06:44 pm
الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر پارلیمنٹ سے قانون سازی لازم ہے، عدالت

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر پارلیمنٹ سے قانون سازی لازم ہے، عدالت

06:44 pm


اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اسلام آباد ہائی کورٹ نےآئندہ الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال روکنے کی درخواست پر کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر پارلیمنٹ سے قانون سازی لازم ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے آئندہ عام انتخابات کرانے کیخلاف درخواست نمٹا دی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ
جاری کردیا۔ عدالت نے آج ہی ایڈووکیٹ طارق اسد کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کوئی خلائی یا اجنبی کام نہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا نظام دنیا کے بہت سے ممالک میں رائج ہے، درخواست گزار کے تحفظات قبل ازوقت اور خدشات پر مبنی ہیں کیوں کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کی تجویز ابھی ابتدائی مرحلے میں ہےتاہم الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر پارلیمنٹ سے قانون سازی لازم ہے۔اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے آئندہ عام انتخابات کرانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے آئندہ عام انتخابات کے انعقاد کی تجویز مسترد کر چکا ہے اور قائمہ کمیٹی کے سامنے 37 اعتراضات جمع کرائے۔الیکشن کمیشن کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے دھاندلی نہیں روکی جا سکتی، پی ٹی آئی کے سوا تمام دیگر سیاسی جماعتیں اور خود الیکشن کمیشن بھی الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کے خلاف ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر اعتراضات کے حوالے سے مفصل رپورٹ طلب کی جائے، وفاقی حکومت کو الیکشن 2023 کے لیے الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت سے روکا جائے۔دلائل سننے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ الیکشن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال روکنے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ ہائی کورٹ مناسب فورم نہیں جہاں سیاسی عدم استحکام سے متعلقہ معاملات کو اٹھایا جائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کے لیے تو قانون سازی نہیں ہو گی؟، ابھی یہ درخواست قبل از وقت نہیں؟ ابھی تو اس پر بحث ہو رہی ہے، میں آرڈر کر دوں گا آپ کو الیکشن کمیشن کے اعتراضات کی کاپی مل جائے گی۔ عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبریں

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ہاسٹل میں مقیم طالبات کواجتماعی ز ی ا د ت ی  کا نشانہ بنا دیا گیا،رکن قومی سمبلی کے انکشافات نے پوری قوم کو لر

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ہاسٹل میں مقیم طالبات کواجتماعی ز ی ا د ت ی کا نشانہ بنا دیا گیا،رکن قومی سمبلی کے انکشافات نے پوری قوم کو لر

سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، سوئی سدرن نے عوام پر بجلیاں گر ادیں

سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، سوئی سدرن نے عوام پر بجلیاں گر ادیں

سموگ اور دُھند سے جان کب چھوٹے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

سموگ اور دُھند سے جان کب چھوٹے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسے کہتے ہیں ریلیف دینا،پیٹرول کی قیمتوں میں19 روپے کی بڑی کمی

اسے کہتے ہیں ریلیف دینا،پیٹرول کی قیمتوں میں19 روپے کی بڑی کمی

سرکاری ملازمین کی موجیں،گریڈ 1سے 4کی تنخواہوں میں 20جبکہ گریڈ 5 سے اوپر ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا فیصلہ

سرکاری ملازمین کی موجیں،گریڈ 1سے 4کی تنخواہوں میں 20جبکہ گریڈ 5 سے اوپر ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا فیصلہ

عمران خان ملک چھوڑنے والے ہیں،پیشنگوئی نے اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل مچادی

عمران خان ملک چھوڑنے والے ہیں،پیشنگوئی نے اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل مچادی

ایسا گائوں جہاں گھر میں جتنے بیٹے ہوں بہوایک ہی آتی ہے،حیران کن اور شرمناک تفصیلات آگئیں

ایسا گائوں جہاں گھر میں جتنے بیٹے ہوں بہوایک ہی آتی ہے،حیران کن اور شرمناک تفصیلات آگئیں

سرکاری آئل کمپنی نے پیٹرول اور ڈیزل بطور تحفہ دینے کا اعلان کر دیا،شہری سیخ پا ہو گئے

سرکاری آئل کمپنی نے پیٹرول اور ڈیزل بطور تحفہ دینے کا اعلان کر دیا،شہری سیخ پا ہو گئے

دعائیں قبول ،ابررحمت برسنے کو تیار۔۔رواں ہفتے کون کون سے علاقوں میں بارشیں برسنے والی ہیں ۔۔؟ پاکستانیوں کو دل خوش کر دینےوالی پیش گوئی

دعائیں قبول ،ابررحمت برسنے کو تیار۔۔رواں ہفتے کون کون سے علاقوں میں بارشیں برسنے والی ہیں ۔۔؟ پاکستانیوں کو دل خوش کر دینےوالی پیش گوئی

بغیر ڈرائیور ٹیکسیاں سڑکوں پر۔۔ ان ٹیکسیوں میں ایک وقت میں کتنے مسافر سوار ہو سکیں گے؟عوام کیلئے خوشخبری

بغیر ڈرائیور ٹیکسیاں سڑکوں پر۔۔ ان ٹیکسیوں میں ایک وقت میں کتنے مسافر سوار ہو سکیں گے؟عوام کیلئے خوشخبری

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر،وہ گاڑیاں جن کی درآمد پر پابندی لگا دی گئی

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے بُری خبر،وہ گاڑیاں جن کی درآمد پر پابندی لگا دی گئی