09:26 pm
خود عرض اور لالچی منیجر کی زندگی کا وہ واقعہ جس نے سب کچھ بدل ڈالا

خود عرض اور لالچی منیجر کی زندگی کا وہ واقعہ جس نے سب کچھ بدل ڈالا

09:26 pm

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) میاں فضل مختار ملتان شہر کے ایک بہت بڑے صنعتکار کا نام ہے جو ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ایک بزنس ٹاءیکون ہیں، ان کی ایک ویونگ مل میںعمران حیدر کھوکھر نامی جنرل منیجر تھا۔یونیورسٹی پڑھنے کے بعد مجھے اس کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کرنے کا اتفاق ہوا۔ میں اس کے آفس میں بیٹھ کر اس کے شیڈولز، میٹنگ اور ای میلز کی مینجمنٹ کرتا تھا ۔عمران حیدر اگرچہ بلا کا قابل اور محنتی شخص تھا، لیکن زبان کا بے حد بد اخلاق اور پلے درجے کا خود غرض، پیسے کا پجاری اور
لالچی انسان تھا. اسکی بدزبانی، گالم. گلوچ اور طنزیہ اور تلخ لہجے کی وجہ سے مل کے تمام چھوٹے بڑے ملازمین اس سے ڈرتے اور انتہائی ناگزیر وجہ کے تحت بھی اس کے پاس جانے سے کتراتے تھے۔ کام کے معیار کو بہترین سے بھی بہتر بنانے کے لیے اس نے مل کو ملازمین کے لئے ایک جہنم بنا رکھا تھا، یہی وجہ تھی کہ مل کی اعلیٰ انتظامیہ بھی اس سے بےحد خوش تھی. یہ شخص کام کی دھن کا اتنا پکا تھا کہ بیماری، بارش، آندھی، طوفان، خوشی، غمی کسی بھی موقع پر غیر حاضر نہ رہتا۔انتہائی اعلیٰ اور دلکش سوٹ بوٹ اور ٹائی پہن کر اور خوب تیار ہوکر آفس آتا. اور مجال ہے کہ کام کاج کے اوقات کار میں کوئی دوست یا رشتہ دار تک اس کے آفس کے آس پاس پھٹک پاتا. دیر سے آنے یا چھٹی کرنے والے ملازمین کو سزا کے طور پر یہ شخص انتہائی گری ہوئی گالیاں دہنے کے علاوہ بغیر تنخواہ کے ایک ایک ہفتہ جبری رخصت پر بھیج دیتا. بد لحاظ اتنا کے باپ کے عمر کے ملازمین کو بھی انتہائی اخلاق سوز مغلظات بکنے میں بال برابر نہ ہچکچاتا۔لیکن جب بورڈ ز آف گورنرز یا اعلیٰ مالکان میں سے کوئی فیکٹرری کے وزٹ پر آتا تو یہ شخص دم ہلاتا ہوا اسے خود گیٹ پر ریسیو کرنے پہنچتا۔ چہرے پرمسکراہٹ سجائے رکھتا۔ وہ مسکراہٹ جسے چھوٹے ملازمین نے کبھی دیکھا ہی نہیں تھا۔اسے صرف اپنی پذیرائی ، اپنی رونمائی اور اپنے آپ کو اجاگر کرنے سے غرض تھی۔ کبھی جھوٹے منہ بھی کسی ملازم کی فرائض کی بطریق احسن بجا آوری کی تعریف نہیں کرتاتھا۔ عمران حیدر ایک لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ لے رہا تھا۔ایک روز اس نے مجھے کہا کہ میں میاں صاحب (میاں فضل مختار ) کو میل کروں کہ کمٹمنٹ کے باوجود اس کی تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا۔ اور یہ کہ موجودہ ورک لوڈ میں وہ ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے سے کم تنخواہ کسی صورت نہیں قبول کرے گا۔مجھے حیرت ہوئی کہ ہم جیسے 15یا 20ہزار روپے کمانے والے ملازمین کی تنخواہیں اول تو سالوں بڑھتی نہیں۔ اگر بڑھ بھی جائیں تو پانچ سو ، ہزار یا دو ہزار سے زیادہ اضافہ نہیں ہوتا۔ یہ کیسا آدمی ہے جو اپنی تنخواہ ایک ساتھ ہی پچاس فیصد بڑھوانےکی بات کر رہا ہے۔اور پھر اس سے بھی حیران کن بات یہ تھی کہ کئی دس اور بارہ ہزار تنخواہ لینے والے ملازم ڈرتے جھجھکتے ہوئے اگر آکر اس سے درخواست کرتے کہ ان کی تنخواہوں سے ان کے گھرنہیں چل رہے ،اس لئے ان کی تنخواہیں بڑھائی جائیں ،تو یہ شخص سیخ پا ہوکر انھیں کہتا کہ اگر انھیں تنخواہیں کم لگتی ہیں تو بے شک نوکری چھوڑ کر کہیں اور چلےجائیں۔ وہ تنخواہوں میں اضافے کی سفارش ہرگز نہیں کرے گا۔اور اب اپنی باری آئی توایک دم لاکھ سے ڈیڑھ لاکھ۔ خیر پھر اپنے ذہن کو ان خیالات سے آزاد کردیا اور سوچا چھوڑو، ہمیں کیا۔ دوروز بعد میاں فضل مختار نے ہماری بھجوائی گئی ای میل کاجواب دیا۔ جس میں انھوںنے موقف اختیار کیاکہ فی الوقت وہ عمران حیدر کی تنخواہ میں پچاس ہزار روپے جیسی خطیر رقم کا اضافہ نہیں کرسکتے۔تاہم اگر جنرل منیجر عمران حیدر کو لگتا ہے کہ مل کے کچھ ملازمین ٹھیک سے کام نہیں کر رہے تو انھیں نکال باہر کرے۔ اور پھر ان کی جگہ مزید لوگوں کو رکھنےکی بجائے اپنی تنخواہ میں ایڈجسٹمنٹ کردے۔ای میل پڑھ کر مجھے حیرت اور افسوس دونوں ہوئے کہ شاید پچاس ہزار روپےبہت بڑی رقم ہوتی ہے لیکن ایک ارب پتی شخص کےلئے یہ رقم کچھ معانی نہیں رکھتی۔پھر بھی غریب ملازمین کو نکالنےکی بات ہورہی ہے۔ میں نے یہ میل عمران حیدر کو پڑھ کر سنائی۔ ابھی میںمیل کے بارے میں سوچ ہی رہا تھا کہ اس نے جھٹ سے فون کر کے دو سینئر ملازمین کو بلوایا اور انھیں کہا کہ فلاں فلاں پانچ بندوں کو کہو کہ یکم سے نہ آئیں ، ان کا کام تسلی بخش نہیں ہے۔ اور یوں ان پانچ لوگوں کو نوکری سے نکال دیا گیا۔نکالے جانے والے ملازمین میں سے ایک ریٹائرڈ پولیس والا بھ…

تازہ ترین خبریں

پاکستان کے اہم شہر میں ہسپتال میں خاتون کا انتقال، فوت ہونے والی خاتون ساتھ ایساشرمناک کام کہ دیکھ کر شیطان بھی اندھا ہو جائے

پاکستان کے اہم شہر میں ہسپتال میں خاتون کا انتقال، فوت ہونے والی خاتون ساتھ ایساشرمناک کام کہ دیکھ کر شیطان بھی اندھا ہو جائے

بختاور بھٹو اور محمود چودھری نے اپنے بیٹے کا نام کیا رکھ دیا ؟ جان کر پاکستانی ہکا بکا رہ گئے کیونکہ ۔۔۔! 

بختاور بھٹو اور محمود چودھری نے اپنے بیٹے کا نام کیا رکھ دیا ؟ جان کر پاکستانی ہکا بکا رہ گئے کیونکہ ۔۔۔! 

معجزہ ہوا کہ کرامت ، 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرنے والے طلبا کی کرشماتی کامیابی کا فارمولا شفقت محمود نے بتا یا

معجزہ ہوا کہ کرامت ، 1100 میں سے 1100 نمبر حاصل کرنے والے طلبا کی کرشماتی کامیابی کا فارمولا شفقت محمود نے بتا یا

حکومت چلانا آپ کے بس کی بات نہیں  فوری استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، وزیراعظم کو پیغام مل گیا

حکومت چلانا آپ کے بس کی بات نہیں  فوری استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، وزیراعظم کو پیغام مل گیا

یا اللہ خیر، ڈیم میں پانی کی سطح خوفناک حد تک بلند، عوام کو ہنگامی آگاہ کر دیا گیا، کیا ہونے والا ہے؟

یا اللہ خیر، ڈیم میں پانی کی سطح خوفناک حد تک بلند، عوام کو ہنگامی آگاہ کر دیا گیا، کیا ہونے والا ہے؟

طوفانی بارشوں نے بڑی تباہی مچا دی، ہلاکتوں ہی ہلاکتوں کی اطلاعات

طوفانی بارشوں نے بڑی تباہی مچا دی، ہلاکتوں ہی ہلاکتوں کی اطلاعات

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ2021، پاک بھارت بڑا ٹاکرا اچانک منسوخ؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑاجھٹکا 

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ2021، پاک بھارت بڑا ٹاکرا اچانک منسوخ؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑاجھٹکا 

مسلم نوجوان بِل گیٹس کا داماد بن گیا، شادی اسلامی طریقہ کار کے مطابق کہاں ہوئی؟ دلچسپ تفصیلات آگئیں

مسلم نوجوان بِل گیٹس کا داماد بن گیا، شادی اسلامی طریقہ کار کے مطابق کہاں ہوئی؟ دلچسپ تفصیلات آگئیں

”انا للہ وانا الیہ راجعون! سابق وزیراعظم خالق حقیقی سے جامِلے

”انا للہ وانا الیہ راجعون! سابق وزیراعظم خالق حقیقی سے جامِلے

پاکستانیوں کیلئے خوفناک خبر ،ڈالر کی قیمت میں ایک ، دو روپے نہیں بلکہ ایک ساتھ کتنا اضافہ ہو گیا ؟  

پاکستانیوں کیلئے خوفناک خبر ،ڈالر کی قیمت میں ایک ، دو روپے نہیں بلکہ ایک ساتھ کتنا اضافہ ہو گیا ؟  

45 روپے فی لیٹر دوبارہ اضافہ ،پٹرول کی روز بڑھتی قیمت نے پاکستانیوں کو برباد کر دیا ، عوام پر ایک بار پھر مہنگائی بم گرا دیا گیا 

45 روپے فی لیٹر دوبارہ اضافہ ،پٹرول کی روز بڑھتی قیمت نے پاکستانیوں کو برباد کر دیا ، عوام پر ایک بار پھر مہنگائی بم گرا دیا گیا 

پاکستانی تاریخ کا ایک اور ریکارڈ پاش پاش، ڈالر کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ

پاکستانی تاریخ کا ایک اور ریکارڈ پاش پاش، ڈالر کی قیمت میں اچانک ہوشربا اضافہ

خبردار جو یہاں آئے تو۔۔۔ چار وزرا کی ’’جی ایچ کیو‘‘ جانے کی کوشش لیکن گیٹ نمبر 4 سے کیا جواب مِلا؟

خبردار جو یہاں آئے تو۔۔۔ چار وزرا کی ’’جی ایچ کیو‘‘ جانے کی کوشش لیکن گیٹ نمبر 4 سے کیا جواب مِلا؟

حلقہ این اے 133لاہور ضمنی الیکشن کب ہو گا؟ الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا

حلقہ این اے 133لاہور ضمنی الیکشن کب ہو گا؟ الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا