09:12 pm
حکومتی یقین دہانی پر فلور ملز نے مشروط طور پرپنجاب بھر میں  علامتی ہڑتال ختم کردی

حکومتی یقین دہانی پر فلور ملز نے مشروط طور پرپنجاب بھر میں علامتی ہڑتال ختم کردی

09:12 pm


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی یقین دہانی کے بعد فلور ملز نے مشروط طور پرپنجاب بھر میں جاری علامتی ہڑتال ختم کردی ، تفصیلات کے مطابق فلورملز ایسوسی ایشن کے دفتر میں منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران ڈائریکٹر فوڈ پنجاب عمر جہانگیر اور چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے بتایا کہ  جمعرات سے تمام فلور ملز سرکاری گندم کوٹہ حاصل کریں گی اور پورے صوبے
میں آٹا کی یکساں قیمت لاگو ہوگی، بیس کلو آٹے کا تھیلا 1100روپے جبکہ دس کلو کا تھیلا 550 روپے میں فروخت کیا جائے گا، فلورملز کی جانب سے گندم پسائی شرح کو برقرار رکھنے،گرائنڈنگ چارجز کے از سر نو تعین،ضلع سے باہر گندم ٹرانسپورٹیشن کے خاتمہ اور فی رولر باڈی کوٹہ کے مطالبات کو سفارشات پر مبنی سمری کابینہ کمیٹی کو ارسال کردیا ہے،ڈائریکٹر فوڈ عمر جہانگیر نے بتایا کہ گندم ریلیز پالیسی کے حوالے سے فلورملز ایسوسی ایشن کو چار نکات پر تحفظات ہیں اوراس مسئلہ کے حل کیلئے گزشتہ تین روز کے دوران کئی کئی گھنٹوں تک متواتر مذاکرات کے بعد ہم نے پنجاب کابینہ کو ارسال کرنے کیلئے سفارشات پر اتفاق رائے کیا ہے،یہ سمری کابینہ کمیٹی کو ارسال کی جا چکی ہے،ڈائریکٹر فوڈ نے کہا کہ سرکاری گندم سے مقررہ مقدار میں آٹے کی مارکیٹ تک سپلائی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے جبکہ اس امر کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ محکمہ خوراک یا ضلعی انتظامیہ کا کوئی اہلکار کسی بھی قسم کی کرپشن میں ملوث نہ ہو،چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے اس موقع پر کہا کہ ہم حکومت کی مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر اپنی علامتی ہڑتال ختم کر ہے ہیں اور پنجاب بھر میں بیس کلو کا تھیلا 1100روپے میں فروخت ہوگا ، ہم نے حکومت کی درخواست پر سرکاری کوٹہ اٹھانے پر رضامندی ظاہر کی ہے تاہم کابینہ کمیٹی سے مطالبات کی منظوری ہونے تک فلور ملز تحریری طور پر محکمہ خوراک کے ساتھ ریلیز پالیسی معاہدہ نہیں کریں گی، آٹھ دن میں مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پھر ہم اپنی انڈسٹری سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد