10:30 pm
میڈیا آزاد،پہلے ہم بڑی طاقتوں کے سامنے جھکتے تھے اب ایسا نہیں ہو گا۔ وزیر اعظم

میڈیا آزاد،پہلے ہم بڑی طاقتوں کے سامنے جھکتے تھے اب ایسا نہیں ہو گا۔ وزیر اعظم

10:30 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے ہم بڑی طاقتوں کے سامنے جھکتے تھے اب ایسا نہیں ہو گا، اسلامی ریاست کا مطلب کسی کے سامنے جھکنا نہیں ہوتا، ہم خوددارقوم بنیں گے، ہمیشہ بڑے اہداف کے حصول کےلئے کوشاں رہیں،کبھی خود کو کمتر نہ سمجھیں، برے وقت سے سیکھنا اور کبھی ہار نہیں ماننی،قائداعظم، نیلسن منڈیلا نے اپنی ذات کےلئے سیاست نہیں کی تھی، لوگ ہمیشہ قائداعظم، منڈیلا کویاد رکھیں گے،،ہماری حکومت کرپشن نہیں کررہی تو ہمیں آزاد عدلیہ سمیت میڈیا
سے کوئی مسئلہ نہیں، 70 فیصد ہمارے خلاف پروگرام کیے گئے،چیلنج کرتا ہوں ہماری حکومت کے علاوہ کسی حکومت میں اتنا میڈیا آزاد نہیں تھا ۔ڈیجیٹل میڈیا ڈیویلپمنٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں کو آج مواقع میسر ہیں، پاکستان کی تاریخ میں لوگ اس طرح سے اوپر نہیں آئے، نیا آئیڈیا ہی بکتا ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وجہ سے نوجوانوں کو کبھی بھی اس طرح کے مواقع میسر نہ تھے جو آج ہیں۔انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کےلئے ضروری ہے کہ آپ ایک ایسا آزاد ذہن رکھیں جو ہر وقت آگے سے آگے بڑھنے کا سوچ رہا ہو، مجھے سے کہیں زیادہ باصلاحیت کھلاڑی موجود تھے لیکن میں ان سے آگے اس لئے پہنچا کیونکہ میں اپنے اہداف مقرر کرتا تھا کہ میں پاکستان کا سب سے بہتر آل راونڈر بننا چاہتا تھا اور پھر دنیا کا سب سے بہترین آل راو¿نڈر بننے کا ہدف مقرر کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ کو نہیں معلوم کہ اللہ نے آپ کو کتنی صلاحیتیں دی ہیں اور یاد رکھیں کہ آپ جتنا بڑا سوچیں گے، آپ اتنا ہی آگے بڑھیں گے اور آپ کو اتنا ہی ملے گا جتنی آپ محنت اور جدوجہد کریں گے۔انہوںنے کہاکہ نوجوان پاکستان کے نظریے کو فروغ دیں، جن مسلمانوں نے ہندوستان میں رہ جانا تھا انہوں نے بھی پاکستان کے لیے ووٹ دیا تھا کیونکہ نظریہ پاکستان یہ تھا کہ ہم ایک ملک بنائیں گے جو مثالی اسلامی ریاست بنے گی۔انہوں نے کہا کہ مثالی ریاست وہ ہوتی ہے جو خوددار ہو، جس میں انسانیت اور انصاف ہو، خوددار اسلامی ریاست کسی کے آگے نہیں جھکتی، پہلے ہم دنیا کی بڑی طاقتوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیتے تھے لیکن اب ہمارا خودداری کا جو مقصد ہے تو ہم ایسا نہیں کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ پختونخوا میں ہر خاندان کے پاس ہیلتھ انشورنس آ گئی ہے، ایک غریب گھرانہ کسی بھی ہسپتال میں 10لاکھ روپے کا علاج کرا سکتا ہے، ترقیاتی ملکوں میں بھی سب کو یکساں ہیلتھ انشورنس کی فراہمی نہیں ہے، ابھی ہمارے پاس بھی اتنے وسائل نہیں ہیں لیکن ہم اس سفر پر نکل گئے ہیں کہ ہم اپنے ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جس میں ہم زندگی کی ریس میں پیچھے رہ جانے والے کمزور کا معیار زندگی بلند کرنا چاہتے ہیں۔نہوںنے کہاکہ فلاحی ریاست میں تیسری سب سے اہم چیز انصاف ہے، جس معاشرے میں قانون کی عملداری نہ ہو، وہ ترقی نہیں کر سکتا اور اب پاکستان کا سفر اس طرف شروع ہو گیا ہے جس میں پہلے میرٹ کو ترجیح دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں انصاف ہوتا ہے تو میرٹ ہوتا ہے، عمران خان کے دوست، کزن، رشتے دار بڑے عہدوں پر نہیں ہیں کیونکہ یہاں میرٹ ہے اور اس کے بھی بہت اثرات مرتب ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی عملداری سب سے اہم ہے تاکہ طاقتور کو قانون کے دائرے میں لایا جائے، پچھلے تین سالوں سے ہماری حکومت سے سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ ہم طاقتور سے کہہ رہے ہیں کہ تم بھی جوابدہ ہو اور اگر آپ نے چوری کی ہے تو آپ کا احتساب ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جس قوم میں خودداری نہ ہو اور جو امداد اور بھیک مانگے، وہ کبھی ترقی نہیں کرتی۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا میں سچائی کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنا آپ سچ اور حقائق کو بیان کریں گے، اتنا ہی اونچا مرتبہ حاصل کریں گے، صحافت میں بھی یہ چیز بہت اہمیت کی حامل ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایک صحافی جعلی اور جھوٹی خبر چلا کر ایک مرتبہ فائدہ اٹھا لے گا لیکن وہ زیادہ عرصے تک چل نہیں سکتا، اس کی کوئی ساکھ نہیں ہے اور صحافت میں سب سے اہم چیز آپ کی ساکھ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ چاہوں گا کہ آپ سچ لکھیں، تنقید کریں تو درست تنقید کریں، اگر ہماری حکومت کرپشن نہیں کررہی اور ملک کے قانون نہیں توڑ رہی تو ہمیں آزاد عدلیہ اور آزاد میڈیا سے کوئی فرق نہیں پڑتا، فرق ان کو پڑتا ہے جو چوری کررہے ہوں کیونکہ وہ صحافت کو کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں، آمر قانون توڑ رہے ہوں تو…

تازہ ترین خبریں

گندا کھیل تواب شروع ہواہے۔۔ بہت کچھ سامنے آنےوالاہے ۔۔ وزیراعظم ہاؤس کے کچن کی بھی ویڈیو ہونے کا انکشاف

گندا کھیل تواب شروع ہواہے۔۔ بہت کچھ سامنے آنےوالاہے ۔۔ وزیراعظم ہاؤس کے کچن کی بھی ویڈیو ہونے کا انکشاف

بھنگ والا پیزا کھاؤ ۔۔ سرور میں آجاؤ۔ بھنگ کے پکوڑوں کے بعد اب 'بھنگ والا پیزا' کھائیں،کہاں سے ملتا ہے؟ جانیے

بھنگ والا پیزا کھاؤ ۔۔ سرور میں آجاؤ۔ بھنگ کے پکوڑوں کے بعد اب 'بھنگ والا پیزا' کھائیں،کہاں سے ملتا ہے؟ جانیے

پیسے ختم۔۔ تنخواہیں اورپنشن کیلئے بھی پیسے نہیں۔۔۔ سرکاری ملازمین کے ہوش اڑا دینےوالی خبر ۔کیاہونےوالاہے؟جانیے تفصیل

پیسے ختم۔۔ تنخواہیں اورپنشن کیلئے بھی پیسے نہیں۔۔۔ سرکاری ملازمین کے ہوش اڑا دینےوالی خبر ۔کیاہونےوالاہے؟جانیے تفصیل

غربت نہیں غریب مکاؤ ۔۔۔ عوام کو 11ہزارو ولٹ کا جھٹکا لگادیاگیا،بجلی کی قیمتوں میں 5روپے فی یونٹ اضافہ

غربت نہیں غریب مکاؤ ۔۔۔ عوام کو 11ہزارو ولٹ کا جھٹکا لگادیاگیا،بجلی کی قیمتوں میں 5روپے فی یونٹ اضافہ

ڈیلی ویجز ملازمین کی سُن لی گئی ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

ڈیلی ویجز ملازمین کی سُن لی گئی ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

خام تیل کی قیمتیں پھر قابو سے باہر ہو گئیں،ہوشربا اضافے کا امکان،خدشہ ظاہر کر دیا گیا

خام تیل کی قیمتیں پھر قابو سے باہر ہو گئیں،ہوشربا اضافے کا امکان،خدشہ ظاہر کر دیا گیا

سکول بند ہونے کے بعد امتحانات بھی منسوخ کر دیئے گئے ، والدین اور طلبا کیلئے پریشان کن خبر آگئی

سکول بند ہونے کے بعد امتحانات بھی منسوخ کر دیئے گئے ، والدین اور طلبا کیلئے پریشان کن خبر آگئی

موٹروے بند۔۔۔؟ موٹروے پر سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھیں

موٹروے بند۔۔۔؟ موٹروے پر سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھیں

ایک تیر سے دو شکار، پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دیں

ایک تیر سے دو شکار، پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دیں

1800میں خریدی گئی انگوٹھی کی اصل مالیت کتنے کروڑ نکلی؟خاتون راتوں رات امیر ہو گئی

1800میں خریدی گئی انگوٹھی کی اصل مالیت کتنے کروڑ نکلی؟خاتون راتوں رات امیر ہو گئی

43سال امریکی قید میں رہنے والے شخص کیلئے ہمدردی میں چلائی گئی مہم میں لاکھوں ڈالرز کا فنڈ اکٹھا کر لیاگیا

43سال امریکی قید میں رہنے والے شخص کیلئے ہمدردی میں چلائی گئی مہم میں لاکھوں ڈالرز کا فنڈ اکٹھا کر لیاگیا

گرج چمک کیساتھ بارشیں اور برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

گرج چمک کیساتھ بارشیں اور برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

قیمتوں میں 400روپے کی کمی ! آخرکار حکومت نے بڑا ریلیف دیدیا