10:49 pm
قومی ترانے کے الفاظ اور دھن میں تبدیلی ۔۔ حکومت نے حقائق عوام کوبتادیا۔

قومی ترانے کے الفاظ اور دھن میں تبدیلی ۔۔ حکومت نے حقائق عوام کوبتادیا۔

10:49 pm


کراچی(نیوز ڈیسک)وزارت اطلاعات ونشریات نے واضح کیا ہے کہ قومی ترانے کے اصل الفاظ اور اس کی دھن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہیں مکمل طور پر بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ترجمان کے مطابق قومی ترانے کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور صداکاروں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ دوبارہ ریکارڈ کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اسٹیئرنگ کمیٹی نے متفقہ طور پر قومی ترانے کی باضابطہ دوبارہ ریکارڈنگ کے لئے آرکسٹریشن اور ووکل رینڈرنگ کے 
اعلی ترین بین الاقوامی معیار کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ موجودہ قومی ترانہ پہلی بار 1954 میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔ کمیٹی نے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں وکشمیر سے تقریبا 120 سے 150 گلوکاروں کو شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ وفاق کی تمام ثقافتوں اور عقائد کی ترجمانی ہو سکے۔ یہ فیصلہ قومی ترانے کی دوبارہ ریکارڈنگ سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں کیا گیا جو 25 ستمبر 2021 کو آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین سابق سینیٹر اور سابق وفاقی وزیر جاوید جبار نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات ونشریات شہیرا شاہد، ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز کی ڈائریکٹر جنرل عمرانہ وزیر، ڈائریکٹر پروڈکشنز آئی ایس پی آر بریگیڈیئر عمران نقوی، معروف فلمی شخصیت ستیش آنند ،عالمی شہرت یافتہ میوزکولوجسٹ ارشد محمود، روحیل حیات اور نفیس احمد کے علاوہ چاروں صوبوں سے وابستہ فنون لطیفہ اور تعلیم سے وابستہ نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس میں قومی ترانے کی ازسرنو ریکارڈنگ کی تیاری اور پیداواری لاجسٹکس اور ان پر آنے والے اخراجات کے پہلوئوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 67 برس سے زائد عرصے میں جہاں ریکارڈنگ اور میوزک کے آلات میں عالمی سطح پر جدت آئی ہے، وہاں موسیقی میں بے پناہ صلاحیتوں کے باوجود پاکستان کے پاس نہ تو مستقل قومی آرکسٹریشن ہے اور نہ ہی ترکی اور دیگر مسلم ممالک کی طرز پر ریکارڈنگ کی جدید سہولیات میسر ہیں۔اجلاس میں پاک افواج کے براس بینڈز کی خصوصی حیثیت کا جائزہ بھی لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ مقامی سطح پر تمام تر کوششیں بروئے کار لا کر سازندوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کیا جائے۔ اس کے ساتھ ہی دوست ممالک کے قومی آرکسٹراز سے بھی استفادہ کیا جائے۔ قومی ترانے میں صداکاری کے لئے خالصتا پاکستانی گلوکاروں اور صداکاروں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ فلم اور ویڈیو پروڈیوسرز سے قومی ترانے کے لئے ایک منٹ 20سیکنڈ پر مشتمل دورانیے کی نئی ویڈیو کی تکمیل کے لئے بھی سفارشات طلب کی گئیں۔اسٹیئرنگ کمیٹی نے زور دیا کہ قومی ترانے کی نئی ریکارڈنگ پاکستان کی آنے والی 75 ویں سالگرہ سے پہلے مکمل ہونی چاہئے۔مندرجہ بالا سٹیئرنگ کمیٹی کا قیام وفاقی حکومت کی منظوری سے رواں برس جون میں عمل میں لایا گیا جس میں فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو بھی نمائندگی دی گئی۔

تازہ ترین خبریں

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا

حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے۔۔۔ لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم

حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے۔۔۔ لگژری اشیاء کی درآمد پر پابندی ختم

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب۔۔اسپیکرچوہدری پرویز الٰہی نے بڑااقدام اٹھالیا

وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب۔۔اسپیکرچوہدری پرویز الٰہی نے بڑااقدام اٹھالیا

ملک میں سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔فی تولہ قیمت میں اچانک اتنااضافہ ہوگیاکہ جان کرآپ کے اوسان خطا ہوجائیں گے

ملک میں سوناایک مرتبہ پھرمہنگا۔۔فی تولہ قیمت میں اچانک اتنااضافہ ہوگیاکہ جان کرآپ کے اوسان خطا ہوجائیں گے

کیازمانہ آخرقریب آگیا۔۔افریقی ملک نے مہنگائی سے تنگ آکرکاغذی کرنسی کاخاتمہ کردیا،تجارت کےلیے سونے کے سکے استعمال ہوں گے

کیازمانہ آخرقریب آگیا۔۔افریقی ملک نے مہنگائی سے تنگ آکرکاغذی کرنسی کاخاتمہ کردیا،تجارت کےلیے سونے کے سکے استعمال ہوں گے

دوست کی بیوہ سے شادی کی خواہش، خاتون کے انکار پر شہری نے خوفناک اقدام اٹھالیا

دوست کی بیوہ سے شادی کی خواہش، خاتون کے انکار پر شہری نے خوفناک اقدام اٹھالیا