12:22 pm
تھرپارکر و بدین میں موسلادھار بارش، دیواریں گرنے سے 8 جاں بحق

تھرپارکر و بدین میں موسلادھار بارش، دیواریں گرنے سے 8 جاں بحق

12:22 pm

بدین / مٹھی(نیوز ڈیسک)تھرپارکر اور بدین میں موسلا دھار بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہوئے، کئی افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ درجنوں مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔تھرپارکر میں تیز بارش کے دوران مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ایک بچے سمیت5 خواتین جاں بحق جبکہ 60 سے زائد بکریاں اور 3اونٹ بھی ہلاک ہو گئے۔
آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 8 سالہ بچے سمیت 5 خواتین ہلاک اور 2 خواتین زخمی ہیں۔ مٹھی کے گاؤں سوبھارو شاہ میں کنویں سے پانی بھرنے والی خواتین پر آسمانی بجلی گرپڑی جس کے نتیجے میں 40سالہ لالا بھیل اور 17 سالہ گڈی بھیل ہلاک ہوگئیں۔اسلام کوٹ کے گاؤں کونبھاریو میں کھیت میں موجود 28 سالہ مراداں سموں اور8 سالہ بچہ مزمل مومن سموں بھی آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوئے جبکہ چھاچھرو کے گاوں پاڈیرال میں 17سالہ لڑکی کملاں بھیل بھی آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئی۔ادھر آسمانی بجلی گرنے سے تین گاؤں جیئندو درس،کبڑی اور چھہو سوٹہر میں 63 بھیڑ بکریاں اور 3 اونٹ بھی مر گئے۔ بارش وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں دن پھر چلتی رہی۔ بدین ضلع کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔آسمانی بجلی گرنے کرنٹ لگنے اور دیوار کے نیچے دب کر 3 افراد جاں بحق اور 16 افراد زخمی ہو گے،آسمانی بجلی گرنے کے باعث حبیب اﷲ ملاح جان بحق ہو گیا جبکہ نندو کے قریب موسیٰ خاصخیلی بس اسٹاپ پر بارش میں مسافر خانہ میں پناہ حاصل کرنیوالے 15 مسافر زخمی ہو گئے۔گولارچی کے قریبی دیہات میں کرنٹ لگنے اور گرنے والی دیوار کے نیچے دب کر 2 بچیاں جاں بحق ہو گئیں، جبکہ اسی دیہات میں گرنے والی دیوار کے ملبے تلے دب کر محمد صدیق جتوئی کی 4 سالہ بچی سدرہ جاں بحق ہو گئی۔

تازہ ترین خبریں

صبح صبح موٹروے پر خوفناک حادثہ ، شہادتوں کی اطلاعات

صبح صبح موٹروے پر خوفناک حادثہ ، شہادتوں کی اطلاعات

انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔ 6.1شدت کا زلزلہ، کئی افراد جاں بحق،متعدد زخمی

انا للہ وانا الیہ راجعون ۔۔۔ 6.1شدت کا زلزلہ، کئی افراد جاں بحق،متعدد زخمی

کے الیکٹرک نے مستثنیٰ علاقوں میں رات  کو بھی لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیا

کے الیکٹرک نے مستثنیٰ علاقوں میں رات کو بھی لوڈشیڈنگ کا اعلان کردیا

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

" وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی