04:44 pm
فواد چوہدری نے دورہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کی منسوخی کے محرکات بتا دیئے

فواد چوہدری نے دورہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کی منسوخی کے محرکات بتا دیئے

04:44 pm

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے دورہ نیوزی لینڈ اورانگلینڈ کی منسوخی کے محرکات بتاتے ہوئے کہا جعلی تھریٹس پر نیوزی لینڈ کی ٹیم واپس لوٹی ،نقصان کومدنظررکھتےہوئےانگلش کرکٹ بورڈ کو سو کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوزی لینڈ ٹہم کا دورہ ملتوی ہو ہونے کے حوالے سے پریس کانفرنس کی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کو ففتھ جنریشن ہائبرڈ وار کا سامنا ہے پریس کانفرنس یاددہانی ہے،
سوشل میڈیا پر وارفیئر قائم کیاگیا بھارت سے ٹوئٹس کی گئیں، ایسانہیں کہ بچےبیٹھےہیں وہ سارےمعاملات کررہےہیں، طاقت ورایجنسی اورریاستیں اس کے پیچھے ہیں۔فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ جب لبیک کی تحریک چل رہی تھی توہندوستان سےسپورٹ ملی، تحریک لبیک میں جولوگ ہیں ان کا عقیدہ ہوگا مگریہ استعمال ہوجاتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ دورہ نیوزی لینڈ جب منسوخ ہورہاتھا اسوقت ایس سی اوسمٹ جاری تھی، اس خبر کے آنے کے وقت وزیراعظم عمران خان کی تقریر ہونے والی تھی، تقریرسے15منٹ پہلےپیغام ملانیوزی لینڈٹیم دورہ منسوخ کررہی ہے، آپس میں مشورہ کیاکہ یہ خبرابھی وزیراعظم کوتقریر سے پہلے نہیں دیتے۔جعلی اکاؤنٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا 19اگست2021پہلی تاریخ ہے جب ایک جعلی خبرآتی ہے، احسان اللہ احسان کےنام سےفیس بک اکاؤنٹ بنایاگیا، پوسٹ پر لکھا گیا کہ نیوزی لینڈ ٹیم آئی تو حملے کیا جائے گا ، جس کے بعد ابھی نندن مشرہ نےاس فیک پوسٹ کی بنیاد پرآرٹیکل ایشوکیا، ابھی نندن مشرہ بیوروچیف سنڈےگارڈین سے وابستہ ہیں۔فواد چوہدری نے بتایا 19اگست کو پوسٹ آئی اور 21اگست کو ہندوستان ٹائم پر آرٹیکل چھاپا، ابھی نندن مشرہ کے لنک امر اللہ صالح سے ملتے ہیں، امراللہ صالح کےپاکستان کےحوالےسےخیالات سب کےسامنےہیں، پھر 24اگست2021کومارٹن گپٹل کی بیوی کو ای میل ملتی ہے، ای میل تحریک لبیک ایٹ پروٹومیل ڈاٹ کام سے آئی ، جس میں دھمکی دی گئی کہ مارٹن گپٹل کو پاکستان میں ق ت ل کردیاجائے گا۔ای میل سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ای میل جس اکاؤنٹ سے گئی وہ 24اگست کی رات1بجکر5منٹ پر بنا، اسی دی 11بجکر59منٹ پر ای میل جنریٹ کی گئی، 24اگست2021 کو مارٹن گپٹل کی بیوی کو ای میل ملتی ہے، یہ میل پروٹون میل سےبھیجی گئی، جولوگ سائبر کو سمجھتے ہیں انہیں پتاہے سیف سائڈہوتی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا تمام معاملات کےباوجودنیوزی لینڈٹیم اپنادورہ منسوخ نہیں کرتی، لگائی،11ستمبرکونیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آجاتی ہے اور ٹی 20ٹیم کے ممبر12ستمبر کو پاکستان آتےہیں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے نیوزی لینڈٹیم کاتفصیلی پروگرام شیئرکیاتھا، 13ستمبرکوٹیم ہوٹل سےپروٹوکول کیساتھ نکلی اسٹیڈیم جاکر پریٹکس کی، نیوزی لینڈاورہماری سیکیورٹی نےسب دیکھاانہوں نےکہایہ فیک ہے، کوئی تھریٹ الرٹ نہیں آیا ٹیم میچ سے ایک دن پہلے پھر پریکٹس کیلئے گئی۔انھوں نے بتایا اچانک نیوزی لینڈ ٹیم نے صبح ساڑھے10بجےکہاحکومتی ہدایت پر دورہ منسوخ کررہےہیں، انتظامیہ، ایجنسیز گئیں اور درخواست کی کہ ہمیں تھریٹس سے آگاہ کیاجائے لیکن نیوزی لینڈ ٹیم انتظامیہ کو تھریٹس کا علم نہیں تھا نہ انھوں نے کچھ بتایا، نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی ٹیم اتنی ہی نابلدتھی کوئی چیزشیئرنہ کرسکی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جب وزیراعظم عمران خان کی تقریرختم ہوئی توہم نےانہیں بتایا، وزیراعظم عمران خان نےنیوزی لینڈکی وزیراعظم سےرابطہ کیا، نیوزی لینڈوزیراعظم نےبتایاکہ سیکیورٹی ٹیم نےبتایاہےکہ تھریٹ ہیں اور بلاآخر نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ منسوخ کرکے واپس چلی گئی۔فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ اس کے بعد18ستمبر2021کوانٹرپول اسلام آبادکوای میل ملی، ای میل حمزہ آفریدی7899ایٹ جی میل ڈاٹ کام سےآئی، ای میل میں لکھا تھا ڈیئرنیوزی لینڈ ٹیم،پاکستان زندہ باد اینڈ اللہ ہواکبر، یہ آئی ڈی ای میل سےصرف پہلے 15منٹ پہلے بنی جو بھارت میں بنائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ جس ڈیوائس سےای میل بھیجی گئی اسی ڈیوائس پر13مزیدآئی ڈیزہیں۔وہ 13کی13آئی ڈیزہندی ناموں پرمشتمل ہیں، بھارتی فلموں کےناموں پرای میل کریٹ کی گئی ہیں اور جس ڈیوائس سے ای میل بھجوائی گئی وہ ہندوستان میں رجسٹرڈ ہے، ای میل ہندوستان سےکی گئی جان کرحمزہ آفریدی کانام استعمال کیاگیا ، یہ موبائل ڈیوائس اگست2019کوانڈیامیں لاؤنچ ہوئی۔وزیر اطلاعات نے کہا وزارت داخلہ نے سارے معاملے پر ایف آئی آر درج کرادی ہے ، جعلی تھریٹس ای میلز پر ایف آئی آر کی بنیاد پر انٹرپول سے رابطہ کررہے ہیں، ویسٹ انڈیز کی ٹیم دسمبر میں پاکستان آرہی ہے ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھی ابھی سے تھریٹ کیاگیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حمزہ آفریدی اوردوسرےای میل آئی ڈی پرانٹرپول کواپروچ کررہےہیں، یہ پوری جعلی تھریٹ تھی جس پریہ سب کچھ ہوا، احسان اللہ احسان کےنام سےآئی ڈی بنائی گئی اور دورہ ویسٹ انڈیز پر ای میل کی گئی۔انھوں نے روز دیا کہ آئی سی سی اوردنیا نوٹس لے کس طرح بھارت سے معاملہ اٹھایاگیا، بھارت میں ناموں کی اسپیلنگ کس طرح لکھی جاتی ہیں سب جانتے ہیں، احسان اللہ احسان کی اسپیلنگ بھی احشان کرکے بھارتی طرز پر لکھی ہوئی ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ نیوزی لینڈ حکومت سے کہا ہے کہ تھریٹس ہم سے شیئر کیاجائے، آئی سی سی کواس معاملےپرضرور نوٹس لیناچاہئے، نیوزی لینڈکی حکومت کوچاہئےکہ تھریٹ ہم سےشیئرکریں، اگرٹیم چلی بھی گئی لیکن تھریٹ توموجودہے۔انگلینڈ کے دورہ منسوخی کے حوالے سے فواد چوہدری نے کہا برطانوی ایڈوائزری جوپاکستان کےبارےمیں ہےوہ تبدیل نہیں ہوئی، جب برطانیہ کوکوئی اعتراض نہیں توانگلش کرکٹ بورڈکون ہوتاہے، پی ٹی وی اسپورٹس سےبھی کہاہےریگولیٹ کریں کتنانقصان ہواہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ایف آئی اے میں اس معاملے پر پرچہ درج ہوگیا ہے، پی سی بی،فارن منسٹراورانٹیرییئرمنسٹری اپنےاپنےطورپربات کریں گے ، پاکستان کیساتھ کھڑا ہونے پرغیرملکیوں سمیت تمام کرکٹرز کا شکرگزارہوں۔وزیر اطلاعات نے سیکیورٹی کے حوالے سے کہا کہ امپورٹنٹ ایونٹ پرتھریٹ کو مدنظر رکھ کرسیکیورٹی رکھی جاتی ہے، مقامی پولیس اورانتظامیہ اس حوالےسےخودکوتیاررکھیں، خصوصاًویسٹ انڈیزکےکرکٹرپاکستان کےساتھ کھڑےہوئے، دنیاسےجوکرکٹ سےمحبت کرنےوالےلوگ ہیں انہوں نےپیغام بھیجاہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ کہنا کہ انگلش پلیئرز تھک گئے تھے یہ تھکا ہوا بہانا تھا ، لیگل ٹیم سے مشاورت کرکے انگلش ٹیم کو نوٹس بھجوائیں گے ،اس تمام صورتحال سے پی ٹی وی سپورٹس کا بہت نقصان ہوا، نقصان کومدنظررکھتےہوئےانگلش کرکٹ بورڈ کو سو کریں گے۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف سازشیں ہوتی رہی ہیں، پاکستان کیخلاف جب بھی سازشیں ہوئیں توپہلےسےزیادہ ابھرکراٹھا، ماضی میں افغان حکومت کامقصدپاکستان کوکمزورکرناتھا، آج20سال بعدسازشیں کرنےوالےہاتھ چھان رہےہیں، پاکستان آج بھی مضبوط کھڑاہے۔

