے بڑی خبر آگئی

سکول بند کر دیے جائیں ، اطلاعات درست ثابت ہوئیں ، اساتذہ، بچوں اور والدین کیلئے بڑی خبر آگئی