01:14 pm
 اراضی پر قبضہ سے میرا تعلق نہیں ، جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے،راجہ حنیف

اراضی پر قبضہ سے میرا تعلق نہیں ، جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے،راجہ حنیف

01:14 pm

مری(بیورورپورٹ )مری کی معروف کاروباری شخصیت راجہ محمد حنیف نے کہاھے کہ کسی اراضی کے قبضہ سے میرا کوئی تعلق نہیں ھے میرے خلاف خاتون کے 5 مرلہ اراضی پر قبضہ کے حوالے سے جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈہ چلایاجارہاہے اسسٹنٹ کمشنر مری نے تمام قانونی تقاضوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے غیرقانونی طور پرمیری اراضی کا قبضہ خاتون کے حوالے کیاعدالتی حکم امتناعی کے باوجود مداخلت کرتے ہوئے انتظامیہ نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم پرڈپٹی کمشنر راولپنڈی کاپریشرھے ہم ہرصورت قبضہ حوالے کریں گے
​​​​​​​رکن قومی اسمبلی پروفیسر صداقت علی عباسی کا کسی اراضی سے کوئی تعلق نہیں ہے میرادامادضرورھے مگر بلاوجہ بدنام کیاجارہاھے صداقت علی عباسی کی مری میں کوئی پراپرٹی نہیں ھے خاتون کاایک مرلہ بھی نہیں ھے اوروہ 5 مرلہ کاجھوٹادعوی کر رھی ھے مجھے بلیک میل کرکے اورپریشرائزکرکے میری اراضی ہتھیانے کی کوشش کی جارھی ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مری پریس کلب میں صدرہوٹل ایسوسی ایشن راجہ خلیل احمد ۔ پی ٹی آئی مری کے صدرراجہ ہارون محفوظ ۔جنرل سیکرٹری راجہ شہزادرشید۔راجہ ارسلان حنیف عباسی ایڈووکیٹ اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ طفیل اخلاق اوردیگرکے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاراجہ ہارون محفوظ نے ایم این اے پروفیسر صداقت علی عباسی کا نام استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم این اے کا کسی بھی اراضی یاقبضہ سے کوئی تعلق نہیں اسسٹنٹ کمشنر مری نے قانونی تقاضوں کو نظر انداز کرتے ہوئے مداخلت کی ھے اورسیز پاکستانی خاتون کے تمام الزامات بے بنیاد ہیں مذکورہ عورت بلیک میل کر کے میری خرید کی گئی اراضی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے میرا قصور صرف ممبر قومی اسمبلی کا سسر ہونا ہے مذکورہ جگہ کا ہم نے حکم امتناعی بھی حاصل کر رکھا ہے ضلعی انتظامیہ اورتحصیل انتظامیہ اور ریونیو کے عملے نے حکم امتناعی کے باوجود غیر قانونی طور پر زبردستی میری زمین پر دیوار بنوائی انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں وزیر اعظم کا نوٹس بلا جواز ہے مذکورہ اراضی میں نے خریدی ہوئی ہے حاجرہ پروین نامی عورت کی یہاں ایک مرلہ زمین بھی نہیں ہے عدالت نے حکم امتناعی دے رکھا ہے اسکے باوجود تحصیل انتظامیہ نے مذکورہ عورت کو غیر قانونی قبضہ دیا ہے اگر اس طرح ہٹ دھرمی جاری رہی تو کسی وقت بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے حقائق کے مطابق کارروائی نہ کئے جانے پر ہم انتظامیہ اور دیگر ملوث اہلکاروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بھی رجوع کریں گے ۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر