02:57 pm
شیخ رشید کی نون لیگ میں 3گروپ بننے کی پیش گوئی

شیخ رشید کی نون لیگ میں 3گروپ بننے کی پیش گوئی

02:57 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 سال پہلے کہا تھا "ن" میں سے "م" نکلے گی، "ن" میں سے کچھ اور نکلتا بھی دیکھ رہا ہوں،اب دو کے بجائے نون لیگ میں 3 گروپ بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں پی ٹی آئی زندہ دفن ہوجائے گی، شہبازشریف کوضمانت دیتےہیں کہ 2023 کے انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں گے، الیکشن کمیشن اور حکومت قریب آرہے ہیں جوڈو کراٹے کا ماحول کم ہورہا ہے، سیاسی طور پر نیا سیاسی ماحول ہوگا،
ن لیگ انتشار کا شکار ہو رہی ہے ، مغلیہ خاندان کی تاریخ بھی سیاسی دشمنی کے انہی واقعات سے بھری پڑی ہے۔شیخ رشید کاکہنا تھا کہ ملک میں سائبر کرائم میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا،ایک سال میں ایک لاکھ شکایات آئی ہیں۔ ان کو 2 ارب کا بجٹ جاری کررہے ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ ملک میں 60 کروڑ 61 لاکھ کی ویکسینیشن ہوچکی ہے ، نادرا کو ہدایت کی ہے کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے متعلق کوئی غلطی نہ ہو۔ جعلی ویکسی نیشن کے معاملے میں نادرا کا کوئی قصور نہیں، بلیک لسٹ شناختی کارڈ پر ویکسینیشن کی تحقیقات کررہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ یک سازش کے تحت اس ملک کے شناختی کارڈ،ویکسین اور پاسپورٹ کو بدنام کیا جارہا ہے ، آ ن آرائیول ویزے کی سہولت 50 ممالک سے بڑھا کر 65 کرنے جارہے ہیں ، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی سیکیورٹی کے لئے 15 مزید فیچرز لارہے ہیں، پاکستان خطے میں ای پاسپورٹ جاری کرنے والا پہلا ملک ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ طورخم اور چمن میں آئی وی ایم ایس لگا دیا گیا ہے، آنے جانے والوں کا ڈیٹا اب موجود ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو دن جو اسلام آباد کی سڑکوں پر گولیاں چلی ہیں اس کی وجہ بنی گالہ کی پراپرٹی کے مسائل ہیں، اسلام آباد ایک حساس علاقہ ہے اسلام آباد کو کھلواڑ نہ بنایا جائے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نیوزی لینڈ سے متعلق انٹرپول سے رابطے میں ہیں جلد اچھی خبریں دیں گے، دورہ نیوزی لینڈ کی منسوخی میں ملوث افراد کو بے نقاب کریں گے۔پاکستان میں ٹی ٹی پی،القائدہ داعش کا خطرہ موجود ہے لیکن فوج ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لیئے تیار ہے۔

تازہ ترین خبریں

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا