03:14 pm
سندھ حکومت کا یکساں قومی نصاب ماننے سے انکار

سندھ حکومت کا یکساں قومی نصاب ماننے سے انکار

03:14 pm

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سندھ نے یکساں قومی نصاب کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔چیف ایڈوائزر کریکولم سندھ فوزیہ خان کا کہنا ہے کہ سیاست کے بجائے نصاب میں صرف مثبت تبدیلیاں لانی چاہئیں۔ سندھ پہلا صوبہ تھا 2015 میں جس کا ایجوکیشن کریکولم ایکٹ منظور ہوا۔فوزیہ خان نے کہا کہ نصاب میں جدید دور کی چیزیں بھی شامل کرنی چاہیے جو کہ سندھ کر رہا ہے۔ ہم پہلی
سے آٹھویں جماعت تک نصاب میں تبدیلی لاچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نویں سے بارہویں جماعت تک نصاب پر کام مکمل ہوچکا ہے۔ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے چھپائی کا کام شروع کردیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کتابوں میں ریڈنگ اسکلز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ سندھی، اردو اور انگلش ریڈنگ اسکلز کو شامل کیا ہے۔فوزیہ خان نے بتایا کہ سندھ کے ہیروز اور تاریخی ورثے ہیں انہیں نصاب میں شامل کیا گیا۔ سندھ میں اسٹینڈرڈ بیس نصاب تیار کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ وفاق نے پورے ملک میں آٹھویں جماعت تک یکساں قومی تعلیمی نصاب کا نفاذ کیا ہے اور مدارس سمیت تمام طلبا ایک ہی نصاب پڑھیں گے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے سندھ حکومت کے تحفظات کو سیاست قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی جانب سے نصاب کو مسترد کرنے کی وجوہات سیاسی ہیں۔ سندھ حکومت پر شاید نجی اسکولوں کا دباؤ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو دو تین نقاط کے علاوہ کوئی اعتراض نہیں تھا۔ یکساں تعلیمی نصاب کے معاملے پر سندھ کے ماہرین مشاورت میں ساتھ رہے۔سندھ حکومت کے فیصلے سے نقصان صوبے کے بچوں کا ہوگا، ایلیٹ کلاس کے بچے تو یہاں پڑھتے ہی نہیں وہ بچوں کو باہر بھیج دیتے ہیں۔ سندھ اگر سندھی میں نصاب پڑھانا چاہے تو ہمیں اعتراض نہیں۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