02:04 pm
تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سماہنی میں کٹے ہونٹ ،تالو اور پیدائشی ٹیڑھے پاوں کے علاج معالجہ کیلئے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

سماہنی پونا(راشد راج سے) تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سماہنی میں کٹے ہونٹ ،تالو اور پیدائشی ٹیڑھے پاوں کے علاج معالجہ کیلئے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری کیمپ میں  پاکستان گجرات سے بشیر میموریل ہسپتال سے  کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کی ٹیم نے درجنوں
بچوں کا چیک اپ کیا کیمپ کی نگرانی تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سماہنی کے انچارج ڈاکٹر سید خاور عباس جعفری کارڈیالوجسٹ نے کی ۔ فری کیمپ میں کٹے ہونٹ ،تالو اور پیدائشی طور ٹیڑھے پاوں میں مبتلاء بچوں کا معائنہ کیا گیا اور گجرات میں موجود جدید بشیر میموریل اسپتال میں تیس سے زائد مریضوں کو مفت آپریشن کیلئے ریفر کیا گیا اس موقع پر کیمپ انچارج محمد جنید سلیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جن پیدائشی بچوں کے پاوں ٹیڑھے ہیں ان کے والدین تین ماہ کے اندر بغیر آپریشن علاج کروا کر اپنے بچوں کے ٹیڑھے پاوں کو ٹھیک کروا سکتے ہیں رورل علاقوں میں اس حوالے سے معلومات نہ ہونے کے باعث ایسے بچوں کی جب عمر بڑی ہو جاتی ہے تو پھر ان کا علاج آپریشن سے کیا جاتا ہے یہاں لائن آف کنٹرول سماہنی میں کیمپ لگانے کا مقصد یہاں کے لوگوں کو معلومات فراہم کرنا اور ان تکالیف میں مبتلاء بچوں کا مفت علاج معالجہ ہے مفت کیمپ میں بڑی تعداد میں والدین نے اپنے بچوں کا چیک کروایا ہے ان تمام لوگوں کو ہماری جانب سے مفت علاج معالجہ کی سہولت دی جاری ہے والدین اپنے نوزائیدہ بچوں پر خصوصی توجہ دیں اگر بچہ سال تک گردن نہیں سنبھالتا چلنا شروع نہیں کرتا تو والدین ڈاکٹر سے رجوع کریں تاکہ بروقت علاج ممکن ہو سکے ادھر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سماہنی میں مفت کیمپ کے انعقاد پر عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر بھمبر ڈاکٹر محبوب احمد چوہدری اور انچارج تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سماہنی ڈاکٹر سید خاور عبّاس جعفری کارڈیالوجسٹ اور دیگر عملہ کو حراج تحسین پیش کیا ۔

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 