03:02 pm
موسمیاتی تبدیلی کامقابلہ کرنا گورنمنٹ آف پاکستان کی اولین ترجیح ہے، سیکرٹری وزارت ماحولیات

موسمیاتی تبدیلی کامقابلہ کرنا گورنمنٹ آف پاکستان کی اولین ترجیح ہے، سیکرٹری وزارت ماحولیات

03:02 pm

اسلام آباد، 20 ستمبر 2021
موسمیاتی تبدیلی ترقی پزیر ممالک کے لیے تشویشناک صورت اختیا ر کر چکی ہے اور پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلی کا شکار ہے۔پاکستان کا ماحولیاتی نظام انتہائی نازک ہے جس کے باعث موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان پراثر انداز ہوتے ہیں
۔ان خیالات کا اظہار ناہید شاہ درانی، سیکرٹری وزارت ماحولیات نے دو روزہ ورکشاپ کے آغاز میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کامقابلہ کرنا گورنمنٹ آف پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور گورنمنٹ اس سلسلے میں بین الاقوامی اور قومی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ وزارت ماحولیات نے ایک جامع پالیسی فریم ورک مرتب کیا ہے تا کہ دنیا کو پاکستان کی کاوشوں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے جو ماحول کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ پاکستان جو کہ دنیا میں آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے اسکے باوجودگرین ہاؤس گیس کا اخراج پاکستان میں ایک فیصد سے بھی کم ہے او اس کو مزید کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔قومی گرین ہاؤس گیس انونٹری پراجیکٹ میں ایک فریم ورک مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ گرین ہاؤس گیس انونٹریز کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے، ڈیٹا شئیر کیا جا سکے، ڈیٹا رپورٹنگ کی جا سکے، اور ادارے کے انتظامات کو یو این ایف سی سی سی کی ہدایات اور پیرس معاہدے مطابق بنا یا جا سکے۔ دو روزہ ورکشاپ اور ٹریننگ گلوبل چینج امپکٹ سٹڈیز) GCISC)، (CITEPA) نے GIZ Pakistan اور NDC کے اشتراک سے کیا ہے۔ ؑعارف گوہیر، ہیڈ آف ایگریکلچر اینڈ کووآرڈینیٹر GCISC نے کہا کہ پیرس کے ساتھ معاہدے کے تحت تمام ممالک نے گرین ہاوس گیس کے اخراج، آب وہوا سے متعلق اقدامات کو قابل اعتماد، شفاف اور جامع معلومات فراہم کرنی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ٹریکنگ فریم ورک کے ذریعے قومی ماحولیاتی تبدیلی کو قائم کرنا آسان ہوگا بلکہ یو این ایف سی سی سی کے کمیونیکیشن پلان کو مرتب کرنے کے لیے بھی معاون ہوگا۔ ورکشاپ میں موجود شرکاء نے گرین ہاوس گیس کی تخفیف کے لیے بنائے گئے آئی ٹی پلیٹ فارم کے بارے میں بھی بات چیت کی جو کہ GCISC میں کام کر رہا ہے۔یہ آئی ٹی پلیٹ فارم CITEPA اور GIZ کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔ عرفان طارق، ڈائریکٹرجنرل، وزارت ماحولیات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ آٹی پلیٹ فارم پاکستان کوماحولیاتی تبدیلی کی کام اور شفاف رپورٹنگ اوربہتر کمیونیکشن میں معاون ہوگا۔ Mr. Baptiste Charte, Climate change coordinator GIZ Pakistan نے مانیٹرنگ سسٹم نہ صرف انٹرنیشل رپورٹنگ کو بہتر بنائے گا بلکہ پاکستان کے لیے بین القوامی مالی امداد بھی مددگار ہوگا۔ ناہید شاہ درانی نے GIZ Pakistan, ، CITEPA اور GCISC کا گورنمنٹ کو سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان پیرس معاہدے اور UNFCCC کی ہدایات کے مطابق ماحولیات تبدیلی میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر