04:12 pm
امریکہ روانگی سے قبل ہی عمر شریف کے حوالے سے افسوسناک خبر۔۔روانگی موخرکردی گئی۔۔ مداحوں کیلئے افسوسناک خبر

امریکہ روانگی سے قبل ہی عمر شریف کے حوالے سے افسوسناک خبر۔۔روانگی موخرکردی گئی۔۔ مداحوں کیلئے افسوسناک خبر

04:12 pm

کراچی(نیوز ڈیسک)عارضہ قلب میں مبتلا لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کی طبیعت پھر خراب ہونے کے باعث علاج کے لیے ان کی امریکا روانگی مؤخر کردی گئی جبکہ انہیں امریکا لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس بھی کراچی پہنچ گئی ہے۔عمر شریف کا امریکا میں علاج کرنے والی ٹیم کے رکن پاکستانی نژاد ڈاکٹر و ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے بتایا کہ ڈائیلائسز کے دوران اداکار عمر شریف کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا۔ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق عمر شریف کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں سی سی یو وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
عمر شریف کی طبیعت بگڑنے کے بعد ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ علاج کے لیے امریکا سفر کرنے کے قابل نہیں۔ڈاکٹر طارق شہاب نے بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران عمر شریف کی طبیعت دیکھنے کے بعد ان کی روانگی کا فیصلہ ہوگا۔علاوہ ازیں عمر شریف کے اہلخانہ کے مطابق ایئرایمبولینس کمپنی کو عمر شریف طبیعت کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے اب روانگی کا نیا شیڈول آئے گا۔اہلخانہ کے مطابق امریکا میں عمر شریف کے علاج معالجے کے تمام انتظامات مکمل ہیں، ڈاکٹر طارق شہاب پاکستانی ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔علاوہ ازیں عمرشریف کو علاج کی غرض سے امریکا لے جانے کے لیے 12 گھنٹے کی تاخیر کے بعد ایئر ایمبولینس کراچی پہنچ گئی۔پہلےسے طے شدہ شیڈول کےمطابق عمرشریف کو آج (27 ستمبر کو) امریکا روانہ ہونا تھا۔تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے کیے گئے مختلف ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد ان کی روانگی میں تاخیرہوسکتی ہے۔نجی اسپتال کے طبی ماہرین نے عمرشریف کو اگلے 24 گھنٹے فضائی سفر کرنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ امریکا روانگی کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔قبل ازیں ذرائع کے حوالے سے کہا جارہا تھا کہ عمر شریف کی روانگی کے لیے ایئر ایمبولینس کی پاکستان آمد تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ذرائع نے بتایا تھا کہ ایئر ایمبولینس کی پاکستان آمد کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی ہے اور کمپنی نے اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

’این اے 133 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف آؤٹ ہو کر بھی الیکشن جیت گئی‘

’این اے 133 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف آؤٹ ہو کر بھی الیکشن جیت گئی‘

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں