09:38 pm
سرکاری کالجز میں تدریسی عمل بری طرح متاثر، اہم خبر آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک )سرکاری کالجز میں 6 ہزار کے قریب سیٹیں خالی، لیکچرار، اسسٹنٹ و ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسرز کی تعیناتیاں نہ ہونے سے تدریسی عمل بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔سرکاری کالجز میں اساتذہ کی 20 فیصد سے زائد سیٹیں خالی ہیں، اعدادوشمار کے مطابق سرکاری کالجز میں منظور شدہ سیٹوں کی تعداد 24 ہزار ہے جن میں سے چھ ہزار کے قریب آسامیاں تاحال خالی ہیں، سب سے زیادہ کمی لیکچرارز کیڈر کی ہے،سرکاری کالجز میں 2 ہزار سے زائد لیکچرارز تعینات کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ اسسٹنٹ
و ایسوسی ایٹ پروفیسر اور پروفیسرز کے عہدوں پر بھی تعیناتیاں ہونے والی ہیں۔پروفیسرز لیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عارضی اساتذہ سے کام چلا رہا ہے جو مسئلے کا حل نہیں ہے، خالی عہدوں پر مستقل تعیناتیاں کرنے پر زور دیا گیا ہے۔دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں 34 ہزار اساتذہ کی بھرتیوں کا منصوبہ منسوخ کردیا گیا،بھرتیوں کا منصوبہ فنڈز کی عدم دستیابی کیوجہ سے منسوخ کیا گیا،محکمہ تعلیم کےمطابق ہمارے پاس پہلے سے بھرتی اساتذہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے فنڈز دستیاب نہیں،فنڈز کی عدم فراہمی تک نئی بھرتیوں کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔واضح رہے کہ سکول ہیڈز اور اساتذہ کی بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت کی جانا تھی۔اسامیوں میں 2000 ہیڈز کی گریڈ 17 میں بھرتیاں کی جانا تھی،300 سینئر ہیڈماسٹر کی بھرتیاں گریڈ 17 میں کی جانا تھی،31 ہزار سات سو اساتذہ کی بھرتیاں گریڈ چودہ،پندرہ اورسولہ میں ہونا تھی،مذکورہ اسامیوں کیلئے پی پی ایس ای کو اشہتار دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

عوام بڑے جھٹکے کیلئے ہو جائے تیار،یوٹیلیٹی اسٹورز پر کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں

انا للہ وانا الیہ راجعون!  جج کادورانِ سماعت عدالت میں ہی انتقال ہو گیا

بارشیں یا موسم خشک؟آئندہ چوبیس گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی ختم ہو سکتی ہے یا نہیں؟ اعتزاز احسن کا موقف بھی آگیا

شادی کیلئے شریک حیا ت کا انتخاب کرتے ہوئے کن خصوصیات کو مدِ نظر رکھنا چاہئے ؟ محققین کی نئی تحقیق

سابق وزیراعظم نوازشریف اور جہانگیرترین کی نااہلی ختم  کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

کیا اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی حکومت سےمطمئن ہیں یا نہیں؟ حیران کن ردِعمل آگیا

6.2شدت کا خوفناک زلزلہ ،مرکز کہا ں تھا؟ شہریوں میں شدید خوف و ہراس

ہر خاندان کیلئے 10لاکھ روپے سالامانہ حکومت نے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا

فروری کے پہلے ہفتے میں بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سسٹم کی پیشنگوئی کر دی

موبی لنک جاز کی غیر معیاری سروسز اور صارفین سے بلا وجہ ٹیکس وصولیوں پرپی ٹی اے نے سخت ایکشن لے لیا

کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر والدین نے تعلیمی ادارے میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا مطالبہ کر دیا

اب نکاح کیلئے لازمی شرط کیا ہو گی؟  نکاح نامے میں بڑی تبدیلی کی منظوری دیدی گئی

وزیراعظم عمران خان کی شیخ رشید کیساتھ کیا ناراضگی ہے؟وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اندر کی بات بتا دی