11:56 am
وفاق نےبسیں لاکر کیا تیر مارا،سندھ حکومت نے بھی کراچی کیلئے بڑااعلان کر دیا

وفاق نےبسیں لاکر کیا تیر مارا،سندھ حکومت نے بھی کراچی کیلئے بڑااعلان کر دیا

11:56 am


کراچی (نیوز ڈیسک )کراچی میں گرین لائن منصوبے کیلئے 40 بسوں کی آمد کے حوالے سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں دلچسپ گفتگو دیکھنے کو ملی، اپوزیشن لیڈر کے سوال پر صوبائی وزیر پارلیمانی امور نے بڑا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کی بدترین صورتحال کے حوالے سے نکتہ اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ اور سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کئی بار گرین لائن منصوبے کی بسیں لانے کا وعدہ کیا ہے
۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ گرین لائن کی 40 بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں، اس پر ہم وزیرعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہمارا سندھ حکومت سے سوال ہے کہ اورنج لائن منصوبہ کب مکمل ہوگا؟حلیم عادل شیخ کے اعتراضات پر جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار نے کہا کہ ملک کی تاریخ کا سب سے مہنگا ترین منصوبہ بی آر ٹی ہے اور 80 بسیں نہیں صرف 40 بسیں کراچی پہنچی ہیں، جھوٹ بولنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔مکیش کمار نے کہا کہ یہ جھوٹ بولتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ہم نے بہت بڑا تیر مارا، پی ٹی آئی کے لوگ کوئی ایک منصوبہ بتادیں جو ان کا اپنا ہو؟ دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگاکر خوش ہونے والے پچھلی حکومتوں کو کرپٹ قرار دیتی ہیں۔وزیر پارلیمانی امور نے حلیم عادل شیخ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے 40 بسیں کراچی منگوائی ہیں، اگلے سال جنوری تک سندھ حکومت 50 بسیں کراچی لارہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے روز گرین لائن منصوبے کیلئے چالیس بسوں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی ہے، بسیں وفاقی حکومت کی جانب سے منگوائی گئی تھیں جنہیں اتوار کے روز آف لوڈ کیا گیا تھا۔اتوار کے روز اس حوالے سے شہر قائد میں ایک تقریب کا انعقاد کی گئی جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے وفاقی وزراء و رہنما شریک ہوئے۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان