08:19 pm
 پی ٹی آئی حکومت کے پانچ سال تک چلنے کا معاہدہ کرکے نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجنے والے اپنا قد دیکھ کر بات کریں۔شازیہ مری 

 پی ٹی آئی حکومت کے پانچ سال تک چلنے کا معاہدہ کرکے نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجنے والے اپنا قد دیکھ کر بات کریں۔شازیہ مری 

08:19 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری اور رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے مریم اجلاس کے پارٹی اجلاس میں ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے پانچ سال تک چلنے کا معاہدہ کرکے نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجنے والے اپنا قد دیکھ کر بات کریں۔ پنجاب میں بزدار سرکار کو صرف ن لیگ کا سہارا ہے ورنہ دو دن میں یہ حکومت گر سکتی ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ استعفیٰ دینا تو ایک بہانہ تھا اصل مقصد لانگ مارچ ملتوی کروا کر عمران خان کا اقتدار بچانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانیے میں محض اقتدار سے دور کرنے کی ناراضگی ہے ورنہ سب ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے پیپلزپارٹی کو پنجاب میں کمزور کرنے کی سازش کرنے
والی جماعت آج بھی اپنے گھناؤنے کردار پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بھی اسی کوکھ سے جنم لیا ہے جس بطن سے یہ جماعت پیدا ہوئی۔ شازیہ مری نے کہا کہ یہ کیسا بیانیہ ہے کہ جو لاہور میں مختلف جبکہ لندن میں الگ ہو جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی تو اس وقت سے اپنے بیانیے پر ڈٹی ہوئی ہے جب یہ جماعت چھانگا مانگا کی سیاست کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد کے بغیر کونسلر سیٹ نہ جیتنے والے ہمیں سکھانا بند کریں۔ بڑے بڑے دعوے کرنے والے جب ہارتے ہیں تو بوکھلاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے کشمیر تک پاکستان پیپلزپارٹی کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ آج بھی بھٹو زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے جنوبی پنجاب کے دورے کے بعد پنجاب بھر کی تحصیلوں میں ورکرز کنونشن کرنے والی جماعت کتنی مقبول ہے وقت آنے پر بتائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

حکومت پاکستان نے کووڈ سے متعلق تمام سفری پابندیاں ہٹا لیں

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

نواز شریف کو سزا دینے والے جج نے گھر آکر معافی مانگی: رانا ثنا اللہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145  وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

ٹیکس رولز میں ترمیم، 145 وفاقی و صوبائی اداروں سے ڈیٹا لینے کا فیصلہ

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی  رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

نامعلوم افراد کی فائرنگ،ن لیگی رہنما سیدابرار شاہ بیٹے ،ساتھیوں سمت قتل

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

غزہ میں تباہی اور قتل عام کے باوجود امریکہ کی اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،انوارالحق

دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے،انوارالحق

آئندہ الیکشن کیلئےالیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری

آئندہ الیکشن کیلئےالیکشن کمیشن کو 17.4 ارب روپے جاری

خاور مانیکا کے کہنے پر کمرے میں جاتا تو عمران خان مجھے ڈانٹ کر نکال دیتے تھے، گواہ محمد لطیف

خاور مانیکا کے کہنے پر کمرے میں جاتا تو عمران خان مجھے ڈانٹ کر نکال دیتے تھے، گواہ محمد لطیف

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ،نثار احمد  کا اعزاز،پانچ رنز پر 5کھلاڑی آؤٹ

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ ،نثار احمد کا اعزاز،پانچ رنز پر 5کھلاڑی آؤٹ

پاکستانی ویمن  ٹیم کی تاریخی  کامیابی،ٹی 20 میں واضح برتری حاصل کرلی

پاکستانی ویمن ٹیم کی تاریخی کامیابی،ٹی 20 میں واضح برتری حاصل کرلی

غزہ  جنگ،فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،2روز میں 800 سے زائدافرادشہید

غزہ جنگ،فلسطینیوں کی نسل کشی جاری،2روز میں 800 سے زائدافرادشہید

احسن اقبال مہنگائی کے ذمہ دار، سارا کٹھا چٹھا تیار کررکھا ہے، دانیال عزیز

احسن اقبال مہنگائی کے ذمہ دار، سارا کٹھا چٹھا تیار کررکھا ہے، دانیال عزیز

پنجاب میں ڈینگی کے وار تیز، 50نئے کیسز کی تصدیق

پنجاب میں ڈینگی کے وار تیز، 50نئے کیسز کی تصدیق