تازہ ترین خبریں

گندا کھیل تواب شروع ہواہے۔۔ بہت کچھ سامنے آنےوالاہے ۔۔ وزیراعظم ہاؤس کے کچن کی بھی ویڈیو ہونے کا انکشاف

گندا کھیل تواب شروع ہواہے۔۔ بہت کچھ سامنے آنےوالاہے ۔۔ وزیراعظم ہاؤس کے کچن کی بھی ویڈیو ہونے کا انکشاف

بھنگ والا پیزا کھاؤ ۔۔ سرور میں آجاؤ۔ بھنگ کے پکوڑوں کے بعد اب 'بھنگ والا پیزا' کھائیں،کہاں سے ملتا ہے؟ جانیے

بھنگ والا پیزا کھاؤ ۔۔ سرور میں آجاؤ۔ بھنگ کے پکوڑوں کے بعد اب 'بھنگ والا پیزا' کھائیں،کہاں سے ملتا ہے؟ جانیے

پیسے ختم۔۔ تنخواہیں اورپنشن کیلئے بھی پیسے نہیں۔۔۔ سرکاری ملازمین کے ہوش اڑا دینےوالی خبر ۔کیاہونےوالاہے؟جانیے تفصیل

پیسے ختم۔۔ تنخواہیں اورپنشن کیلئے بھی پیسے نہیں۔۔۔ سرکاری ملازمین کے ہوش اڑا دینےوالی خبر ۔کیاہونےوالاہے؟جانیے تفصیل

غربت نہیں غریب مکاؤ ۔۔۔ عوام کو 11ہزارو ولٹ کا جھٹکا لگادیاگیا،بجلی کی قیمتوں میں 5روپے فی یونٹ اضافہ

غربت نہیں غریب مکاؤ ۔۔۔ عوام کو 11ہزارو ولٹ کا جھٹکا لگادیاگیا،بجلی کی قیمتوں میں 5روپے فی یونٹ اضافہ

ڈیلی ویجز ملازمین کی سُن لی گئی ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

ڈیلی ویجز ملازمین کی سُن لی گئی ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

خام تیل کی قیمتیں پھر قابو سے باہر ہو گئیں،ہوشربا اضافے کا امکان،خدشہ ظاہر کر دیا گیا

خام تیل کی قیمتیں پھر قابو سے باہر ہو گئیں،ہوشربا اضافے کا امکان،خدشہ ظاہر کر دیا گیا

سکول بند ہونے کے بعد امتحانات بھی منسوخ کر دیئے گئے ، والدین اور طلبا کیلئے پریشان کن خبر آگئی

سکول بند ہونے کے بعد امتحانات بھی منسوخ کر دیئے گئے ، والدین اور طلبا کیلئے پریشان کن خبر آگئی

موٹروے بند۔۔۔؟ موٹروے پر سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھیں

موٹروے بند۔۔۔؟ موٹروے پر سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھیں

ایک تیر سے دو شکار، پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دیں

ایک تیر سے دو شکار، پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دیں

1800میں خریدی گئی انگوٹھی کی اصل مالیت کتنے کروڑ نکلی؟خاتون راتوں رات امیر ہو گئی

1800میں خریدی گئی انگوٹھی کی اصل مالیت کتنے کروڑ نکلی؟خاتون راتوں رات امیر ہو گئی

43سال امریکی قید میں رہنے والے شخص کیلئے ہمدردی میں چلائی گئی مہم میں لاکھوں ڈالرز کا فنڈ اکٹھا کر لیاگیا

43سال امریکی قید میں رہنے والے شخص کیلئے ہمدردی میں چلائی گئی مہم میں لاکھوں ڈالرز کا فنڈ اکٹھا کر لیاگیا

گرج چمک کیساتھ بارشیں اور برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

گرج چمک کیساتھ بارشیں اور برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

قیمتوں میں 400روپے کی کمی ! آخرکار حکومت نے بڑا ریلیف دیدیا