12:40 pm
عراق کا جے ایف 17 فائٹر جیٹس خریدنے کا فیصلہ

عراق کا جے ایف 17 فائٹر جیٹس خریدنے کا فیصلہ

12:40 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جدید ٹیکنالوجی کے حامل پاکستانی طیاروں کی دنیا بھر میں مانگ بڑھ رہی ہے، خبریں ہیں کہ عراق نے اپنا دفاع مضبوط بنانے کیلئے پاکستان سے بارہ جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان اور عراق کی اعلیٰ قیادت کے درمیان سنجیدہ بات چیت کا سلسلہ جاری تھا۔ یہ مذاکرات تقریباً ایک سال تک جاری رہے لیکن اس سمجھوتے پر حتمی فیصلہ عراقی ایئر فورس کے ڈپٹی کمانڈر میجر جنرل محمد مجید مہدی کے حالیہ دورہ پاکستان کے موقع 
پر کیا گیا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ عراق اور پاکستان کے درمیان جے ایف تھنڈر فائٹر جیٹس کا معاہدہ جلد تکمیل پا جائے گا۔ عراق حکومت نے اس کیلئے اپنے بجٹ میں 664 ملین ڈالر مختص کئے ہیں جو بارہ طیاروں کی خریداری کے عوض پاکستان کو دیئے جائیں گے۔اس سے قل عراق کے ڈیفنس منسٹر جمعہ عناد سیدون نے رواں سال مئی میں پاکستان کا اہم دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے پاکستان سے درخواست کی تھی کہ ان کے ملک کیساتھ فائٹر جیٹس کی فروخت کا معاہدہ کیا جائے۔پاکستان نے اپریل 2021ء میں بغداد میں ایک بڑی ڈیفنس نمائش کا اہتمام کیا تھا۔ اس موقع پاکستانی پائلٹس نے جدید ٹیکنالوجی کے حامل جے ایف 17 تھنڈر طیارے عراق فضا میں اڑائے تو وہاں کی قیادت اور عوام کے دل جیت لیے۔یہ بات ذہن میں رہے کہ پاکستان کے جنگی طیاروں کی ٹیکنالوجی نے دنیا بھر میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے۔ اس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ جنوبی امریکا کے ملک ارجنٹیا نے بھی دیگر ممالک کی بجائے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کو خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے۔رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کی پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں یہ تجویز رکھی گئی ہے کہ ملکی دفاع کیلئے پاکستان کے جدید لڑاکا طیارے خریدنے کی منظوری دی جائے، اس کیلئے درخواست کی گئی ہے کہ پارلیمنٹ تقریباً چھیاسٹھ کروڑ چالیس لاکھ ڈالرز مختص کرنے کی منظوری دے۔تاہم ارجنٹینا کی جانب سے جے ایف 17 تھنڈر کیلئے فنڈز مختص اور فروخت کی ڈیل ہونا باقی ہے۔ اس سے نائجیرین ائیر فورس نے پاکستان سے 3 جے ایف-17 تھنڈر طیارے خریدے تھے۔مصدقہ رپورٹس ہیں کہ ارجنٹینا کی حکومت اس بات پر غور کر رہی ہے کہ پاکستان کے جنگی طیاروں کو اپنی ایئر فورس میں شامل کیا جائے۔ارجنٹینا 2015ء سے کوشش کر رہا تھا کہ وہ جنوبی کوریا یا سویڈن سے جنگی طیارے حاصل کر لے لیکن برطانیہ نے دونوں ممالک پر دباؤ ڈال کر انھیں یہ ڈیل کرنے سے روک دیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

آئندہ دو ماہ میں کہاں کہاں حملوں کا خطرہ ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ نے الرٹ دیدیا

آئندہ دو ماہ میں کہاں کہاں حملوں کا خطرہ ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ نے الرٹ دیدیا

عوام بڑے جھٹکے کیلئے ہو جائے تیار،یوٹیلیٹی اسٹورز پر کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں

عوام بڑے جھٹکے کیلئے ہو جائے تیار،یوٹیلیٹی اسٹورز پر کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں

انا للہ وانا الیہ راجعون!  جج کادورانِ سماعت عدالت میں ہی انتقال ہو گیا

انا للہ وانا الیہ راجعون! جج کادورانِ سماعت عدالت میں ہی انتقال ہو گیا

بارشیں یا موسم خشک؟آئندہ چوبیس گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

بارشیں یا موسم خشک؟آئندہ چوبیس گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی ختم ہو سکتی ہے یا نہیں؟ اعتزاز احسن کا موقف بھی آگیا

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی ختم ہو سکتی ہے یا نہیں؟ اعتزاز احسن کا موقف بھی آگیا

شادی کیلئے شریک حیا ت کا انتخاب کرتے ہوئے کن خصوصیات کو مدِ نظر رکھنا چاہئے ؟ محققین کی نئی تحقیق

شادی کیلئے شریک حیا ت کا انتخاب کرتے ہوئے کن خصوصیات کو مدِ نظر رکھنا چاہئے ؟ محققین کی نئی تحقیق

سابق وزیراعظم نوازشریف اور جہانگیرترین کی نااہلی ختم  کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

سابق وزیراعظم نوازشریف اور جہانگیرترین کی نااہلی ختم کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

کیا اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی حکومت سےمطمئن ہیں یا نہیں؟ حیران کن ردِعمل آگیا

کیا اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی حکومت سےمطمئن ہیں یا نہیں؟ حیران کن ردِعمل آگیا

6.2شدت کا خوفناک زلزلہ ،مرکز کہا ں تھا؟ شہریوں میں شدید خوف و ہراس

6.2شدت کا خوفناک زلزلہ ،مرکز کہا ں تھا؟ شہریوں میں شدید خوف و ہراس

ہر خاندان کیلئے 10لاکھ روپے سالامانہ حکومت نے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا

ہر خاندان کیلئے 10لاکھ روپے سالامانہ حکومت نے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا

فروری کے پہلے ہفتے میں بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سسٹم کی پیشنگوئی کر دی

فروری کے پہلے ہفتے میں بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سسٹم کی پیشنگوئی کر دی

موبی لنک جاز کی غیر معیاری سروسز اور صارفین سے بلا وجہ ٹیکس وصولیوں پرپی ٹی اے نے سخت ایکشن لے لیا

موبی لنک جاز کی غیر معیاری سروسز اور صارفین سے بلا وجہ ٹیکس وصولیوں پرپی ٹی اے نے سخت ایکشن لے لیا

کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر والدین نے تعلیمی ادارے میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا مطالبہ کر دیا

کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر والدین نے تعلیمی ادارے میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا مطالبہ کر دیا

اب نکاح کیلئے لازمی شرط کیا ہو گی؟  نکاح نامے میں بڑی تبدیلی کی منظوری دیدی گئی

اب نکاح کیلئے لازمی شرط کیا ہو گی؟ نکاح نامے میں بڑی تبدیلی کی منظوری دیدی گئی