10:51 am
 کمشنرراولپنڈی کی نگرانی میں متاثرہ خاتون کی داد رسی

کمشنرراولپنڈی کی نگرانی میں متاثرہ خاتون کی داد رسی

10:51 am

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار) وزیر اعظم کے سیٹزن پورٹل پر پانچ مرلہ پلاٹ پر قبضہ کی شکایت درج کرانے والی مری کی رہائشی خاتون کی کمشنر راولپنڈی سید گلزار حسین شاہ کی نگرانی میں فوری داد رسی عمل میں لائی گئی ہے خاتون کا پانچ مرلے کا پلاٹ بااثر قبضہ مافیا سے واگزار کرا کے ریٹائرڈ پٹواری اور اسکے بیٹے کے خلاف پلاٹ پر غیر قانونی قبضہ کرنے اور کارسرکار میں مداخلت کرنے کے الزام پر ایف آئی درج کی گئی ہے پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے۔
ہاجرہ احسان نے وزیراعظم کے سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کرائی کی کہ اس کا پانچ مرلے کا پلاٹ قابضین سے وا گزار کرایا جائے۔ کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مری ریونیو عملہ اور پولیس کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور زمین کی حد بندی کرکے پلاٹ کا قبضہ شکایت کنندہ ہاجرہ احسان کے حوالے کیا جو اپنے شوہر اور ایک کزن کے ہمراہ موقع پر موجود تھی۔قبضہ ملنے کے فوراً بعد ہاجرہ احسان کے ٹھیکیدار نے پلاٹ پر چار دیواری بنانا شروع کر دی۔ قابضین راجہ حنیف جو کہ ایک ریٹائرڈ پٹواری ہیاور اس کا بیٹا ارسلان حنیف 10 دیگر افراد کے ہمراہ موقع پر نمودار ہوئے۔انہوں نے مشتعل ہو کر شکایت کنندہ خاتون سے جھگڑا شروع کر دیا اور ہاجرہ احسان اور اس کے شوہر پر حملہ کرنے کی کوشش بھی کی۔ انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے مداخلت کرکے ہاجرہ احسان اور اسکے شوہر کوبچایا۔ مگر اس دوران قابضین موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے سخت حفاظتی اقدامات کیے اور پلاٹ پر چار دیواری کا کام شروع کیا راجہ حنیف اور اس کے بیٹے ارسلان حنیف کے خلاف غیر قانونی قبضہ، کار سرکاری میں مداخلت اور شکایت کنندہ کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

لکی مروت تھانہ صدر پر دہشت گردوں کا حملہ ، ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید، ملزمان فرار

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی  عرب  شنگھائی تعاون تنظیم  کا رکن بنے گا

امریکی تحفظات کے باوجو د ،سعود ی عرب شنگھائی تعاون تنظیم کا رکن بنے گا

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

توشہ خانہ کیس،عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور ،سماعت29 اپریل تک ملتوی

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ کے حوالے سے حکومتی قانون سازی کی ٹائمنگ ٹھیک نہیں، لطیف کھوسہ

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

عدلیہ سے متعلق قانون سازی کا از خود نوٹس کیس پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، اعترازاحسن

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

پاکستان میں قانو ن کی حکمرانی نہیں ، ملک فسطائیت کی طرف دھکیل دیا، عمران خان

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

خاتون جج دھمکی کیس، عمران خان کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری