04:35 pm
وفاقی وزراء نے چیف الیکشن کمشنر کےبیانات کو بھونڈے الزامات قرار دیدیا

وفاقی وزراء نے چیف الیکشن کمشنر کےبیانات کو بھونڈے الزامات قرار دیدیا

04:35 pm


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزراء فوادچوہدری اور شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کے ای وی ایم بارے بیانات کوبھونڈے مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کی زبان بول رہے ہیں ، چیف الیکشن کمشنر حکومتی انتخابی اصلاحات کے مخالف لگ رہے ہیں، دوسرے ممبران آگے بڑھیں اور چیف الیکشن کمشنر کے فیصلوں پر نظرثانی کریں۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر 2 الگ چیزیں ہیں، الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹس میں ای وی ایم کے حق میں پوائنٹس غائب کر دیئے، 
ای وی ایم کے حق میں مواد کو ضائع کر دیا گیا، الیکٹرونک ووٹنگ مشین کیخلاف مہم چلائی جا رہی ہے، 2011 سے بحث ہو رہی ہے شفاف انتخابات کیلئے ای وی ایم پر جانا ہوگا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ چکوال اور پشاور میں پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر ای وی ایم کے ذریعے انتخابات ہوئے، اپوزیشن جو زبان بول رہی ہے وہی الیکشن کمشنر استعمال کر رہے ہیں، الیکشن کمشنر کے رویے پر بہت تحفظات ہیں، الیکشن کمشنر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو استعفیٰ دے کر کریں، الیکشن کمشنر کی سرگرمیاں متنازعہ ہیں، فلپائن سمیت بہت سے ممالک میں ای وی ایم سے کامیاب انتخابات کرائے گئے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہر وہ کام جو حکومت نے کرنا ہے اپوزیشن اس کیخلاف کھڑی ہو جاتی ہے، شیطان بھی دھرنا دے تو مریم نواز ساتھ کھڑی ہوں گی، بلاول تالیاں بجائیں گے، اپوزیشن انتہائی نالائق بچے جیسی ہے جس نے کبھی اسکول کا کام نہیں، اپوزیشن کی ہٹ دھرمی سے لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد ختم ہوگا، ملک میں شفاف انتخابات کا تصور متاثر ہو رہا ہے۔اس موقع پر شبلی فراز نے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین میں ووٹرسیکریسی رکھی گئی ہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ 37 اعتراضات الیکشن کمیشن کے خلاف ہی چارج شیٹ ہے، الیکشن کمیشن نے ای وی ایم دیکھنے کی تکلیف ہی نہیں کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے الیکشن کمیشن انتخابی اصلاحات میں تعاون نہیں کررہا، الیکشن کمیشن کے37میں سے10اعتراضات ای وی ایم سے متعلق ہیں۔شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ای وی ایم کا معاملہ 2028 تک ٹالنا چاہتا ہے لیکن ہم الیکشن کمیشن کوای وی ایم کامعاملہ نہیں ٹالنے دینگے۔انہوں نے کہا کہ 2023کے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ہی ہونگے، کسی کی ذاتی منشا کیلئے قومی فیصلوں میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

"وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاق پر چڑھائی کی" وفاقی حکومت کا محمود خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

"وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاق پر چڑھائی کی" وفاقی حکومت کا محمود خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

میں ایک بہتر حل دیکھ رہا ہوں، سارا کریڈٹ عمران خان کو جائے گا، کیا ہونے والا ہے ؟ شیخ رشید کا اہم بیان

میں ایک بہتر حل دیکھ رہا ہوں، سارا کریڈٹ عمران خان کو جائے گا، کیا ہونے والا ہے ؟ شیخ رشید کا اہم بیان

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیاں ہونے تک اوقات کار میں کمی کردی

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیاں ہونے تک اوقات کار میں کمی کردی

گزشتہ روز کے لانگ مارچ میں جان گنوانے والے دو کارکنوں کیلئے عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

گزشتہ روز کے لانگ مارچ میں جان گنوانے والے دو کارکنوں کیلئے عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

عام انتخابات کے انعقاد میں کتنے ارب روپے خرچ ہونگے؟ ہوشربا تفصیلات

عام انتخابات کے انعقاد میں کتنے ارب روپے خرچ ہونگے؟ ہوشربا تفصیلات

پاکستان میں نئی تاریخ رقم، سینہ کھولے بغیر دل کی کامیاب سرجری

پاکستان میں نئی تاریخ رقم، سینہ کھولے بغیر دل کی کامیاب سرجری

عمران خان کو 6 دن کی دوائی دی ، واپس آئے تو ان کا علاج کیا جائے گا، طلال چودھری کا بیان

عمران خان کو 6 دن کی دوائی دی ، واپس آئے تو ان کا علاج کیا جائے گا، طلال چودھری کا بیان

اسمبلیاں تحلیل کرنے یا مدت پوری کرنے کا فیصلہ دو دن میں ہوگا لیکن  لیگی اکثریت کیا سوچتی ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسمبلیاں تحلیل کرنے یا مدت پوری کرنے کا فیصلہ دو دن میں ہوگا لیکن لیگی اکثریت کیا سوچتی ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو کی پاکستانی ہائی کمیشن میں عملے کیساتھ تلخ کلامی، کیڑے مکوڑے قراردیدیا

صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو کی پاکستانی ہائی کمیشن میں عملے کیساتھ تلخ کلامی، کیڑے مکوڑے قراردیدیا

بات چیت کیلیے تیار مگرالیکشن کا فیصلہ کون کرے گا ؟ وزیراعظم شہباز شریف کا حیران کن بیان

بات چیت کیلیے تیار مگرالیکشن کا فیصلہ کون کرے گا ؟ وزیراعظم شہباز شریف کا حیران کن بیان

" پی ٹی آئی کے خلاف یہ بات ثابت نہ ہو تو میرا نام ثاقب نثار رکھ دینا، سلیم صافی کا چیلنج

" پی ٹی آئی کے خلاف یہ بات ثابت نہ ہو تو میرا نام ثاقب نثار رکھ دینا، سلیم صافی کا چیلنج

ایک سال سزا کے بعد ایک اور بڑا دھچکا ، عمران خان کے دوست نوجوت سنگھ سدھو سے جیل میں کیا کام لیا جانے لگا

ایک سال سزا کے بعد ایک اور بڑا دھچکا ، عمران خان کے دوست نوجوت سنگھ سدھو سے جیل میں کیا کام لیا جانے لگا

6دن بعد اگر6 لاکھ  لوگ لے آئیں تو میں عمران خان کی حمایت کر دوں گا، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا اعلان

6دن بعد اگر6 لاکھ لوگ لے آئیں تو میں عمران خان کی حمایت کر دوں گا، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا اعلان

تحریک انصاف کے رہنمائوں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے رہنمائوں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کرنے کا فیصلہ