03:27 pm
خاتون اوّل بشریٰ عمران اچانک کہاں پہنچ گئیں ؟

خاتون اوّل بشریٰ عمران اچانک کہاں پہنچ گئیں ؟

03:27 pm


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)خاتون اوّل بشریٰ عمران نے انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مینٹل اسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
خاتون اول نے اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تیمارداری بھی کی۔ فرح خان بھی فلاحی کاموں میں خاتون اول کے شانہ بشانہ ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق خاتون اول بشریٰ عمران نے لاہور میں شیخ ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔ ریسرچ سینٹر میں اسلام، صوفی ازم، مذہبی افکار، رواداری، سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید علوم پر تحقیق کی جائے گی۔بشریٰ عمران نے لاہور میں ابوالحسن شازلی ریسرچ سینٹر میں آڈیٹوریم، لائبریری اور کانفرنس روم کا معائنہ کیا۔ ریسرچ سینٹر میں اسلام، صوفی ازم، مذہبی افکار، رواداری، سائنس و ٹیکنالوجی اور جدید علوم پر تحقیق کی جائے گی۔ مختلف مذاہب میں تصوف سے متعلق نظریات پر لیکچرز، سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔خاتون اول بشریٰ عمران کا طلبہ کیلئے بھی تاریخی اقدام، وزیراعظم کی اہلیہ نے ای لائبریری کا بھی افتتاح کر دیا۔ اسٹوڈنٹس کے ساتھ زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والےافراد مستفید ہوسکیں گے، ریسرچ سینٹر میں طلبہ کی اسکالرشپ سے متعلق رہنمائی کیلئے آن لائن پورٹل قائم کیا جائے گا۔ خاتون اول کی کاوشوں سے سینٹر کا دائرہ کار پورے صوبے تک پھیلا یا جائے گا۔ریسرچ سینٹر میں لاہور کالج یونیورسٹی فار ویمن، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اور دیگر قومی و بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ آن لائن پورٹل اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ لاہور میں ہونے والی تقریب میں ممتاز شخصیات اور طالبات کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ریسرچ سنٹر میں طلبا و طالبات کی ملکی و غیر ملکی جامعات میں داخلہ اور سکالرشپ کے لیے رہنمائی فراہم کرنے کے لیے ہائیر ایجوکیشن کے تعاون سے آن لائن رہنمائی مرکز پورٹل قائم کیا جائے گا جبکہ تمام سنٹرز میں رہنمائی مرکز کاؤنٹرز بھی قائم کیے جا رہے ہیں، جس سے لاکھوں طلبا و طالبات مستفید ہو سکیں گے۔ابوالحسن شازلی ریسرچ سنٹر خاتون اول کے اس ویژن کا عکاس ہے جس کے تحت صوبہ بھر میں صوفی ازم اور جدید سائنس آف ٹیکنالوجی پر ریسرچ کے مراکز قائم کیے جائیں گے۔ خاتون اول علم کے فروغ کے ساتھ ساتھ پناہ گاہوں سمیت مختلف فلاحی منصوبوں کی بھی سرپرستی کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

نئے مون سون سسٹم کی پاکستان میں دھماکے دار انٹری۔۔ کراچی سے خیبر تک بارشیں ہی بارشیں ؟محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا 

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ۔۔پاکستان کی بڑی سرکاری یونیورسٹی نے جعلی ڈگریاں جاری کردیں، گندے دھندے میں کون کون ملوث ہے؟والدین اور طلبا یہ ضرور

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی  کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

ہمیں دور دراز علاقوں میں پٹرول پمپ کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے۔عارف علوی

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

 ماسک صحیح طریقے سے نہ پہننے کامعاملہ ۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امریکی ائیرلائن  اتاردیاگیا 

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ویلکم ۔۔خوش آمدید۔۔ڈاکٹر ذاکر نائیک کب پاکستان آ رہے ہیں۔۔؟ دشمنوں کی نیندیں حرام کردینےوالی خبر

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

ظلم کی انتہائی ، بااثرملزمان نے لڑکی کا نازک اعضا کات دیا، افسوسناک واقعہ پاکستان کے کون سے شہر میں پیش آیا؟جانیے

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

شہباز شریف اور بلاول بھٹو ٹھپہ مافیا کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، فرخ حبیب

 سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

سندھ میں کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ

 لاہور  ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے  لیزر لائٹ  مارنے کا واقعہ،  مقدمہ درج

لاہور ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والے جہاز پر نا معلوم شخص کی جانب سے لیزر لائٹ مارنے کا واقعہ، مقدمہ درج

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

صوابی یونیورسٹی سے جعلی ڈگریاں جاری ہونے کا انکشاف،یونیورسٹی کے چار اہلکاروں کے ملوث ہونے کی تصدیق

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

خیبر پختونخوامیں کل شام سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

تحریک انصاف سے لوٹے اور آزاد امیدوار نکا ل دیں توباقی کون بچتاہے؟عظمیٰ بخاری نے ایسی بات کہہ دی جس سے کھلاڑی غصے سے آگ بگولہ ہوگئے

 مسلم لیگ (ن) نے  الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

مسلم لیگ (ن) نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزراء کو سزا دینے کا مطالبہ کر دیا

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید 

 انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین کا استعمال ناگزیر ہے کوئی ‏بھی الیکشن ہوں دھاندلی کےالزامات لگائےجاتےہیں۔سینیٹر فیصل جاوید