02:33 pm
’’ش‘‘ اور ’’م‘‘ کاشورعوام کی مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے مچایا جارہا ہے،مریم اورنگزیب

’’ش‘‘ اور ’’م‘‘ کاشورعوام کی مہنگائی سے توجہ ہٹانے کیلئے مچایا جارہا ہے،مریم اورنگزیب

02:33 pm


اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے واضح کیا ہے کہ (ن)لیگ کا’’ آئین و قانون اور ووٹ کو عزت دو‘‘ ایک ہی بیانیہ ہے ،جب بھی حکومتی لوگوں کو ووٹ چوری کرنا ہوتے ہیں تو ش اور م کا شور مچایا جاتا ہے تاکہ عوام کی توجہ مہنگائی وبے روزگاری سے
ہٹائی جاسکے ۔طارق فضل چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پچیس جولائی کے بعد ایک راگ الاپا جارہا ہے اور بار بار شور مچایا جارہا ہے ،تماشا برپا اور بار بار آئین شکن جو الیکشن چوری کرتے ہیں اور ہر روز الیکشن چوری کرنے کے پلان بناتے ہیں کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ پاکستان کے عوام نے انہیں الیکٹ نہیں کرنا بلکہ وہ الیکشن بیچنے پر زیادہ اعتماد رکھتے ہیں۔حکومتی لوگ یہ تماشا کررہے ہیں کہ مسلم لیگ(ن) میں دو بیانیے ، دس بیانیے ہیں اور ش اور م میں تقسیم ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہاکہ میں واضح کردینا چاہتی ہوں کہ مسلم لیگ(ن) میں آئین ،قانون اور ووٹ کو عزت دو کا ایک بیانیہ ہے جس پر نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز، حمزہ شہبازسمیت پوری ن لیگ کی قیادت عمل پیرا ہیں ۔کیوں پچیس جولائی کے بعد شور مچایا جاتا ہے جب بھی الیکشن چوری کرنا ہوتا ہے تو یہ لوگ اس طرح کا شور برپا کردیتے ہیں ۔جھوٹے ، لیٹرے،اے اٹی ایم مافیا تین سالوں سے پاکستان پر مسلط ہیں ۔مسلم لیگ(ن) کے بے شک دس بیانیے ہوں لیکن پاکستان کے عوام مہنگائی کے طوفان سے بے خبر نہیں ہیں اور عوام ان آئین شکنوںکو اچھی طرح جانتی ہے ۔نوازشریف اور شہبازشریف نے ملک و قوم کی خدمت کی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کو نوازشریف اور شہبازشریف پر اعتماد ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہر روز پالیسی بنتی ہے کہ کس طرح عوام کی چینی چوری کی جائے ، آٹا مہنگا کیا جائے ۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر