05:32 pm
وزارت برائے ماحولیاتی تبدیلی کے زیر انتظام دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

وزارت برائے ماحولیاتی تبدیلی کے زیر انتظام دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

05:32 pm

اسلام آباد، 21 ستمبر 2021
اسلام آباد میں گرین ہاؤس گیس انونٹری پلیٹ فارم اور ماحولیاتی نظام، رپورٹنگ اور تصدیق سے متعلق دو روزہ قومی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی سیکرٹری ماحولیات ناہید شاہ درانی تھیں۔
تربیتی ورکشاپ کا انعقاد GCISC ، CITEPA ،GIZ Pakistan،  NDC Partnership، BMU، ACTERRA، Office International de l'Eau (OIEau) اور وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی
کے اشتراک سے کیا گیا۔ ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے ناہید شاہ درانی، سیکرٹری وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی، حکومت پاکستان نے بتایا کہ پاکستان میں موسم کی تبدیلی کو مدنظررکھتے ہوئے پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی کو اپنی بنیادی ترجیحات میں شامل کیا ہے تاکہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پرماحول دوست ملک بنایا جا سکے۔ ناہیدشاہ درانی نے ورکشاپ کے آغاز میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ موسم کی تبدیلی ترقی پزیر ممالک کے لیے تشویشناک صورت اختیا ر کر چکی ہے اور پاکستان بھی موسم کی تبدیلی کاشکار ہے۔پاکستان کا ماحولیاتی نظام انتہائی نازک ہے جس کے باعث موسم کی تبدیلی کے اثرات پاکستان پراثر انداز ہوتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ موسم کی تبدیلی کے مطابق ترجیحات مرتب کرنے کے لیے حکومت پاکستان بین الاقوامی اور قومی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی نے ایک جامع پالیسی فریم ورک مرتب کیا ہے تا کہ دنیا کو پاکستان کی کاوشوں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے جو کہ ماحول کی بہتری کے لیے کیے گئے ہیں۔ پاکستان جو کہ دنیا میں آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے اسکے باوجودگرین ہاؤس گیس کا اخراج پاکستان میں ایک فیصد سے بھی کم ہے او اس کو مزید کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ قومی گرین ہاؤس گیس انونٹری پراجیکٹ میں ایک فریم ورک مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ گرین ہاؤس گیس انونٹریز کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے، ڈیٹا شئیر کیا جا سکے، ڈیٹا رپورٹ کی جا سکے، اور ادارے کے انتظامات کو یو این ایف سی سی سی کی ہدایات اور پیرس معاہدے مطابق بنا یا جا سکے۔ دو روزہ ورکشاپ میں مختلف اداروں کے نمائندو ں نے شرکت کی جن میں تعلیمی، ریسرچ، ڈونرز، حکومت پاکستان وغیرہ شامل تھے۔ شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے موسم کی تبدیلی پر اپنے اداروں کی ترجیحات کے متعلق بتایاا ور اس تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کو اہم قرار دیا۔ عارف گو ہیر، ہیڈ آف ایگریکلچر اینڈ کوآرڈینیٹر GCISC نے مانیٹرنگ سسٹم کا پراجیکٹ GIZ کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد پاکستان میں اس سسٹم کے نفاذ کو بہتر بنایا جا سکے اور مستقبل کی حکمت عملی مرتب کی جا سکے۔انھوں نے کہا کہ موسم کی تبدیلی ایک اہم موضوع ہے اوراس کی بہتری کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔ کہ گرین ہاؤس گیس انونٹری پلیٹ فارم اور ماحولیاتی نظام، رپورٹنگ اور تصدیق کرنا انتہائی اہم ہے او ر اس کے نفاذ کے ذریعے پیرس کے ساتھ معاہدے کے تحت تمام ممالک نے گرین ہاوس گیس کے اخراج، آب وہوا سے متعلق اقدامات کو قابل اعتماد، شفاف اور جامع معلومات فراہم کرنی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ ٹریکنگ فریم ورک کے ذریعے قومی ماحولیاتی کو قائم کرنا آسان ہوگا بلکہ یو این ایف سی سی سی کے کمیونیکیشن پلان کو مرتب کرنے کے لیے بھی معاون ہوگا۔ Mr. Baptiste Charte, Climate change coordinator GIZ Pakistan نے پاکستان میں موسم کی تبدیلی کے مسائل کے بارے میں بتایا اور کہا کہ مانیٹرنگ سسٹم نہ صرف انٹرنیشل رپورٹنگ کو بہتر بنائے گا بلکہ پاکستان کے لیے بین الاقو امی مالی امداد بھی بہتر ہوگی۔ احمد کمال، چئیرمین فیڈرل فلڈ کمیشن ایند چئیر ایڈاپشن کمیٹی نے کہا کہ موسم کی تبدیلی انتہائی اہم ہے۔ پانی اور زراعت کے لیے موسم کی تبدیلی کو مد نظر رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ ورکشاپ کے شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان کا کردار اہم ہوگا۔ مظہر حیات، نیشنل کوآرڈینیٹروزارت برائے موسمیاتی تبدیلی نے حکومت کی سطح پر درپیش پالیسی، ادارہ جاتی، تکنیکی اور مالی مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا اور بتا یا کہ حکومت پاکستان کو علاقائی اور جغرافیائی موسمیاتی تبدیلی کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی