05:32 pm
سابق وزیر اعظم کے شناختی کارڈ پر کورونا ویکسی نیشن کا جعلی اندراج ، کتنے ملازمین ملامت سے ہاتھ دھو بیٹھے ؟ جانیں 

سابق وزیر اعظم کے شناختی کارڈ پر کورونا ویکسی نیشن کا جعلی اندراج ، کتنے ملازمین ملامت سے ہاتھ دھو بیٹھے ؟ جانیں 

05:32 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں نواز شریف کی ویکسین کے جعلی اندراج پر ایم ایس نے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو معطل کرکے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی۔نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں ایک روز قبل سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام پر جعلی کرونا ویکسی نیشن کے اندراج کا انکشاف ہوا تھا۔ واقعہ منظر عام پر
آنے کے بعد ہسپتال کے ایم ایس نے کرونا وائرس کی ویکسین سے متعلق ڈیٹا انٹری کرنے والے 2 آپریٹرز کو معطل کردیا۔ واقعہ کی تحقیقات کیلئے 3 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی کے مطابق کمیٹی غلط اندراج کے ذمہ داران کا تعین کرے گی۔ سکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ کمیٹی اگلے 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی مجاز ہوگی۔واضح رہے کہ جمعرات 23 ستمبر کو بیرون ملک مقیم سابق وزیراعظم نواز شریف کے شناختی کارڈ پر لاہور میں جعلی ویکسینیشین کے اندراج کا انکشاف ہوا۔ نواز شریف کے شناختی کارڈ پر جعلی اندراج نادرا کے پورٹل پر بھی اپلوڈ کیا گیا۔ سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ پر یہ اندراج گزشتہ روز 22 ستمبر کو شام 4 بج کر 4 منٹ پر کیا گیا۔اپلوڈ کی گئی تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کو سائنو ویک کی پہلی خوراک لگائی گئی۔ جس سینٹر کے نام پر ویکسین کا اندراج ہوا وہ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں قائم کیا گیا ہے۔ کرونا ویکسین کیلئے بنائی گئی ہاٹ لائن پر بھی آگر مذکورہ شناختی کارڈ کا نمبر 1166 پر بھیج کر تصدیق کی جائے تو اس میں بھی ویکسی نیشن کا اندراج دکھایا جاتا ہے۔ جب کہ انہیں دوسری کرونا ویکسین کی ڈوز کیلئے 22 اکتوبر کی بھی تاریخ دی گئی۔


تازہ ترین خبریں

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

عدالت نےشیخ رشید کادوروزہ جسمانی ریمانڈدے دیا

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

ایک دن میں سونا 2200 رروپے فی تولہ مہنگا،قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

نیہا دھوپیا پہلی بار خاوند کے ساتھ فلم اسکرین پر نظر آئیں گی

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

سعودی وزیر خارجہ سیکیورٹی معاملات پر گفتگو کیلئے بغداد پہنچ گئے

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

کراچی ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے بعد خاتون نے ڈی ایس پی کو تھپڑ جڑ دیا

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن

اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں تجاوزات کے خلاف جامع آپریشن

پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

پنجاب بھر کے سکولوں میں لارج سکیل اسیسمنٹ ٹیسٹ کا شیڈول جاری

عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، حماد اظہر

عمران خان کے ساتھیوں کی گرفتاری کا مقصد خوف پھیلانا ہے، حماد اظہر

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد بری

آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں فواد حسن فواد بری

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں, وفاقی وزیر داخلہ

شیخ رشید گرفتاری،صرف قانون پر عمل ہوا ہے پسلیاں تونہیں تڑوائیں, وفاقی وزیر داخلہ

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

پنجاب میں آٹے کا بحران، چکی آٹے کی قیمت میں اضافے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

چین کےجنگی خطرات سے نمٹنے کیلئے ایشیائی ملک امریکہ کو اڈے دینے کیلئے تیار

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

تمام سرکاری افسران کے اثاثے ، جائیدادیں ضبط، آئی ایم ایف کا بڑا مطالبہ سامنے آگیا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا

مسلم لیگ ق کے لیگل ایڈوائزر پرویز الٰہی سے ملاقات کیلئے جاتے ہوئے اغوا