03:19 pm
جہلم میں مہنگائی عروج پر، ہر روز دکانداروں نے من مرضی کے نرخ مقرر کرنے شروع کر دئیے

جہلم میں مہنگائی عروج پر، ہر روز دکانداروں نے من مرضی کے نرخ مقرر کرنے شروع کر دئیے

03:19 pm

جہلم: شہر اور گردونواح میں مہنگائی عروج پر، ہر روز دکانداروں نے من مرضی کے نرخ مقرر کرنے شروع کر دئیے، روز مرہ کی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ سے کوسوں میل دور ، شہری خود ساختہ مہنگائی اورگراں فروش مافیا کے سامنے بے بس ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ٹھنڈے کمروں تک محدود ہو کر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں مہنگائی ہر گزرتے دن کے ساتھ عروج پکڑ رہی ہے ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی بجائے خاموش تماشائی
کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اس حوالے سے شہریوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کا مہینہ ماہ رمضان مقرر کر رکھا ہے جبکہ 11 مہینے گراں فروشوں کو غریب ، محنت کش ، دیہاڑی دار طبقے کو لوٹ مار کرنے کے لئے دے رکھے ہیں ، شہر سمیت ضلع بھر میں دکانداروں نے جنگل کا قانون نافذ کر رکھا ہے۔ شہریوں نے کہا کہ ضلعی حکومت نے جو نرخ مقرر کر رکھے ہیں اس سے 100 گنا اضافے کے ساتھ اشیاء خوردونوش فروخت کی جارہی ہیں جبکہ گراں فروش شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنااپنا فرض سمجھ رہے ہیں، ضلعی حکومت نے 100 گرام روٹی کے نرخ 7 روپے مقرر کر رکھے ہیں جبکہ نان بائی اور تندور مالکان نے روٹی کی فروخت 10 روپے جبکہ نان کی قیمت 10 روپے مقرر ہے جو کہ 15 روپے میں فروخت کئے جارہے ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے چینی کا نرخ مقرر کرنے کی بجائے گراں فروشوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ، جس کیوجہ سے دکاندار 110 سے 115 فی کلو گرام کے حساب سے چینی فروخت کر رہے ہیں ، ہوٹل مالکان نے چیک اینڈ بیلنس کا نظام مفلوج ہونے کیوجہ سے کھانوں اور چائے کے نرخوں میں اضافہ کرکے من مانے نرخ وصول کئے جارہے ہیں۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع جہلم میں فرض شناس ایماندار افسران کو تعینات کیا جائے تا کہ غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد 2 وقت کی روٹی اپنے بچوں کو مہیا کر سکیں۔

تازہ ترین خبریں

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے 

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے