03:06 pm
کیمیکل سے تیار ہونیوالے دودھ اور دہی کی سرعام فروخت، شہری من مانگے پیسے دیکر موت خریدنے پر مجبور

کیمیکل سے تیار ہونیوالے دودھ اور دہی کی سرعام فروخت، شہری من مانگے پیسے دیکر موت خریدنے پر مجبور

03:06 pm

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں کیمیکل سے تیار ہونیوالے دودھ اور دہی کی سرعام فروخت جاری، شہری من مانگے پیسے دیکر موت خریدنے پر مجبور، پنجاب فوڈ اتھارٹی سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش تماشائی ، شہریوں کا ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں انسانی زندگیوں سے کھیلنے کا گھناؤنا دھندہ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے، شہر کی دکانوں سمیت گلی محلوں میں دودھ فروخت کرنے والے دکانداروں نے کروڑ پتی بننے کے چکروں میں کیمیکل
سے تیارشدہ مضر صحت دودھ فروخت کرنے میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے شہری و بچے پیٹ کے امراض میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔ انتہائی باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دودھ کی دکانوں پر یوریا کھاد ،ڈیٹرجنٹ پاؤڈر، نشاستہ اور دیگرکیمیکل و غیر معیاری ا شیاکی ملاوٹ سے تیار کردہ مضر صحت دودھ کی فروخت جاری ہے جس کے استعمال سے شہری جگر، گردوں، معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب بااثر دکاندارسادہ لوح گاہکوں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لئے دودھ اور دہی سو فیصد خالص ہونے کا دعویٰ کرکے دودھ و دہی فروخت کر رہے ہیں، پنجاب فو ڈ اتھارٹی کے متعلقہ ذمہ داران نے بھی اس حوالے سے مکمل آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ کیمیکل سے تیار ہونیوالا دودھ بدذائقہ ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر صحت ہے، شہر بھر میں دکانوں کے باہر خالص دودھ کے بورڈ آویزاں کرکے سرکاری محکموں کی سرپرستی میں سادہ لوح شہریوں کو بیوقوف بنایا جا رہاہے۔ شہریوں کے کیمیکل ملا دودھ استعمال کرنے سے کینسر، گردوں، معدہ، جگر جیسی مہلک امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں، کیمیکل ملا دودھ انسانی صحت کے لئے قاتل ہے اور شہر سمیت ضلع بھر میں کیمیکل اور پاؤڈر سے تیار ہونے والا انتہائی مضر صحت دودھ فروخت کیا جا رہا ہے۔ شہریوں نے چیف سیکرٹری پنجاب، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیاہے کہ شہرسمیت ضلع بھر میں مضر صحت دودھ اور دہی فروخت کرنیوالے دکانداروں کیخلاف گرینڈ آپریشن کلین اپ شروع کیا جائے اور ان کو بھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ جیل میں پابند سلاسل کیا جائے تاکہ شہری حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر دودھ خرید کر استعمال کر سکیں۔

تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر اتنا رش کیوں رہتا ہے؟  جانیں محسن پاکستان کی قبر پر بسیرا کرنے والا یہ شخص کون ہے؟

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر اتنا رش کیوں رہتا ہے؟ جانیں محسن پاکستان کی قبر پر بسیرا کرنے والا یہ شخص کون ہے؟

وزیراعظم عمران خان 24 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم عمران خان 24 اکتوبر کو 3 روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

فیصل آباد میں پی ڈی ایم جلسے میںنظر آنیوالی یہ بزرگ ہستی کون ہے؟  مریم نواز بھی جذباتی ہو گئیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

فیصل آباد میں پی ڈی ایم جلسے میںنظر آنیوالی یہ بزرگ ہستی کون ہے؟ مریم نواز بھی جذباتی ہو گئیں، تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

مرنے کے بعد محسنِِ پاکستان کا مقام یاد آگیا، وفاقی حکومت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر کیا کرنے جارہی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

مرنے کے بعد محسنِِ پاکستان کا مقام یاد آگیا، وفاقی حکومت ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی قبر پر کیا کرنے جارہی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا گیا

پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ، عظمیٰ بخاری نے اپنے ہی کارکن کو تھپڑ کیوں جھڑ دیا؟ وجہ سامنے آگئی

پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ، عظمیٰ بخاری نے اپنے ہی کارکن کو تھپڑ کیوں جھڑ دیا؟ وجہ سامنے آگئی

ملک بھر کے بینک بند رہیں گے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نوٹیفیکیشن جاری

ملک بھر کے بینک بند رہیں گے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا نوٹیفیکیشن جاری

پانچ سالوں میں دل نہیں بھرا؟ اگلی حکومت پھر تحریک انصاف کی ہو گی،غریب عوام کو ڈرائونا خواب دکھا دیا گیا

پانچ سالوں میں دل نہیں بھرا؟ اگلی حکومت پھر تحریک انصاف کی ہو گی،غریب عوام کو ڈرائونا خواب دکھا دیا گیا

حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں مکمل ، 12ربیع الاول کے بعد کیا ہونیوالاہے؟ناراض حکومتی اراکین بھی اپوزیشن کیساتھ جا مِلے

حکومت کا تختہ الٹنے کی تیاریاں مکمل ، 12ربیع الاول کے بعد کیا ہونیوالاہے؟ناراض حکومتی اراکین بھی اپوزیشن کیساتھ جا مِلے

ڈرون حملے میں بے گناہوں کی اموات، امریکی حکومت نے مرنے والوں کے اہلخانہ کیلئے کروڑوں روپے معاوضے کا اعلان کر دیا

ڈرون حملے میں بے گناہوں کی اموات، امریکی حکومت نے مرنے والوں کے اہلخانہ کیلئے کروڑوں روپے معاوضے کا اعلان کر دیا

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

مہنگائی کنٹرول سے باہر ہونے پر وزیراعظم عمران خان کا استعفیٰ؟ خبر نے ملک بھر میں تھر تھلی مچا دی

گریڈ 1سے 15تک نوکریاں ہی نوکریاں! حکومت نے بیروزگاری جوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

گریڈ 1سے 15تک نوکریاں ہی نوکریاں! حکومت نے بیروزگاری جوانوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

کمر توڑ مہنگائی ، گھی اور تیل کے بعد آٹے کا تھیلا بھی 1500میں دستیاب،غریب دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی مجبور

کمر توڑ مہنگائی ، گھی اور تیل کے بعد آٹے کا تھیلا بھی 1500میں دستیاب،غریب دو وقت کی روٹی کھانے سے بھی مجبور

تنخواہوں میں بھی مزید اضافہ کرنا ہو گا،  حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا اعلان کر دیا

تنخواہوں میں بھی مزید اضافہ کرنا ہو گا، حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا اعلان کر دیا

اگلے 48گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی

اگلے 48گھنٹوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنا دی