06:37 pm
وزیر خوراک چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں فقید المثال استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

وزیر خوراک چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں فقید المثال استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

06:37 pm


سماہنی پونا(راشد راج سے)
سابق ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی سماہنی راہنما تحریک انصاف حلقہ سماہنی راجہ ظفر اقبال کی جانب  سے وزیر خوراک آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری علی شان سونی کو 
___حلقہ سماہنی سے مسلسل چوتھی بار ممبر قانون ساز اسمبلی منتخب ہونے اور وزیر حکومت کا منصب ملنے پر ان کے اعزاز میں سیاحتی مقام جنڈی چونترہ میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا عشائیہ تقریب آمد پر وزیر خوراک علی شان سونی اور دیگر مہمانوں کا بینڈ باجوں ،گل پاشی ہار پہنا کر اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے شاندار استقبال کیا گیا عشائیہ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ عبدالحمید اور نعت رسول مقبول حافظ نثار احمد نے پیش کر کے کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری طاہر اقبال نے ادا کیے عشائیہ تقریب سے مہمان خصوصی وزیر خوراک چوہدری علی شان سونی نے خطاب کر تے ہوئے میزبان تقریب راجہ ظفر اقبال کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جتنے وفادار ،مخلص اور پیار کرنے والے ساتھی اللہ نے مجھے عطا کیے اس کی پورے آزاد کشمیر میں کئی مثال نہیں ملتی جس نیک نیتی کے ساتھ عوام حلقہ نے مجھ پر اعتماد کیا اس جذبے کے ساتھ عوامی خدمت کا سفر جاری رکھوں گا کچھ چیزوں کو ہمیں سننا بھی ہوگا اور برداشت بھی کرنا ہوگا اللہ پاک کے کرم سے اور عوام کے غالب ووٹوں کی طاقت سے اقتدار ملا ہے نیک نیتی اور شفافیت کے ساتھ تعمیر و ترقی سمیت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا ہے میرے مدمقابل مقابلہ الیکشن میں مخالف امیدواران کے قائدین کی بھرپور مداخلت کے باوجود کامیابی ہمارا مقدر بنی اب تمام فیصلے اپنے جانثار ساتھیوں کی مشاورت سے ہونگے پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کے پاس بھرپور وسائل موجود ہیں آزاد ریاست جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے گذشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹیں گے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی قیادت میں تعمیر و ترقی کا دور شروع ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی جانب سے اگر کوئی شکایت موصول ہوئی تو اس کا ذمہ دار میں ہونگا انتظامیہ کو باور کرواتا ہوں کے انصاف کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں تقریب سے ممبر بار کونسل منظور حسین ایڈووکیٹ، سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ سماہنی چوہدری اصغر علی ،سینئر قانون دان راجہ مظہر اقبال اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور چوہدری علی شان سونی کو وزیر حکومت کا منصب ملنے پر مبارکباد پیش کی تقریب سے میزبان راجہ ظفر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے عشائیہ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا تقریب میں ناصر شریف بٹ ،سید مظہر حسین جعفری، چوہدری محمد یوسف آف تھندڑکوٹ بھمبر ،ڈاکٹر راجہ پرویز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ اوقاف پرویز اقبال ،راجہ شہزاد ندیم سونی، جاوید مغل ،حاجی چوہدری علی شان ، حاجی ادریس، شوکت کہالوی، سید تصور حسین ایڈووکیٹ،چوہدری منیر اللہ ایڈووکیٹ، نائیک شبیر، عدیل علی شان، چوہدری گلزار ایڈووکیٹ، چوہدری محمد نسیم، چرمین چوہدری اسلم، راجہ ندیم پوپی ،نعیم اسلم، معلم عبدالرحمن منہاس، صحافیوں بدرالسلام جعفری ،اسحاق چوہدری ،تنویر اکبر، عدنان باصرا،مختلف سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف کھانے کا وسیع انتظام کیا گیا تھا اور ریسٹ ہاوس کو برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا قبل ازیں وزیر حکومت چوہدری علی شان رہائش گاہ کڈیالہ میں حلقہ سماہنی کی پانچوں یونین کونسلز سے وفود کہ آمد کا سلسلہ دو روز جاری رہا اس دوران پنجاب کے علاقوں سمیت آزاد کشمیر کے مختلف اضلاع سے معززین کی بڑی تعداد کڈیالہ پہنچی جہاں علی شان سونی نے وفود کا خیر مقدم کیا وفود نے تحائف پھولوں کے گلدستے مٹھایاں پیش کیں علی شان سونی کی رہائش گاہ سے ملحقہ وسیع پنڈال سجایا گیا تھا جہاں شرکاء مہمانوں کی تواضع کی گئی اس دوران رملوہ سے سیٹھ برادران ،تونین سے مغل برادران نے خوبصورت بیل گفٹ کیے تھاتھی سے عدیل رہاض نے پانچ پرانی کڈیالہ سے رضوان لطیف نے بکرے گفٹ کیے سونا ویلی ،چدوران ،تھاتھی جبر ،ڈنگہ چنئی، منانہ،سماہنی شہر ،بنڈالہ سدھیڑی،مٹھون ،پونا ،بڑجن ،جڑالی ،رعل پیلاں، کالچھ ،ڈب ،تتالی ،برجاہ ،ملوانہ ،تلچھ،سمیت کئی موڑہ جات سے علی شان سونی کے سپورڑان قافلوں اور ڈھول باجوں کے ہمراہ کڈیالہ پہنچے جہاں انہوں کیٹ کاٹے ،بھنگڑے ڈالے ،آتش بازی ،ہوائی فائرنگ اور فرشی گولوں کی گن گرج سے کڈیالہ کے پہاڑ گونجتے رہے اس دوران مختلف محکمہ جات کے افسران و اہلکاران نے بھی علی شان سونی کو وزیر حکومت منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اس دوران وفود اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس جذبہ وشوق کے تحت آپ کڈیالہ پہنچے اسی جذبے کے تحت گاؤں گاؤں پہنچ کر شکریہ ادا کروں گااور پولنگ سطح پرمثالی تعمیر و ترقی کا آغاز کرتے ہوئے توقعات پر پورا اتروں گا جنون کا جواب تعمیر وترقی وخدمت کے زریعے ادا کروں گا

تازہ ترین خبریں

ایک ساتھ 3چھٹیاں۔۔23،24 اور25 ستمبر کو پورے ملک بھر میں چھٹی کا اعلان۔پرائیویٹ اور سرکاری ملازمین کی موجیں ، تعلیمی ادارے بھی بند،شاندار خبر

ایک ساتھ 3چھٹیاں۔۔23،24 اور25 ستمبر کو پورے ملک بھر میں چھٹی کا اعلان۔پرائیویٹ اور سرکاری ملازمین کی موجیں ، تعلیمی ادارے بھی بند،شاندار خبر

پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں:سعودی عرب

پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں:سعودی عرب

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار