04:22 pm
ن لیگ نے تحریک انصاف کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا

 لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت اور اپوزیشن کا کرکٹ ٹاکرا سیاست کا شکار ہوگیا۔ مسلم لیگ ن کا حکومت سے میچ کے بارے میں فیصلہ سامنے آگیا۔حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو کرکٹ میچ کھیلنے کی دعوت پر ن لیگ نے تحریک انصاف کے ساتھ گورنر ہاؤس پنجاب میں کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ ہم کسی صورت گورنر ہاؤس میں کرکٹ
کھیلنے نہیں جائیں گے، حکومت ایک طرف ہمیں چور کہتی ہے دوسری طرف کرکٹ کھیلنے کا کہتے ہیں، حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے اور دوسری جانب سیر سپاٹوں میں مشغول ہیں۔رانا مشہود نے کہا کہ میں نے ایک ہفتہ قبل ہی فیاض الحسن چوہان کو فون پر مشترکہ کرکٹ کھیلنے سے منع کردیا تھا۔دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض چوہان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے علی حیدر گیلانی نے حکومت اور اپوزیشن کے کرکٹ میچ کے حوالے سے گورنر ہاؤس لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔فیاض چوہان نے میچ کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ پہلے میچ کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کریں گے جبکہ فائنل میچ میں پنجاب اسمبلی کے چیف پیٹرن پرویز الہٰی مہمانِ خصوصی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ کے حوالے سے رانا مشہود سے بھی رابطہ کیا ہے، لیکن انہوں نے انکار کردیا ہے حالانکہ ن لیگ کے اراکینِ اسمبلی بھی چاہتے ہیں کہ وہ بھی کرکٹ کھیلیں۔علی حیدر گیلانی نے کہا کہ کرکٹ ایسی چیز ہے جو متحد کرتی ہے، 9 اکتوبر کو حکومت اور اپوزیشن کے ارکان فرینڈلی ماحول میں کرکٹ کھیلیں گے۔

تازہ ترین خبریں

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا