11:52 am
 مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا،چوہدر ی یٰسین

مزدوروں کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا،چوہدر ی یٰسین

11:52 am

مندرہ (نمائندہ اوصاف ) 50سال پہلے 1969میں سی ڈی اے میں ٹریڈ یونین کی بنیاد رکھی مجھے فخر ہے کہ میں رنگ ونسل اور مذہب سے بالا ترہو کر مزدوروں کی نمائندگی کرتا ہوں سب سے بڑی عبادت مخلوق خدا کی خدمت ہے میں نے کبھی بھی کسی بھی سیاسی پارٹی کی چھتری میں گھس کر الیکشن نہیں لڑابلکہ اللہ کی طاقت اور مزدوروں کی حمایت پر بھروسہ کیامیں آج وعدہ کرتا ہوں کہ مزدوروں کے حقوق کی جنگ خون کے آخری قطرے تک لڑوں گا 17ستمبر کا سورج انشاء اللہ چاند ستارا کی جیت کی نوید لیکر طلوع ہو گا ،
​​​​​​​ ان خیالات کا اظہار سی ڈی اے مزدور یونین کے راہنما و جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے مندرہ باولی ہوٹل کے مقام پر علاقے کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات چیئر مین راجہ ذوالفقار علی ، راجہ ندیم فاضل ،راجہ محسن فاضل ، راجہ بابو اسلام ،راجہ زبیر عرف پپو کی جانب سے مزدور یونین ر ہنما ئوں کے اعزاز میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری یٰسین کے پنڈال میں پہنچنے پر باولی گروپ نے انکا فقید المثال استقبال کیا اور محبوب قائد پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور انہیں کندھے پر اٹھا کر بھنگڑا ڈالتے ہوئے اسٹیج تک لایا گیا اس موقع پر پاشا گروپ کے سابق صدر سید مقبول شاہ نے اپنے ساتھیوں سمیت 35سالہ رفاقت کو خیر آباد کہتے ہوئے اور سی ڈی اے ٹرانسپورٹ سیل سے شجر اسلام ،راجہ ابرار و دیگر نے ساتھیوں سمیت راجہ ندیم فاضل اور مرزا سعید اختر کی خصوصی کاوش سے چوہدری یٰسین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ جلسہ سے سابق ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی ، سینئر وائس چیرمین مرزا سعید اختر ، سید مقبول شاہ ،شجر اسلام دیگر نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پربلوچستان سے ایم این اے آغا منیر ، وائس چیر مین سید عنصر عباس شاہ، سید اقرار حسین شاہ آف بھنگالی شریف ، سابق تحصیل نائب ناظم امیرافضل قریشی ، راجہ عزیز آف رئیس گو جر خان ،چیر مین سید قلب عباس ، سابق نائب ناظم امجد بھٹی ، راجہ سہیل عزیز گڈو ، ،راجہ رستم قمر ،راجہ علی رضا، کوثر جاوید بھٹی کے علاوہ مندرہ ،کلر سیداں ،روات ، چک بیلی خان ،گو جر خان ،بھنگالی ،سکھو ،گلیانہ و دیگر قرب و جوار سے سی ڈی اے ملازمین کی بڑی تعداد و معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر اتنا رش کیوں رہتا ہے؟  جانیں محسن پاکستان کی قبر پر بسیرا کرنے والا یہ شخص کون ہے؟

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر اتنا رش کیوں رہتا ہے؟ جانیں محسن پاکستان کی قبر پر بسیرا کرنے والا یہ شخص کون ہے؟

وزیراعظم عمران خان 24 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم عمران خان 24 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

فیصل آباد میں پی ڈی ایم جلسے میںنظر آنیوالی یہ بزرگ ہستی کون ہے؟  مریم نواز بھی جذباتی ہو گئیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

فیصل آباد میں پی ڈی ایم جلسے میںنظر آنیوالی یہ بزرگ ہستی کون ہے؟ مریم نواز بھی جذباتی ہو گئیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مرنے کے بعد محسنِِ پاکستان کا مقام یاد آگیا، وفاقی حکومت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر کیا کرنے جارہی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

مرنے کے بعد محسنِِ پاکستان کا مقام یاد آگیا، وفاقی حکومت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر کیا کرنے جارہی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ، عظمیٰ بخاری نے اپنے ہی کارکن کو تھپڑ کیوں جھڑ دیا؟ وجہ سامنے آگئی

پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ، عظمیٰ بخاری نے اپنے ہی کارکن کو تھپڑ کیوں جھڑ دیا؟ وجہ سامنے آگئی

ملک بھر کے بینک بند رہیں گے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نوٹیفیکیشن جاری

ملک بھر کے بینک بند رہیں گے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نوٹیفیکیشن جاری

پانچ سالوں میں دل نہیں بھرا؟ اگلی حکومت پھر تحریک انصاف کی ہو گی،غریب عوام کو ڈرائونا خواب دکھا دیا گیا

پانچ سالوں میں دل نہیں بھرا؟ اگلی حکومت پھر تحریک انصاف کی ہو گی،غریب عوام کو ڈرائونا خواب دکھا دیا گیا

حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں مکمل ، 12ربیع الاول کے بعد کیا ہونیوالاہے؟ناراض حکومتی اراکین بھی اپوزیشن کیساتھ جا مِلے

حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں مکمل ، 12ربیع الاول کے بعد کیا ہونیوالاہے؟ناراض حکومتی اراکین بھی اپوزیشن کیساتھ جا مِلے

ڈرون حملے میں بے گناہوں کی اموات، امریکی حکومت نے مرنے والوں کے اہلخانہ کیلئے کروڑوں روپے معاوضے کا اعلان کر دیا

ڈرون حملے میں بے گناہوں کی اموات، امریکی حکومت نے مرنے والوں کے اہلخانہ کیلئے کروڑوں روپے معاوضے کا اعلان کر دیا

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

گریڈ 1سے 15تک نوکریاں ہی نوکریاں! حکومت نے بیروزگاری جوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

گریڈ 1سے 15تک نوکریاں ہی نوکریاں! حکومت نے بیروزگاری جوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

کمر توڑ مہنگائی ، گھی اور تیل کے بعد آٹے کا تھیلا بھی 1500میں دستیاب،غریب دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی مجبور

کمر توڑ مہنگائی ، گھی اور تیل کے بعد آٹے کا تھیلا بھی 1500میں دستیاب،غریب دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی مجبور

تنخواہوں میں بھی مزید اضافہ کرنا ہو گا،  حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا اعلان کر دیا

تنخواہوں میں بھی مزید اضافہ کرنا ہو گا، حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا اعلان کر دیا

اگلے 48گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی

اگلے 48گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی