07:06 pm
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی اپنے دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی ہم منصب الزبتھ ٹرس کے ساتھ ملاقات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی ہم منصب الزبتھ ٹرس کے ساتھ ملاقات کی ۔دونوں وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا ۔ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی سلامتی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برطانوی وزیر خارجہ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی وزیر خارجہ نے برطانوی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور خطے کے امن کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا ۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ برطانیہ نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور ان کے جائز حق "حق خود ارادیت" کے حصول کیلئے اپنا موثر کردار ادا کریگا۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج
 کے تین ہزار سے زائد جنگی جرائم کے ٹھوس اور ناقابلِ تردید شواہد پر مبنی دستاویزی ثبوت "ڈوزیئر" برطانوی ہم منصب کو پیش کیا ۔دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی اولین ترجیح افغانستان کو پنپتے ہوئے انسانی بحران سے بچانا ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے کابل سے دس ہزار سے زائد غیر ملکی شہریوں کو بحفاظت نکالنے میں معاونت فراہم کی ۔موجودہ حالات میں ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادری ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے، افغانستان کو تنہا نہ چھوڑے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری، افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے ان کی انسانی و معاشی معاونت کو یقینی بنائے۔وزیر خارجہ نے پاک برطانیہ، اسٹریٹیجک مذاکرات کے پانچویں جائزہ اجلاس کے حوالے سے برطانوی وزیر خارجہ الزبتھ ٹرس کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔

تازہ ترین خبریں

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا

حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے۔۔۔ لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم

حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے۔۔۔ لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب۔۔اسپیکرچوہدری پرویز الٰہی نے بڑااقدام اٹھالیا

ملک میں سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔فی تولہ قیمت میں اچانک اتنااضافہ ہوگیاکہ جان کرآپ کے اوسان خطا ہوجائیں گے

کیازمانہ آخرقریب آگیا۔۔افریقی ملک نے مہنگائی سے تنگ آکرکاغذی کرنسی کاخاتمہ کردیا،تجارت کےلیے سونے کے سکے استعمال ہوں گے

دوست کی بیوہ سے شادی کی خواہش، خاتون کے انکار پر شہری نے خوفناک اقدام اٹھالیا

مفت بجلی کااقدام عدالتوں میں لےجانےکے بجائے۔۔۔مریم نواز کاپی ٹی آئی کوقیمتی مشورہ ،شدیدتنقید کانشانہ بناڈالا

پی آئی اے کی حج پرواز کتنےحجاج کو چھوڑ کر سعودی عرب روانہ ہوگئی،عازمین نااہلی پر پھٹ پڑے