07:22 pm
دن بھر افسران کے دفتروں کا پردہ اٹھاتے رہنا ترقی کا راز ہے، مستنصر حسین تارڑ

دن بھر افسران کے دفتروں کا پردہ اٹھاتے رہنا ترقی کا راز ہے، مستنصر حسین تارڑ

07:22 pm


لاہور (خصوصی رپورٹ)مستنصر حسین تارڑ اپنے افسانوں کے ایک مجموعے تارڑ نامہ میں چک چک کے موضوع سے ایک باب لکھتے ہیں جس میں وہ پہلے  زیر کے ساتھ لکھے جانے والے چک کی اصطلاح کی وضاحت کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ پنجاب کے دیہاتوں میں گھروں میں حتیٰ کہ سرکاری دفاترکے دروازوں پر بھی ایک نائلوں کا بنا ہواایک پردہ ٹانکا ہوتا ہے جسے چک کہتے ہیں۔ جبکہ پیش کے ساتھ لکھا جانے والا چک درحقیقت اٹھانے کو کہتے ہیں۔ یعنی اس پردے کو اٹھانے والا۔اس افسانے میں مستنصرتارڑ درحقیقت ان ملازمین
یا مڈل مینوں کو طنز کا نشانہ بنا رہے ہیںجن کا کام دن میں کئی کئی بارافسرا ن بالا کے دفاتر کی چکیں (پردے)اٹھانا ہوتا ہے۔دن میں کئی کئی بار یہ چکیںچکی جاتی ہیں۔ اور خوش آمدی مقاصدکےلئے افسران کے درباروںمیں حاضری دی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر صبح صبح چک اٹھا کر سلام ٹھوکا جاتا ہےاوردفترخیریت سے پہنچنےکا پوچھا جاتا ہے یا پھر یہ دریافت کیا جاتا ہے کہ صاحب نے ناشتہ کیا یا نہیں۔پھر گھنٹے آدھے گھنٹے کے بعد چک چک کر (پردہ اٹھا کر) یہ پوچھا جاتا ہے کہ جناب چائے کا موڈ ہے یا نہیں۔ دوپہر میںکھانے کی بابت دریافت کرنےکے لئے چک چکی جاتی ہے۔ اگر مذکورہ چک چک ملازم کسی کام کے سلسلے میں باہر جا رہا ہو تو چک چک کر یہ بھی پوچھتا ہے کہ صاحب نے باہر سے کچھ منگوانا تو نہیں۔ پھر صاحب کے مہمان بھی آجائیں توچک چک ملازم کسی خود ہی چائے بوتل یا کوئی اور ریفریشمنٹ کا سامان لانے میں جت جاتا ہے۔ مستنصرتارڑ کہتے ہیں کہ اپنے کندھوں پر پوری سروس میں چک کا بوجھ اٹھانے والا یہ ملازم ترقی بھی پالیتا ہے۔تنخواہ میں اضافہ بھی حاصل کرلیتا ہے۔تبادلے بھی رکوا یا کروا لیتا ہے۔ کوئی خطرہ درپیش ہوتو نوکری بھی بچا لیتا ہے۔مستنصر حسین تارڑ آخر میں لکھتے ہیں کہ موجودہ دور میں اگر آپ چک چکنے کے کام کے ماہر نہیںہیں تو پھر سمجھ لیںکہ آپ ایک سمجھدار ملازم نہیں ہیں۔ یہ جو لاکھوں تنخواہیں پانے والے آپ کو دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ افسران کی چکیں اٹھا اٹھا کر اور کئی دوسروں کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر یہاں تک پہنچے ہیں۔


تازہ ترین خبریں

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

حکومت کے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے ترلے، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں بڑی کٹوتی کا امکان

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

پاکستان میں 42 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ،اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجادی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا