03:26 pm
بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے ٹی ایچ کیو پنڈدادنخان کی ڈینٹل مشین، الٹرا ساؤنڈ مشین سمیت متعدد مشینیں جل گئیں

بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے ٹی ایچ کیو پنڈدادنخان کی ڈینٹل مشین، الٹرا ساؤنڈ مشین سمیت متعدد مشینیں جل گئیں

03:26 pm

پنڈدادنخان: تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں پرائیویٹ کمپنی کے HRکی آشیرباد سے ہسپتال میں بدعنوانیوں کا بازار گرم، بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے ڈینٹل مشین، الٹرا ساؤنڈ مشین سمیت متعدد مشینیں جل گئیں، ہسپتال میں بجلی کی مرمت کے کام کے موثر اقدامات نہ ہونے سے بجلی ٹرپنگ کا مسئلہ رہتا ہے، انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث ایک ماہ میں 900 لیٹر ڈیزل کنزمشن سے حکومت کولاکھوں روپے کی پھکی کرپشن کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان پرائیویٹ کمپنی کے افراد کے ہاتھوں
یرغمال ہسپتال میں موجود پرائیویٹ عملہ کی بدانتظامی کے باعث بجلی کا بحران معمول بن چکا ہے، مریض ذلیل وخوار ہونے لگے، ڈینٹل مشین، الٹرا ساونڈ مشین سمیت متعدد مشینیں جل گئیں، HR کی ملی بھگت سے پرائیوٹ کمپنی کا سپروائزر ایڈمن کے فرائض انجام کرتا ہے۔ انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث پرائیویٹ کمپنی کے سپروائزر نے ایک ماہ میں 900 لیٹر ڈیزل کنزمشن سے حکومت کولاکھوں روپے کی پھکی دے دی، ڈیول سپلائی ہونے کے باوجود اتنی بڑی کوانٹٹی میں ڈیزل کا استعمال حیران کن ہے، ڈیزل کنزمشن اور بجلی کے کاموں کی مد میں اخراجات کا آڈٹ کروایا جائے تو سنسنی خیز انکشافات سامنے آئیں گے، ہسپتال میں بجلی کی مرمت کے کام کے موثر اقدامات نہ ہونے سے بجلی ٹرپنگ کا مسئلہ رہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کی سپلائی کے لیے پرائیویٹ کمپنی کا سپروائزر مبینہ طور پر بجلی ریپئرنگ کے جعلی بل پاس کرواتا ہے، HR اور پرائیوٹ ورکرز کے خلاف متعدد بار شکایات کے باوجود افسران ٹس سے مس نہیں ہوتے، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی HR کے کواٹر پر غیر اخلاقی حرکات کا انکشاف ہوا تھا لیکن ضلعی افسران نے فرضی انکوائری کرتے ہوئے معاملہ دبا دیا تھا۔ عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پنڈدادنخان میں ہونے والی بدعنوانیوں کا نوٹس لیتے ہوئے پرائیوٹ کمپنیوں کی جانب سے تعینات عملہ کے خلاف میرٹ پر انکوائریاں عمل میں لاتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

تازہ ترین خبریں

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

انتخابات التوا کیس؛ سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ تیسری بار تشکیل

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

تحریک انصاف کےسابق ارکان اسمبلی ودیگر رہنما اینٹی کرپشن کے نشانے پر ، شکنجہ کسنے کی تیاریاں

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے  پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

عبوری ضمانت منظور، عدالت نے پولیس کو حسان نیازی کی گرفتار سے روک دیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

الیکشن التوا کیس، جسٹس مندوخیل کی سماعت سے معذرت، ایک بار پھر بینچ ٹوٹ گیا

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

حکومتی بل نوازشریف کو ایک اور این آرو دینے کی ناکام کوشش، چوہدری پرویز الٰہی

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

پنجاب کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی حکام کی کارروائی ، 9 دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

جمہوریت سربراہی کانفرنس میں عدم شرکت سے پاک امریکا تعلقات متاثر نہیں ہوں گے، امریکہ نے وضاحت کردی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

توشہ خان، نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے 12 سوالات کا جواب مانگ لیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر  بل منظور ،حق میں 60 اور  مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور ،حق میں 60 اور مخالفت میں صرف 19 ووٹ پڑے

مذاکرات کی راہ میں  صرف ایک فریق رکاوٹ  ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا  ، راناثنا اللہ

مذاکرات کی راہ میں صرف ایک فریق رکاوٹ ، ہمیں میثاق جمہوریت پر مشترکہ لائحہ عمل بنانا ہوگا ، راناثنا اللہ

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں  الیکشن  کا معاملہ ،  سماعت کرنے والا  سپریم کورٹ کا  لارجر بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کا معاملہ ، سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا لارجر بینچ ٹوٹ گیا

لاہور ہائی کورٹ نے  بغاوت کے  قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کے قانون کی شق 124 اے کو آئین سے متصادم قرار دیدیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل  کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا معاملہ ، پی ٹی آئی نے مخالفت کا اعلان کردیا