02:07 pm
گیارہ سے میں سے گیارہ سو نمبر حاصل کرکے نیا قومی ریکارڈ قائم کرنے والی مردان کی طالبہ کی خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی

گیارہ سے میں سے گیارہ سو نمبر حاصل کرکے نیا قومی ریکارڈ قائم کرنے والی مردان کی طالبہ کی خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی

02:07 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) گیارہ سے میں سے گیارہ سو نمبر حاصل کرکے نیا قومی ریکارڈ قائم کرنے والی مردان کی طالبہ کی خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی ، وزیر تعلیم نے بڑا ایکشن لے لیا ۔۔۔ میٹرک امتحانات میں 1100 نمبرز لینے والی طالبہ کے پیپرز کی دوبارہ چیکنگ کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی کی جانب سے مردان سے تعلق رکھنے والی طالبہ قندیل کے میٹرک امتحانات میں 1100 نمبرز لینے کے معاملے پر ردعمل دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ 1100 نمبروں کا سن کر تعجب ہوا، تحقیقات میں معلوم ہوگا کہ پیپرز کی چیکنگ درست
طریقہ سے ہوئی ہے کہ نہیں۔ صوبائی وزیر کے مطابق پیپرز کے دوبارہ چیکنگ کےلئے صوبائی سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ شہرام ترکئی نے یہ بھی واضح کیا کہ انہیں 1100 نمبرز حاصل کرنے والی طالبہ قندیل کی قابلیت پر کوئی شک نہیں ہے، تاہم اس حوالے سے اٹھائے جانے والے سوالات کا جواب دینا بھی ضروری ہے، اسی لیے اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کی جائیں گی۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل اکوڑہ خٹک سے تعلق رکھنی والی طالبہ قندیل نے میٹرک کے رزلٹ میں ملکی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ قائم کر دیا۔ گزشتہ روز ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ مردان نے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کیا جس میں سائنس گروپ کی طالبہ قندیل نے 1100 میں 1100 نمبرز حاصل کئے۔ رپورٹس کے مطابق قندیل نامی طالبہ یتیم ہیں اور ان کی والدہ ایک سرکاری سکول ٹیچر ہیں۔ بتایا گیا ہے قندیل کے والد کینسر کے مرض کی وجہ سے انتقال کر چکے ہیں، 1100 نمبر حاصل کرنے والی یہ ہونہار طالبہ مستقبل میں ڈاکٹر بننا چاہتی ہے تاکہ ایسے مریضوں کا علاج کرسکے اور کسی اور کے والدین کی جان نہ جائے۔ 1100 نمبر حاصل کرنے پر قندیل کیلئے مردان بورڈ کے چئیرمین کی جانب سے خصوصی اعلان بھی کیا گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین طالبہ قندیل کو مبارک باد پیش کر رہے ہیں، جبکہ کچھ صارفین کو اب تک یقین نہیں آ رہا کہ کوئی بھی طالب علم بورڈ کے امتحان میں مکمل نمبرز کیسے حاصل کر سکتا ہے۔


تازہ ترین خبریں

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا